06/08/2026
سدھپور بالا، شوپیان | دی ڈیلی ٹائمز
آج ایک بار پھر سدھپور بالا، شوپیان میں موسلا دھار بارش نے کئی سیب کے باغات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مسلسل بارش کے باعث متعدد باغات میں پانی جمع ہوگیا جس سے باغات کو نقصان پہنچا اور مقامی باغبانوں میں فصل کے ممکنہ نقصان کے حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بارش کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو باغبانی کے شعبے کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے سیب کی پیداوار اور باغبانوں کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
دی ڈیلی ٹائمز