30/08/2026
مرکزی جامع مسجد غوثیہ پوشون زچلڈارہ۔۔۔۔ ایک تاریخی ورثے کی عظیم تجدید
26 جون 2026، مطابق 10 محرم الحرام 1448ھ، مرکزی جامع مسجد غوثیہ پوشون کی ازسرِنو تعمیر کی بنیاد رکھی گئی۔ الحمدللہ، آج بیڈ اور پلرز کا مرحلہ بخیر و خوبی مکمل ہوچکا ہے، اور اب ان شاء اللہ عظیم الشان سلیب کی تعمیر کا مرحلہ درپیش ہے۔
یہ محض ایک عمارت نہیں، بلکہ راجوار کی دینی، روحانی اور تاریخی شناخت کا ایک معتبر حصہ ہے۔ اس مقام سے ہمارے اسلاف کی عبادت، اخلاص اور وابستگی کی روشن یادیں وابستہ ہیں؛ لوگ دور دراز علاقوں سے پیدل مسافت طے کرکے یہاں نماز ادا کرنے آتے تھے۔
مسجد سے متصل زیارتِ شریف حضرت شیخ عبدالقادرؒ جیلانی زیارت پیر دستگیر بھی اس مقام کی روحانی عظمت اور رونق میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ آئندہ 11 ربیع الثانی 1448ھ کو تبرکار کی نشاندہی بھی حسب روایت متوقع ہے۔تمام زائرین،
تمام اہلِ ایمان سے تعمیرِ مسجد کے اس عظیم کارِ خیر میں بھرپور مالی تعاون کی مؤدبانہ اپیل ہے۔
ACCOUNT NO. 0667010250000001
IFSC CODE: JAKA0ZACHAL
BRANCH: ZACHALDARA