Urdu Library Trust Malegaon - India

Urdu Library Trust Malegaon - India Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Urdu Library Trust Malegaon - India, Library, 34 Gud Bazar Near Malegaon Corporation Somwar Ward, Malegaon.

اردو لائبریری کا قیام اکتوبر 1903 میں عمل میں آیا، اور آج یہ مہاراشٹرا کی سب سے قدیم اور بڑی اردو لائبریریوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس عظیم ادارے میں اردو، مراٹھی، انگریزی اور ہندی زبانوں میں ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد کتب کا ذخیرہ موجود ہے۔

27/02/2026
ممبئی یونیورسٹی نے اردو لائبریری مالیگاؤں کی 124 سالہ خدمات کا اعتراف کیا  "اردو اور مالیگاؤں "پر کامیاب مذاکرہ ممبئی، 1...
03/02/2026

ممبئی یونیورسٹی نے اردو لائبریری مالیگاؤں کی 124 سالہ خدمات کا اعتراف کیا
"اردو اور مالیگاؤں "پر کامیاب مذاکرہ

ممبئی، 1 فروری 2026: ممبئی یونیورسٹی، اردو چینل اور روٹس آف کائنڈنس کے اشتراک سے فیروز شاہ مہتہ آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں اردو لائبریری مالیگاؤں (ناسک) کی 124 سالہ علمی و ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے "انوار اردو" ایوارڈ بشکل ٹرافی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اردو لائبریری کے تمام ٹرسٹیان کو اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب میں معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جن میں
ڈاکٹر قاسم امام
ڈاکٹر قمر صدیقی
،ایڈوکیٹ نند کشور بھتڑا
ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر
-
ودیگر ممتاز شخصیات بھی شریک رہیں

اس سے قبل "مالیگاؤں اور اردو" کے عنوان سے ایک کامیاب مذاکرہ منعقد ہوا، جس میں جاوید انصاری (آکاش وانی)، مظہر معاذ شوقی، ڈاکٹر احتشام دانش، نہال احمد عبداللہ اور عبید الرحمٰن حکیم نے شرکت فرمائی۔ مذاکرہ میں مالیگاؤں کی شعری و ادبی روایت، دینی درسگاہوں،ادبی انجمنوں، میوزک کلب، ڈرامہ گروپ، خطاطی اور ادبِ اطفال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

جاوید انصاری نے شہر کی ادبی و ثقافتی تاریخ پر تحقیقی مضمون پیش کیا، مظہر معاذ شوقی نے عوامی کتب خانوں بالخصوص اردو لائبریری کا تعارف کرایا، جبکہ رمضان مکی نے عصری درسگاہوں کے اعداد و شمار اور معیار تعلیم پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر احتشام دانش نے رسمِ شکریہ ادا کیا۔

اسی تقریب میں جاوید انصاری کی طویل نشریاتی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا اور انہیں ممبئی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی جانب سے"خادم اردو" ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اردو لائبریری ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج خالد عمر صدیقی نے تمام شرکا اور ٹرسٹیان کو مبارکباد دی اور ممبئی یونیورسٹی، اردو چینل اور روٹس آف کائنڈنس کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔

یہ تقریب اردو زبان و ادب کے فروغ اور مالیگاؤں کی علمی شناخت کے لیے سنگِ میل ثابت ہوئی۔

📚 اردو لائبریری مالیگاؤں میں بچوں کے لیے نئی کتابوں کا اضافہ 📚اردو لائبریری مالیگاؤں میں بچوں کی تعلیمی اور ذہنی نشوونما...
31/12/2025

📚 اردو لائبریری مالیگاؤں میں بچوں کے لیے نئی کتابوں کا اضافہ 📚

اردو لائبریری مالیگاؤں میں بچوں کی تعلیمی اور ذہنی نشوونما کے لیے کچھ نئی اور دلچسپ کتابیں شامل کی گئی ہیں۔
ان میں مراٹھی ، انگریزی، ہندی اور اردو زبانوں کی معیاری اور معلوماتی کتابیں موجود ہیں۔

یہ کتابیں بچوں کے علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی
📖 پڑھنے کی عادت
🎯 سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت
اور ✨ کتابوں سے محبت پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

لائبریری کا مقصد یہ ہے کہ بچے موبائل اور اسکرین سے ہٹ کر کتابوں کی دنیا سے جڑیں اور ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں۔
ہم تمام والدین اور بچوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اردو لائبریری آ کر ان قیمتی کتابوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

📚✨ آئیے، کتاب کو اپنا بہترین دوست بنائیں ✨📚

اردو لائبریری ٹرسٹ، مالیگاؤںعلم و ادب کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال 🌿ہمیں یہ خوشی اور فخر کے ساتھ اطلاع دینی ہے کہ اردو لا...
19/12/2025

اردو لائبریری ٹرسٹ، مالیگاؤں
علم و ادب کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال 🌿
ہمیں یہ خوشی اور فخر کے ساتھ اطلاع دینی ہے کہ اردو لائبریری ٹرسٹ، مالیگاؤں نے اورنگ آباد اردو کتاب میلہ سے اپنے معزز ممبران کی فرمائش پر بڑی تعداد میں نئی، قیمتی اور معیاری اردو کتابیں خریدی ہیں۔
یہ کتابیں اردو ادب، تنقید، تاریخ، افسانہ، ناول، شاعری اور دیگر علمی و فکری موضوعات پر مشتمل ہیں، جو نہ صرف قارئین کے ذوقِ مطالعہ کو جِلا بخشیں گی بلکہ نئی نسل کو اردو زبان و ادب سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
ہم اپنے تمام ممبران کے شکر گزار ہیں جن کی دلچسپی اور تجاویز کے باعث یہ علمی سرمایہ لائبریری کا حصہ بنا۔
آپ سے گزارش ہے کہ تشریف لائیں، نئی کتابوں سے استفادہ کریں اور علم و ادب کے اس سفر میں ہمارے ساتھ شریک رہیں۔
کتاب سے دوستی، روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ 📚✨

19/12/2025

اُردو لائبریری ٹرسٹ مالیگاؤں خواتین کے لیے نئی ناولز کا سیکشن
#اُردو

09/12/2025

Send a message to learn more

02/12/2025

جناب جاوید انصاری آکاشوانی جلگاؤں ( فعال ٹرسٹی اُردو لائبریری ٹرسٹ مالیگاؤں)اور عزیز اعجاز سر پونے شہر کے معروف موٹویشنل کونسلر جناب سید سعید احمد صاحب کو لائبریری کی کتابوں کی بارے میں بتاتے ہوئے

Send a message to learn more

*Tata Capital Pankh Scholarship Programme 2025**Open For : Boys and Girls**Scholarship Amount*Up to 80% of tuition fees ...
01/12/2025

*Tata Capital Pankh Scholarship Programme 2025*

*Open For : Boys and Girls*

*Scholarship Amount*
Up to 80% of tuition fees or upto ₹12000/-

*Who can apply ?*
students in Classes 11, 12, B.A, Bsc, Bcom,BMS,BAF, general graduation, diploma and polytechnic courses

*Eligibility*
1. 60% marks in the preceding class.
2. Family Annual Income less than Rs.2.5 Lakhs

*Last Date to Apply*
26/12/2025

Address

34 Gud Bazar Near Malegaon Corporation Somwar Ward
Malegaon
423203

Opening Hours

Monday 10am - 1pm
4pm - 8pm
Tuesday 10am - 1pm
4pm - 8pm
Wednesday 10am - 1pm
4pm - 8pm
Friday 4pm - 8pm
Saturday 8am - 1pm
4pm - 8pm
Sunday 10am - 1pm
4pm - 8pm

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Library Trust Malegaon - India posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category