MKM ZAFAR

MKM ZAFAR Teaching Physics and Machine Translation at PG. Academically, interested in curriculum, planning, & HR. I believe in the power of ideas to induce change.

27/09/2025

Assalamu Alaikum!

I humbly request you to check out and support the Instagram profile of Arbaz Khan, who is producing very useful reels and providing guidance on important legal and social matters.

➡️ Link: https://www.instagram.com/lawwitharbaz?igsh=NDNoa29mY251aHly

If you find his content beneficial, please like, share, and comment to encourage him in this effort.


Respectfully,
Prof. MKM Zafar
MANUU

87 Followers, 9 Following, 7 Posts - See Instagram photos and videos from Arbaz Khan ()

05/11/2024
ضلع ورنگل کے ساتھیوں کے ساتھ اتوار کی شب ایک خوشگوار نشست اس محفل میں دو مرحوم ارکان جماعت کے فرزندان جناب عبدالقدیر صاح...
19/08/2024

ضلع ورنگل کے ساتھیوں کے ساتھ اتوار کی شب ایک خوشگوار نشست اس محفل میں دو مرحوم ارکان جماعت کے فرزندان جناب عبدالقدیر صاحب فرزند جناب عبدالباقی صاحب مرحوم اور جناب صلاح الدین صاحب فرزند جناب خواجہ علی خان صاحب مرحوم موجود تھے

16/08/2023

اناللہ واناالیہ راجعون

مولانا سید عبدالباسط انور صاحب کی اللہ مغفرت فرمائے۔ آمین

شعبہ ترجمہ، مانو کی جانب سے  طلبہ و طالبات کے لیے *کوئز و تقریری مقابلہ 17 اور 18 مئی 2023 کو منعقد کیا جارہا ہے* ۔ شعبہ...
14/05/2023

شعبہ ترجمہ، مانو کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لیے *کوئز و تقریری مقابلہ 17 اور 18 مئی 2023 کو منعقد کیا جارہا ہے* ۔ شعبہ کے تمام طلبا و طالبات اس پروگرام میں نہ صرف شرکت کریں بلکہ کوئز یا تقریر یا پھر دونوں میں حصہ لیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔ شعبہ ترجمہ کے افراد کو مختلف زبانوں میں تقریری مقابلہ میں شرکت کی خصوصی اجازت حاصل ہے ، مزید تفصیلات کے لیے اس پروگرام کے کنوینر *ڈاکٹر کہکشاں لطیف* صاحبہ سے رابطہ کریں ۔ اپنی پسندیدہ زبان اور موضوع کے اندراج کے لیے صدر شعبہ ڈاکٹر سید محمود کاظمی سے بھی رجوع کرسکتے ہیں ۔

نوٹ : اس پروگرام میں شعبہ کے تمام طلبا وطالبات اور ریسرچ اسکالرس سبھی کی شرکت لازمی ہے۔

اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز۔ 8 نئے کورسس متعارفپی ایچ ڈی، پیرا میڈیکل و سائنسی علوم میں پی جی کورسس۔ پیشہ ورانہ ا...
09/05/2023

اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز۔ 8 نئے کورسس متعارف
پی ایچ ڈی، پیرا میڈیکل و سائنسی علوم میں پی جی کورسس۔ پیشہ ورانہ اور تکنیکی پر وگرامس دستیاب
حیدرآباد، 3 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2023-24 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں لکھنو¿ و سری نگر کے علاوہ مختلف ریاستوں میں موجود کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیکس کے لیے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلوں کااعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اردو میڈیم میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی یہ واحد جامعہ ہے۔ جسے حال ہی میں NAAC سے A+ گریڈ حاصل ہوا ہے۔ گذشتہ برسوں شروع کیے گئے بی ووک کورسز کے طلبہ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر اس سال ماسٹر آف ووکیشنل کورس (ایم ووک) کا آغاز کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایم ووک (میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹیکنالوجی) نئے کورسز میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اردو ثقافتی مطالعات اور تقابلی مطالعات میں پی ایچ ڈی، ایم ایس سی (طبیعیات، کیمیائ، نباتیات اور حیوانیات) ، کل وقتی پی جی ڈپلوما ٹیچنگ انگلش؛ تلگو، کشمیری اور ترکی زبان کے سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی عربی، اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ، تقابلی مطالعات ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی، دکن اسٹڈیز، اردو ثقافتی مطالعات؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعیات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ اور بی ایڈ، یو جی میں بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) اور بی ٹیک (سی ایس) لیٹرل انٹری شامل ہیں۔
پیشہ ورانہ ڈپلوما کورسز میں ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -ڈپلوما ان انجینئرنگ (سیول ، کمپیوٹر سائنس، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن، انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل، الیکٹریکل و الیکٹرانکس، آٹو موبائل اینڈ اپیرل ٹکنالوجیز انجینئرنگ) شامل ہیں۔ انٹرنس کے کورسس میں آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 مئی 2023ہے۔
میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں یم اے (اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، فارسی، مطالعاتِ ترجمہ، مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز)، ایم ایس ڈبلیو(سوشل ورک)، ایم اے صحافت و ترسیل عامہ ، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی، طبیعیات، کیمیائ، نباتیات، حیوانیات)، ایم ووک (میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی ) ، ایم ووک (میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی) ، پی جی ڈپلوما اِن ٹیچنگ انگلش (کل وقتی)، پی جی ڈپلوما پروگرام (جز وقتی) (فنکشنل اردو ، ہندی اور ٹرانسلیشن، پروفیشنل عربک، ٹرانسلیشن؛ ڈپلوما پروگرام (جزوقتی ) (تحسین غزل، عربی، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی اور اسلامک اسٹڈیز )، سرٹیفکیٹ پروگرام (جز وقتی) (اردو، مہارت عربی، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی، تلگو، کشمیری اور ترکی) میں داخلے دستیاب ہیں۔ ان کورسز میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری 24 جولائی ہے۔
لکھنو¿ کیمپس میں اردو، انگریزی، عربی اور فارسی میں ایم اے اور پی ایچ ڈی پروگرامس دستیاب ہیں۔ سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے و پی ایچ ڈی اور فارسی میں ایم اے میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال(مدھیہ پردیش)، دربھنگہ(بہار) میں بی ایڈ، ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی ان ایجوکیشن اور کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن سری نگر (کشمیر) ، آسنسول(مغربی بنگال)، اورنگ آباد(مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک) میں بی ایڈ کورس دستیاب ہے۔ پالی ٹیکنک ڈپلوما ان سیول انجینئرنگ؛ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ کے ڈپلوما، حیدرآباد میں، پالی ٹیکنک انجینئرنگ ڈپلوما ان سیول انجینئرنگ؛ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ کے ڈپلوما دربھنگہ(بہار) اور بنگلورو( کرناٹک) میں دستیاب ہیں۔ جبکہ سیول انجینئرنگ،میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ اور اپیرل ٹکنالوجیز انجینئرنگ، کڑپہ ۔آندھراپردیش میں اور سیول انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ اور آٹوموبائل انجینئرنگ ،کٹک ۔ اڈیشہ میں دستیاب ہےں۔
درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ ای پراسپکٹس اور فارم داخلوں کی آخری تاریخ تک یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گے۔ تفصیلات www.manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو [email protected] پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370, 8527164610 اور 8178388177 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی/معذور /ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے مختلف پروگراموں میں داخلے کےلئے تحفظات حکومت ہند کے ضوابط کے مطابق رہیں گے۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔اسی دوران یونیورسٹی کے انڈرگریجویشن پروگراموں میں داخلے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے تحت منعقد ہونے والے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (CUET) کے ذریعے دیئے جارہے ہیں۔
عابد عبدالواسع
پبلک ریلیشنز آفیسر

  is a time of  ,  , and   and  .
09/04/2023

is a time of , , and and .

کبھی ہوا تو کبھی خاک رہ گزر ہونا مرے نصیب میں لکھا ہے در بہ در ہونا اگر چلو تو مرے ساتھ ہی چلو لیکن کٹھن سفر سے زیادہ ہے...
04/04/2023

کبھی ہوا تو کبھی خاک رہ گزر ہونا

مرے نصیب میں لکھا ہے در بہ در ہونا

اگر چلو تو مرے ساتھ ہی چلو لیکن

کٹھن سفر سے زیادہ ہے ہم سفر ہونا

اداس اداس یہ دیوار و در بتاتے ہیں

کہ جیسے راس نہ ہو ان کو میرا گھر ہونا

قدم اٹھے بھی نہیں اور سفر تمام ہوا

غضب ہے راہ کا اتنا بھی مختصر ہونا

یہ دور کم نظراں ہے تو پھر ہنر کا زیاں

جو ایک بار نہ ہونا تو بیشتر ہونا

(پیرزادہ قاسم)

صبر ایک ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو گرنے نہیں دیتی نہ کسی کے قدموں میں نہ کسی کی نظروں سے۔
17/03/2023

صبر ایک ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو گرنے نہیں دیتی نہ کسی کے قدموں میں نہ کسی کی نظروں سے۔

Address

Rahul Colony, Tolichowki
Hyderabad
500008

Telephone

+919866685248

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MKM ZAFAR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to MKM ZAFAR:

Share

Category

Today as Professor started New Job at Maulana Azad National Urdu University, Hyderabad

Alhamdulillah! today I got promoted as professor in Translation Studies with retrospective effect from 12th April 2014. In academia, indeed the title of professor is undeniably useful – and indeed, essential – for getting important things done. For me, these benefits are emphatically not about ego-stroking but about pursuing ambitious goals and hopefully serving the society/humanity more effectively. May Allah bless me with his guidance and Support. Ameen