Voice Of Chhajjian

Voice Of Chhajjian Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice Of Chhajjian, Public Service, London.

ہم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھجیاں کو ہائر سیکنڈری سکول میں اپگریڈ کرنے پر صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پخ...
26/03/2026

ہم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھجیاں کو ہائر سیکنڈری سکول میں اپگریڈ کرنے پر صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے تعلیم دوستی کا عملی ثبوت دیتے ہوئے علاقے کی بچیوں کے لیے اعلیٰ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
یہ اقدام نہ صرف اہلیانِ علاقہ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے بلکہ اس سے بچیوں کو اپنے ہی علاقے میں معیاری اور اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومتِ خیبر پختونخوا آئندہ بھی اسی طرح تعلیمی شعبے کی بہتری اور ترقی کے لیے مثبت اقدامات جاری رکھے گی۔

10/02/2026

محبتوں سے لبریز ، اخلاص اور شائستگی کی پہچان ، چیئرمین ماؤنٹین سپر لیگ کے نام سے شہرت رکھنے والی ہر دلعزیز شخصیت جناب ظہور احمد صاحب کی جانب سے ماؤنٹین سپر لیگ کے لیے شائقینِ کرکٹ کے نام ایک اہم پیغام:
ماؤنٹین سپر لیگ کا دوسرا شاندار ایڈیشن عیدالفطر کے دوسرے روز رگڑا کرکٹ گراؤنڈ ، چھجیاں میں باقاعدہ آغاز کرنے جا رہا ہے ، جسمیں تمام شائقینِ کرکٹ کو نہایت خلوصِ دل سے دعوت دی جاتی ہے کہ وہ گراؤنڈ تشریف لائیں ، اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں اور اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
آپ سب کی شرکت ہمارے لیے باعثِ فخر ہو گی۔
اللہ تعالیٰ آپکا حامی و ناصر ہو۔آمین

ہریپور کے نواحی گاؤں چھجیاں سے تعلق رکھنے والے محمد ذیشان ولد محمد سلیم نے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں منعقدہ کانووکیشن میں ...
29/01/2026

ہریپور کے نواحی گاؤں چھجیاں سے تعلق رکھنے والے محمد ذیشان ولد محمد سلیم نے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں منعقدہ کانووکیشن میں انگلش ڈیپارٹمنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی سے گولڈ میڈل وصول کر رہے ہیں
اس موقع پر محمد ذیشان نے کہا میں یہ گولڈ میڈل اپنے مرحوم دادا جان ، والدین اور معزز اساتذہ کے نام کرتا ہوں جنکی رہنمائی اور محنت کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔
اللہ پاک آپکو ہمیشہ کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازے اور آپکے علم و عمل میں اضافہ کرے۔آمین

07/01/2026

‏سردی اتنی بڑھ گٸی ہیے کہ جب بھی رضاٸی سے منہ نکالوں تو منہ ناراض ہو کر کہتا ہے
"""مجھے کیوں نکالا ""
😁

یہ بارش، یہ ٹهنڈی ہوا، یہ رم جهم اور خوشگوار موسم*🌧*ہم اگر دور نہ ہوتے تو___مل کر چائے پیتے...☕
07/01/2026

یہ بارش، یہ ٹهنڈی ہوا، یہ رم جهم اور خوشگوار موسم*🌧
*ہم اگر دور نہ ہوتے تو___مل کر چائے پیتے...☕

مشہور و معروف سماجی شخصیت محترم ملک محمد امجد صاحب کو کلالی سپر لیگ کے فائنل میچ میں بطورِ مہمانِ خصوصی آمد پر دل کی اتھ...
14/12/2025

مشہور و معروف سماجی شخصیت محترم ملک محمد امجد صاحب کو کلالی سپر لیگ کے فائنل میچ میں بطورِ مہمانِ خصوصی آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

Address

London

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Chhajjian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category