29/01/2024
چوہدری ارسلان حفیظ صاحب نے ہمیشہ پاکستان ،عمران خان ، اور عوام کی بقاہ کی جنگ لڑی ہے ۔ میں نے آٹھ سال انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلاٹفارم سے چوہدری صاحب کے ساتھ کام کیا ہے۔ جس طرح سے انہوں نے بحثیت مرکزی صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان پورے ملک کے نوجوانوں اور اسٹوڈنٹس کو ایک پلاٹفارم پر اکٹھا کیا اور عمران خان کا نظریہ گھر گھر پہنچایا اسکی مثال کہیں نہیں ملتی۔ آج اگر نوجوانوں کی اکثریت پی۔ٹی۔آئی کے ساتھ ہے تو اس میں چوہدری ارسلان کی بے پناہ کاوش اور محنت شامل ہے۔
انہوں نے پورے ملک میں شکرگڑھ کے عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ عمران خان نے انکی محنت اور عوام کے لیے انکے جذبے کو سرھاتے ہوے انہیں 2013 میں راولپنڈی سے ٹکٹ آفر کی مگر چوہدری صاحب نے یہ کہتے ہوے ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا کہ میں صرف اپنے شہر شکرگڑھ سے الیکشن میں حصہ لوں گا کیوں کہ چوہدری صاحب تب بھی اپنے حلقہ کی عوام کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے تھے اور آج تک اس جذبے کو دل میں لیے اپنے شہر شکرگڑھ، اور شکرگڑھ کے عوام کی تقدیر اور حالت بدلنے کی نیت سے محنت جاری رکھے ہوے ہیں۔
اِسی محنت اور جدوجہد کی قدر کرتے ہوے بالآخر چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف جناب عمران خان صاحب نے چوہدری ارسلان حفیظ کو حلقہ پی۔پی 55 شکرگڑھ سے پارٹی ٹکٹ دیا، یہ شکرگڑھ کی عوام کے لئے فخر کی بات ہے کہ اس نوجوان نے ہمارے شہر کا نام پورے ملک میں روشن کیا اب شکرگڑھ کے عوام کی باری ہے کہ اس بار روائتی سیاستدانوں سے جان چھڑوائیں اور 8 فروری کو فریج پر مہر لگایں اور چودھری ارسلان حفیظ کو جتوا کر اسمبلی میں بھیجیں اور شکرگڑھ کی تقدیر بدلنے کا موقع دیں۔
تحریر: سہیل نعیم مون