11/08/2026
14 اگست کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان، سندھ میں احتجاج کی تیاری
لندن: جئے سندھ فریڈم موومنٹ نے 14 اگست کو سندھ، بلوچستان، پشتون، سرائیکی، کشمیری اور گلگت بلتستان کے عوام کے لیے “غلامی کا دن” قرار دیتے ہوئے اسے یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
تنظیم کے چیئرمین سہیل ابڑو اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ 14 اگست کو سندھ بھر میں کارکن سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور مختلف مقامات پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ انہوں نے پاکستان کے قیام اور دو قومی نظریے کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 1971 میں بنگلہ دیش کے قیام نے اس نظریے کی ناکامی ثابت کر دی۔
سہیل ابڑو نے الزام عائد کیا کہ سندھی، بلوچ، پشتون، سرائیکی، کشمیری اور گلگت بلتستان کے عوام کو سیاسی، اقتصادی اور جغرافیائی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقِ خود ارادیت اور آزادی ان اقوام کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ 14 اگست سے قبل سندھ میں آزادی پسند سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے مداخلت اور حمایت کی اپیل کی۔
Jeay Sindh Freedom Movement