Awami National Party United Kingdom

Awami National Party United Kingdom Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awami National Party United Kingdom, Political Party, Manchester.

Welcome to the offical page of the Awami National Party of United Kingdom(ANPUK) continuing the legacy of the Khudai Khidmatgar Movement led by the great freedom fighter,Khan Abdul Ghaffar Khan,also known as BachaKhan.(Peace,Democracy,Development)

04/03/2026

پشاور: صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا اور قونصل جنرل...
04/03/2026

پشاور: صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا اور قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ سے ملاقات کی۔ اے این پی وفد میں صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئ، ترجمان ارسلان خان ناظم، جائنٹ سیکرٹری حامد طوفان، سیکرٹری یوتھ افیئرز طارق افغان ایڈوکیٹ، سالار شاکر اللہ شینواری اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران اے این پی وفد نے قونصل جنرل سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ اے این پی وفد نے آیت اللہ علی خامنہ ای اور انکے ساتھ شہید ہونے والے دیگر افراد کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ایرانی عوام کو یکجہتی کا پیغام دیا۔

|

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ کی جانب سے سینئر صحافی بہروز خان (وائس آف امریکہ) کے اعزا...
03/03/2026

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ کی جانب سے سینئر صحافی بہروز خان (وائس آف امریکہ) کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر اے این پی میاں افتخار حسین نے خصوصی شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم، پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان، سینئر صحافی شمیم شاہد، فرید اللہ خان، فرمان خان سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

|

سیکرٹری جنرل اے این پی ڈاکٹر سلیم خان کی خوشحال کاکڑ کو این اے 251 سے کامیابی پر مبارکباد   |   |
03/03/2026

سیکرٹری جنرل اے این پی ڈاکٹر سلیم خان کی خوشحال کاکڑ کو این اے 251 سے کامیابی پر مبارکباد

| |

عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے نثار باز خان کا نام بغیر کسی نوٹس یا وجہ کے ای سی ایل پر ڈالنا انتہائی شرمناک، منتخب عوام...
02/03/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے نثار باز خان کا نام بغیر کسی نوٹس یا وجہ کے ای سی ایل پر ڈالنا انتہائی شرمناک، منتخب عوامی نمائندے کے ساتھ ساتھ پورے پارلیمانی جرگے کی توہین ہے۔ یہ سادہ معاملہ نہیں اور نہ ہی ہم اسے ایسے ہی چھوڑیں گے۔ پارٹی واضح کرتی ہے کہ متعلقہ اداروں سے پوچھا جائے گا کہ کس طرح ایک منتخب نمائندے کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ انہیں وجوہات بتانے ہوں گے۔ اگر کسی کے خلاف کوئی قانونی جواز موجود ہے تو اسے شفاف انداز میں سامنے لایا جائے، بصورت دیگر اس اقدام کی وضاحت دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ یہ صورتحال حیران کن ہے کہ بعض افراد بلا رکاوٹ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، جبکہ ایک پارلیمنٹرین، جو پہلے ہی انتہا پسند عناصر کے خطرات سے دوچار ہے، کو اس طرح روکا جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔
کیا ہم پوچھ سکتے ہیں کہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی میں کیا رکاوٹ ہوسکتی تھی؟ عوامی نیشنل پارٹی اس معاملے کو ہر متعلقہ فورم پر اٹھائے گی، ایوانوں کے اندر اور باہر آواز بلند کرے گی اور منتخب نمائندوں کے وقار اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

ارسلان خان ناظم، ترجمان اے این پی خیبرپختونخوا

02/03/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے نثار باز خان کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کی تفصیل،ایم پی اے نثار باز تفصیل دے رہے ہیں۔
|| |

02/03/2026

مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی نثار باز خان کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کو نہایت تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے پارلیمنٹ کی بے توقیری اور ایک منتخب عوامی نمائندے کے استحصال کے مترادف قرار دیا ہے۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی اس معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی اور ریاستی اداروں کو اس پر مجبور کریگی کہ وہ بتائیں کہ آخر کس بنیاد پر ایک منتخب رکنِ اسمبلی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست اور متعلقہ اداروں سے اس اقدام کی وجوہات ضرور طلب کی جائیں گی اور اس سلسلے میں ہر سطح پر پیروی کی جائے گی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عجیب صورتِ حال ہے کہ جن لوگوں کو ملک سے باہر جانے سے روکا جانا چاہیے وہ باآسانی بیرونِ ملک چلے جاتے ہیں، جبکہ ایک معزز پارلیمنٹرین، جو اپنے سیاسی مؤقف کی وجہ سے پہلے ہی دہشت گرد عناصر کے نشانے پر ہے، اس عمل سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ریاستی اداروں کے بھی نشانے پر ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمرہ جیسی مذہبی ذمہ داری پوری کرنے کے بعد کیا وہ ملک واپس نہیں آتا؟ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس معاملے کو ایوانِ بالا اور صوبائی اسمبلی دونوں میں بھرپور انداز میں اٹھائے گی اور پارلیمنٹ کی بے توقیری اور منتخب نمائندوں کے استحصال پر جواب طلبی کرے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ جمہوری نظام میں منتخب عوامی نمائندوں کے وقار اور آئینی حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

| |

مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی نثار باز خان کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پیش آ...

01/03/2026

01/03/2026
01/03/2026

کیا پختونخوا میں کوئی حکومت موجود ہے؟ یہ پچھلے چند دنوں میں دہشتگردی کے جو واقعات ہوئے ہیں، یہ بہت زيادہ تشویشناک ہیں۔ مختلف اضلاع میں تواتر کے ساتھ واقعات ہورہے ہیں، لیکن حکومت کو کوئی پروا نہیں۔ ان کے پاس 804 کے علاوہ اور کوئی بات نہیں۔ موجودہ حالات میں پختون قوم ایک خطرناک موڑ پر کھڑی ہے اور اس کے لئے ہم سب کو بلاتفریق کردار ادا کرنا ہوگا۔

حسین شاہ یوسفزئی
جنرل سیکرٹری اے این پی پختونخوا

Address

Manchester

Telephone

+923428080565

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami National Party United Kingdom posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organisation

Send a message to Awami National Party United Kingdom:

Share