Perwez hasil nadwi

Perwez hasil nadwi Public service

01/01/2024

ایک غزل آپ کی خدمت میں۔

25/12/2023

اپنے چند اشعارکو کسی محفل میں آواز دیتے ہوئے۔

دعاؤں کی درخواست کےساتھ ۔

12/08/2023

حافظ سعد شہید صاحب کی دلسوز آواز کو سن کر میرا نتیجۂ فکر دعا کی صورت میں ۔
نفرت کی دیوار گرادے یا اللہ
الفت کا ماحول بنادے یا اللّٰہ

غنڈہ گردی زوروں پرہےبھارت میں
غنڈوں کو توجڑ سے مٹادے یا اللہ

خوں کی قیمت پانی سےبھی کمترہے
قتل و غارت بند کرا دے یا اللہ

بھارت کے دستور کی دھجی اڑتی ہے
ظالم کی دھجی تو اڑادے یا اللہ

گاڑی بلڈنگ لوگ بھی جلتےہیں ہرسو
نفرت کے شعلوں کوبجھا دے یا اللہ

ہر جانب زہریلی ہوائیں پھیلی ہیں
سب کےدل میں پیار بٹھادے یا اللہ

خونی منظر دیکھ کہ حاصل روتا ہے
آپس میں تو سب کو ملا دے یا اللہ

پرویز حاصل ندوی

01/08/2023

۔۔ حالات حاضرہ
::::::::::::::::::::::::

خدا کب تلک ظلم ہوتے رہیں گے
ترے چاہنے والے روتے رہیں گے

جلائے گئے ہیں جنید اور ناصر
الہی کیا ایسے ہی جلتے رہیں گے

زمیں پوچھتی ہے ترس کھا کہ ہردن
کہ کتنے عتیق اور مرتے رہیں گے

ٹرینوں میں جانیں نہیں آج محفوظ
بلاجرم کب تک یوں کٹتے رہیں گے

مساجدمیں غنڈوں کی چھائ ہے دہشت
ستم کب تلک اتنے سہتے رہیں گے

ہیں سب سعد کے قتل پر آج غمگیں
جنازے کیا یوں ہی نکلتے رہیں گے

دو قاتل کو پھانسی نہ بخشو اسے تم
حکومت سے درخواست کرتے رہیں گے

اگر تو نے دشمن کی سرکوبی نہ کی
شرارے وطن میں سلگتے رہیں گے

حکومت کی کایا کبھی گر نہ پلٹے
غریبوں کے مسکن اجڑتے رہیں گے

مسلماں کے خونوں کی قیمت نہیں کچھ
شب وروز یوں ہی کیا بہتے رہیں گے

ضرورت ہے سب کو خدا تیری رحمت
تری نہ ہو رحمت تو مٹتے رہیں گے

الہیٰ بتا پوچھتا ہے یہ حاصل
زمیں پرکیاغنڈے یوں پھرتےرہیں گے

پرویز حاصل ندوی

خصوصی اشاعت بیاد حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ ۔(پیام عرفات)مركز الإمام أبي الحسن الندوي دار ...
21/06/2023

خصوصی اشاعت بیاد حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ ۔
(پیام عرفات)
مركز الإمام أبي الحسن الندوي دار عرفات تكيہ كلاں رائےبريلی۔

بعد فترة من عرض الأبيات العربية عليكم
08/03/2023

بعد فترة من عرض الأبيات العربية عليكم

24/01/2023

۔ نئ نظم کے ساتھ
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
اس جہانِ فانی سے دل نہیں لگانا ہے
ایک دن ہراک شئے کو چھوڑکرکےجانا ہے

کیا زمانہ آیا ہے سنتوں سے دوری ہے
مغربی تمدن کا ہر کوئی دیوانہ ہے

مال و زر کی لالچ میں قتل آج کرتے ہیں
بھائ کو سگے بھائی اس طرح زمانہ ہے

ماں تواپنےحصےبھی بچوں کوکھلاتی ہے
سوچتا نہیں بچہ ماں کو بھی کھلانا ہے

اس جہان میں میں نےایسا گھر بھی دیکھا ہے
اک طرف ہے دولہا تو اک طرف جنازہ ہے

دشمنی میں یار اپنےپیش پیش رہتے ہیں
دودھ سانپ کو ہرگز اب نہیں پلانا ہے

بارشوں کےقطروں سےڈَہہتےہیں گھروندےپر
محل والے کہتے ہیں کیا سماں سہانہ ہے

عورتیں توعریاں ہیں مردبھی کہاں کم ہیں
ران جس سے دکھتی ہو کپڑا وہ سلانا ہے

جس دیےسےروشن تھاعہدِ مصطفی حاصل
اب زمانے میں پھر سے وہ دیا جلانا ہے

پرویز حاصل ندوی

۔             راحت اندوری رحمہ اللہ کی زمین پر             :::::::::::::::::::::::::::::؛؛؛؛؛؛؛;؛؛؛؛::::::::::::::::::: ...
10/01/2023

۔ راحت اندوری رحمہ اللہ کی زمین پر
:::::::::::::::::::::::::::::؛؛؛؛؛؛؛;؛؛؛؛:::::::::::::::::::

ایسی سردی ہے کہ سورج بھی دہائ مانگے
جو ہیں مفلس وہ بھلا کس سے رضائ مانگے

چار سو آج زمانے کا یہی ہے دستور
اہل زر عیش کرے اور پڑوسی مانگے

پیٹ بھر کھانےکو کچھ لوگ ترستے ہیں پر
کچھ شکم سیر بھی ہوکر کے ملائ مانگے

اپنےمنہ سےبھی نوالےکو دیاجس ماں نے
عمربڑھ جائےتوبیٹوں سےبھی روٹی مانگے

زندگی ساری کھپا کر کے ضرورت پہ کبھی
بیٹے غراتے ہیں گر باپ کمائ مانگے

بنت حوا کی حیا کا یوں جنازہ نکلا
دیکھ کربوڑھے دعاؤں میں جوانی مانگے

مسہری کرسی پلنگ ساتھ میں صوفے بھی ہوں
ایک پل سونے کو کچھ لوگ چٹائی مانگے

اب توبیٹی کی بھی شادی ہےکٹھن یوں حاصل
ساس سب سے جو مہنگی ہے وہ گاڑی مانگے

پرویز حاصل ندوی

05/01/2023

۔ نظم

گھر کی دیوار کی اینٹوں سے بھی ڈر لگتا ہے
عمر ڈھلتی ہے تو بیٹوں سے بھی ڈر لگتا ہے

اب نئ نسل کی تہذیب ہے ایسی کہ بس
آج تو ماؤں کی کوکھوں سےبھی ڈرلگتا ہے

غیر کے ساتھ چلی جاتی ہیں مسلم بہنیں
ہر گھڑی اپنی ہی بہنوں سے بھی ڈر لگتا ہے

قتل کر دیتے ہیں کچھ لوگ بہو کو اپنی
اب مجھے تو نئے رشتوں سے بھی ڈر لگتا ہے

کھنکھناتی ہو تجوری جو غلط پیسوں سے
ایسی دولت ایسے پیسوں سے بھی ڈر لگتا ہے

اس موبائل نے سبھی توڑ دی بندش ایسے
بند دروازوں کے تالوں سے بھی ڈر لگتا ہے

تم کسی شخص سے امید نہ رکھنا حاصل
ساتھ رہتے ہوئے یاروں سے بھی ڈر لگتا ہے

پرویز حاصل ندوی

13/12/2022

فيفا كأس العالم. Fifaworldcup #

سعي للتعبير عن ما تتأجج في جوانحي من نيران الإشادة بإقدامات دولة قطر.

Address

Bara Babuan
Araria
854336

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Perwez hasil nadwi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Perwez hasil nadwi:

Share

Category