30/06/2026
الحمد للہ رب العالمین!
مصطفائی کلب کے زیرِ اہتمام، مورخہ 28 جون 2026 کو بفیض روحانی حُضور مجمع البحرین حضرت مفتی محمد عبید الرحمن رشیدی قدس سرہ مصطفائی دارالافتاء (شاخ: طیبی دارالافتاء، منڈواڈیہہ، بنارس) کا افتتاحی پروگرام اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، حضور نبی کریم ﷺ کے صدقے، اکابرینِ امت کی دعاؤں اور تمام شرکائے محفل کے بھرپور تعاون سے نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
اس بابرکت پروگرام کی شروعات قرآن مجید کی تلاوت سے ہوئی حافظ نثار احمد رشیدی نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا نظامت کے فرائض حضرت مولانا ثاقب رضا رشیدی نے انجام دیے شعراء نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کیے پھر معزز مفتیان کرام نے اپنے علمی، فکری اور اصلاحی خطابات کے ذریعے حاضرین کو دینِ اسلام کی صحیح تعلیمات، خصوصاً فتویٰ نویسی اور اسکی اہمیت سے روشناس کرایا۔ جس سے حاضرینِ مجلس بھرپور طور پر مستفید ہوئے۔
نیز قاضی شریعت ضلع کٹیہار حضرت مولانا مفتی اعجاز اصغر صاحب اور علاقے میں بااثر شخصیات کی موجودگی میں مصطفائی کلب میں دار الافتاء کے ساتھ ساتھ دار القضاء کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا الحمدُللہ اب عوام اہلِ سنت قضاء کے مسائل کے حل کے لیے بھی ذمّے داران مصطفائی کلب سے رابطہ کر سکتے ہیں
مہمانانِ خطباء:
حضرت مفتی اعجاز اصغر صاحب، قاضیِ شریعت، ضلع کٹیہار (بہار)
مفتی غلام اشرف صاحب مصباحی، مفتی، طیبی دارالافتاء، منڈواڈیہہ، بنارس
مفتی میر سید عمران رشیدی مصباحی، مفتی، طیبی دارالافتاء، منڈواڈیہہ، بنارس
شعرائے کرام:
جناب مسعود عبیدی صاحب
حافظ محمد صاحب رضا
ماسٹر دلنواز احمد رشیدی صاحب
آخر میں شہزادہ حضور مجمع البحرین عالی جناب ڈاکٹر فیض ارشد صاحب نے نہایت مؤثر انداز میں کلماتِ تشکر پیش کرتے ہوئے تمام معزز ائمہ کرام، علمائے کرام، مہمانانِ گرامی، نمائندگان اور تمام حاضرینِ مجلس کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اسی جذبۂ اخلاص کے ساتھ دینی و ملی خدمات میں بھرپور تعاون کی اپیل کی۔
اس طرح ، مصطفائی دارالافتاء (شاخ: طیبی دارالافتاء، منڈواڈیہہ، بنارس) کا قیام عمل میں آ چکا ہے جہاں آپ اپنی دینی رہنمائی کے لیے رجوع کر سکتے ہیں اور اپنے علم و عمل میں اضافہ کر سکتے ہیں
ترجمان مصطفائی کلب