08/01/2026
مانچسٹر میں اوورسیز کنونشن سٹریٹ مومنٹ کا آغاز “
جیسا کہ آپ جانتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی جناب عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں سٹریٹ موومنٹ کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے برطانیہ کے تمام بڑے شہروں میں بھی ایک منظم اور بھرپور سٹریٹ موومنٹ شروع کی جا رہی ہے، جس کی قیادت پی ٹی آئی برطانیہ کے عہدیداران اپنے اپنے ریجنز میں کریں گے۔
اسی مہم کے پہلے مرحلے کے طور پر، پی ٹی آئی برطانیہ نارتھ ویسٹ ٹیم کے زیرِ اہتمام ایک بڑا کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کنونشن کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیرِاعظم پاکستان جناب عمران خان، ان کی اہلیہ محترمہ بشریٰ بی بی اور دیگر اسیرانِ جمہوریت کی رہائی کے لیے ایک مضبوط، منظم اور مؤثر آواز بلند کرنا ہے۔
ہم تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کنونشن میں بھرپور شرکت کریں۔ آپ کی موجودگی پاکستان میں جاری ناانصافی، جبر اور لاقانونیت کے خلاف ایک واضح اور اجتماعی پیغام ہو گی۔ براہِ کرم اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کریں اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا عملی ثبوت دیں۔
آپ کی شرکت نہایت اہم ہے۔
شکریہ