14/01/2025
تقریب تقسیم انعامات
الحمدللہ، مورخہ 12 جنوری 2025 بروز اتوار صبح 11 بجے، ایجوکیشنل کمیٹی آف نصیر پور(ECN) کی جانب سے تقسیم انعامات کی ایک مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں حالیہ منعقدہ تقریری مقابلے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔ گاؤں کے چند معزز اور ذمےدار افراد اس تقریب میں شریک ہوئے، جن میں خصوصی طور پر جناب شاہد فلاحی صاحب (صدر حلقہ نصیر پور، جماعت اسلامی ہند)، جناب ڈاکٹر ریاض احمد صاحب، ماسٹر لئیق احمد صاحب، جناب عاطف زبیر صاحب، اور دیگر بزرگ حضرات شامل تھے۔ ان سب نے بچوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی۔
تقریب کا آغاز حافظ عزیز الرحمان کی آواز میں قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد برادر عروہ دانش نے "ہمارا مقصد حیات" کے عنوان پر ایک پراثر تقریر پیش کی۔ اس کے بعد جناب انجینئر محمد صاویز صاحب نے حلال اور طیب چیزوں کی وضاحت کرتے ہوئے بچوں کو صاف اور پاکیزہ غذا کھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پھر برادر محمد معاذ نے ایک پرجوش تقریر پیش کی، جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔
جناب شاہد فلاحی صاحب نے اپنی تقریر میں بچوں کو زندگی کے اہم حقائق سادہ اور لطیف انداز میں سمجھائے اور "ہمارا مقصد حیات" کے موضوع پر مزید تفصیلات فراہم کیں۔ آخر میں جناب ڈاکٹر ریاض احمد صاحب نے اپنے صدارتی کلمات میں تقریب کو سمیٹا اور بچوں کو محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔
اس کے بعد تقسیم انعامات کا آغاز ہوا، جس میں ٹاپ 10 پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ تمام شرکاء کو بھی تشجیعی انعامات دیے گئے۔
پہلی پوزیشن: عروہ دانش (نصیر پور) – انعام: 1500 روپے( کتابیں + رقم
دوسری پوزیشن: محمد معاذ (شیخو پور) – انعام: 1000 روپے ( کتابیں + رقم)
تیسری پوزیشن: وقاص وسیم (نصیر پور) – انعام: 700 روپے ( کتابیں + رقم)
تقریب کے دوران نظامت کے فرائض برادر قاسم شہباز نے انجام دیے۔ آخر میں جناب اسد فلاحی صاحب نے دعا کرائی، جس کے ساتھ یہ تقریب بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔
ان شاء اللہ ،ایجوکیشنل کمیٹی آف نصیر پور (ECN) آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیاں منعقد کرتی رہے گی تاکہ گاؤں میں تعلیمی ماحول پیدا ہو اور طلبہ کی شخصیت سازی ہوتی رہے۔
والسلام
ایجوکیشنل کمیٹی آف نصیر پور (ECN)
14 جنوری 2025
Taqreeb - e - Taqseem - e - Inamaat | Taqreeri Muqabla 2025 | Naseerpur | ECN