Zouq e Adab

Zouq e Adab اردوشعروادب سے محبت رکھنے والوں کے لئے ۔

20/11/2024

ابنِ انشاء لکھتے ہیں :
گداگروں کے متعلق یہ فرض کرلینا درست نہ ہوگا کہ سب ہی فراڈ ہوتے ہیں۔
بعض کی مجبوریاں پیدائشی ہوتی ہیں۔
ابھی کل ہی ایک معصوم لڑکا معصوم صورت بنائے گلے میں تختی لٹکائے آیا۔
تختی پر لکھا تھا کہ:
"میں گونگا اور بہرہ ہوں
راہِ مولا میری مدد کیجیے۔"
ہم نے ایک روپیہ دیا اور چمکار کر کہا :
برخوردار کب سے گونگے اور بہرے ہو؟
بولا
جی پیدائشی گونگا بہرہ ہوں۔

(ابن انشاء کی کتاب خمارِ گندم سے اقتباس)

حسرت،جلیلی،بدر صاحب
16/11/2024

حسرت،جلیلی،بدر صاحب

خمار ❤
16/11/2024

خمار ❤

03/11/2024

✨🌹

مجھے ڈر ہے ہنستے ہنستے کہیں رو نہ دے زمانہ
جو بدل بدل کے عنواں میں کہوں وہی فسانہ

یہ بہار یہ گھٹائیں یہ شباب کا زمانہ
مجھے اب تو دیجے ناصح نہ صلاح مخلصانہ

جو ہو جذب جذب کامل جو ہو شوق والہانہ
تو ہے بندگی کو لازم نہ جبیں نہ آستانہ

ہے مجھے ملال اس کا کہ بدل گئیں وہ نظریں
مجھے اس کا غم نہیں ہے کہ بدل گیا زمانہ

میں کب آیا جاؤں گا کب مجھے کچھ خبر نہیں ہے
مری ابتدا فسانہ مری انتہا فسانہ

سر طور کیوں میں جاؤں بھلا اس کے دیکھنے کو
وہ ہر ایک جا عیاں ہے جو نظر ہو عارفانہ

مرا حال دیکھتے ہی کی ہر اک نے مے سے توبہ
مری لغزشوں کے صدقے میں سنبھل گیا زمانہ

کبھی ساتھ ساتھ چلنا نہ ہوا نصیب مجھ کو
کبھی بڑھ گیا میں آگے کبھی بڑھ گیا زمانہ

ارے آپ کی تو آنکھوں میں جھلک رہے ہیں آنسو
بس اب آپ سن چکے اور میں سنا چکا فسانہ

مری ہر غزل میں پنہاں مری دل کی دھڑکنیں ہیں
مگر اے سعیدؔ اس کو نہ سمجھ سکا زمانہ

🌼 *سعیدؔ شہیدی*🌼

17/10/2020

( اردو شاعری کی اہم اصناف) سوال اردو شاعری کا اصل سرمایہ کون سی اصناف ہیں؟ جواب غزل، نظم، قصیدہ، مثنوی اور مرثیہ. سوال غزل کسے کہتے ہیں؟ جو...

17/10/2020

داستان فارسی زبان کا لفظ ہے

افسانہ فارسی زبان کا لفظ ہے

ڈرامہ یونانی زبان کا لفظ ہے

ناول اطالوی زبان کا لفظ ہے

رپورتاژ فرانسیسی زبان کا لفظ ہے

نظم،غزل،رباعی، مثنوی اور قصیدہ عربی زبان کے الفاظ ہیں ۔۔

Address

Gulbarga

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zouq e Adab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category