انجمن محبان ادب مالیگاؤں

انجمن محبان ادب مالیگاؤں انجمن محبان ادب شہرمالیگاؤں کی ایک فعال ادبی تنظیم ہے جوکہ ۱۹۹۷کے قریب قائم ہوئی اور بغیر نام و نمود کےادبی نثری میدان میں آج تک قائم ہے.

جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر انجمنِ محبانِ ادب کی افسانوی نشست    🌷🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🌷اگر آپ افسانے کے شائق ہیں، ادب کی لطافتوں ...
12/08/2026

جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر انجمنِ محبانِ ادب کی افسانوی نشست

🌷🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🌷

اگر آپ افسانے کے شائق ہیں، ادب کی لطافتوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، یادگار افسانے سننے کے خواہش مند ہیں، معروف ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی صاحب کے افکار سے فیض یاب ہونا چاہتے ہیں، بالخصوص بین الاقوامی شہرت یافتہ افسانہ نگارِ مرحوم سلطان سبحانی کی رفیقۂ حیات محترمہ شبنم سلطان سبحانی صاحبہ سے ان کی حیات و فن کے بارے میں کچھ جاننا چاہتے ہیں، تو

15 اگست 2026، بروز سنیچر، شب 10 بجے
اردو میڈیا سینٹر، مالیگاؤں

میں منعقد ہونے والی اس منفرد افسانوی نشست میں ضرور بہ ضرور تشریف لائیے۔

اس نشست کی صدارت محترمہ شبنم سلطان سبحانی صاحبہ فرمائیں گی۔

چیف گیسٹ کی حیثیت سے محترم ڈاکٹر اقبال برکی صاحب، محترم سجاد شفق صاحب، محترم رشید آرٹسٹ صاحب اور محترم زاہد بیباک صاحب، معلم مالیگاؤں ہائی اسکول و مدیرِ ہفت روزہ بیباک، اس ادبی محفل کی رونق بڑھائیں گے۔

اس موقع پر خانوادۂ سلطان سبحانی کی جانب سے محترمہ صبا نگار صاحبہ، محترمہ شگفتہ سبحانی صاحبہ، شمس الضحیٰ اسرائیل صاحب، جناب طہٰ کاشف علی اور ماہم فاطمہ کاشف بھی اس نشست میں جلوہ افروز ہوں گے۔

نظامت کے فرائض آصف اقبال مرزا انجام دیں گے۔

اس شام شہر کے ممتاز قلمکار جناب ہارون اختر، جناب صادق اسد، جناب صابر گوہر، جناب شبیر انصاری اور جناب عزیز اعجاز اپنے منتخب افسانے پیش کریں گے، جن پر اہلِ قلم کی بصیرت افروز گفتگو، تنقید و تبصرے بھی ہوں گے۔

آئیے... اس نشست کا حصہ بنیے، جہاں لفظ صرف پڑھے نہیں جاتے، بلکہ دلوں میں اتر کر دیر تک اپنی بازگشت چھوڑ جاتے ہیں۔

درخواست گزاران:
صدر و اراکین
انجمنِ محبانِ ادب، مالیگاؤں (مہاراشٹر)
مالیگاؤں والے Malegaon Wale India Maharashtra

بارہ جون دو ہزار چھبیس کو اردو میڈیا سینٹر پر منعقد ہوئی انجمن محبان ادب کی کامیاب افسانوی نشست کی کچھ خاص جھلکیاں.... ا...
13/06/2026

بارہ جون دو ہزار چھبیس کو اردو میڈیا سینٹر پر منعقد ہوئی انجمن محبان ادب کی کامیاب افسانوی نشست کی کچھ خاص جھلکیاں.... اس نشست میں اردو ساہتیہ اکیڈمی مہاراشٹرا کی جانب سے تمام ایوارڈ یافتہ مصنفین کو اسناد بھی تفویض کی گئی.


انجمن محبانِ ادب کی افسانوی نشست
14/05/2026

انجمن محبانِ ادب کی افسانوی نشست

کامیاب افسانوی نشست
14/05/2026

کامیاب افسانوی نشست

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ *الحمدللہ 9/11/2025بروز اتوار بیاد ڈاکٹر الیاس وسیم صدیقی اور عبدالحمید شیخ اردو میڈیا سی...
14/11/2025

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

*الحمدللہ 9/11/2025بروز اتوار بیاد ڈاکٹر الیاس وسیم صدیقی اور عبدالحمید شیخ اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ افسانوی نشست کامیابی سے ہمکنار*
*جناب ہارون اختر `انجمن محبان ادب` کے صدر صاحب کو سیف نیوز جناب منصور اکبر صاحب کی جانب سے شال گلدستے اور مومنٹو کا نظرانہ پیش کیا گیا*

*ساتھ ہی جناب صادق اسد صاحب کو انکی کتاب `سفید پرچم` پر انکو دلی مبارکباد گلدستے اور مومنٹو سیف نیوز کی جانب سے پیش کیا گیا۔۔*

*اس افسانوی نشست میں قلمکار عزیز اعجاز سر ،شبیر انصاری، زید حیدر ، اور خاص مہمان جناب منصور اکبر ، صاحبان نے اپنے افسانوں کو پیش کیا*
*نشست میں آئے ہوئے تمام ہی قارئین اور مہمانان نے اپنے خاص تبصروں سے نوازا اور خاص کر عمران جمیل سر نے اپنے مخصوص انداز میں افسانوں پر تبصرہ کرتے ہوئے تنقید نگاری کو بھی اجاگر کیا اور آئیندہ کیلئے نیک خواہشات پیش کی*

*ہم انجمن محبان ادب کے تمام اراکین کی جانب سے آئے ہوۓ تمام ہی مہمانان کو عمیقِ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں تمام ہی آئیے ہوئے مہمانان کو اللہ تعالیٰ سلامت رکھے انکی عمر میں، رزق میں اور قلم میں برکت عطا فرمائیں آمین ثم آمین یارب العالمین*

`انجمن محبانِ ادب مالیگاؤں`

*انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست بتاریخ 13 ستمبر بروز سنیچر کو انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست منعقد ہورہی ہے**اس افسانو...
10/09/2025

*انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست بتاریخ 13 ستمبر بروز سنیچر کو انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست منعقد ہورہی ہے*
*اس افسانوی نشست کی صدارت محترم جناب نعیم سلیم سر انجام دیں گے اور نظامت کے فرائض آصف اقبال مرزا صاحب قلمکاروں میں*
*صابر گوہر*
*علیم طاہر*
*ھارون اختر*
*شبیر احمد انصاری*
*اپنے افسانے پیش کریں گے*
*جگہ یاد رکھیں اردو میڈیا سینٹر*
*پروگرام رات میں ٹھیک دس بجے شروع کردیا جائے گا*

*ادب نواز حضرات سے شرکت کی گزارش ہے*


`انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست` *منٹو کے بعد اگر افسانہ بدلا ہے تو کیوں بدلا ہے اور وہ کون سے خصائص ہیں جو نئے افسانے ...
09/07/2025

`انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست`

*منٹو کے بعد اگر افسانہ بدلا ہے تو کیوں بدلا ہے اور وہ کون سے خصائص ہیں جو نئے افسانے کو پرانے افسانے سے ممتاز کرتے ہیں کیونکہ یہ معاملہ صرف پلاٹ اور کردار*
*علامت یا تجرید*
*سماجی معنویت اور سیاسی شعور کا نہیں*
*جب تک یہ بات پوری طرح نہ واضح ہو کہ نئے افسانہ نگار نے کن چیزوں سے اپنا رشتہ توڑا ہے اور کیوں اس وقت تک نئے افسانے کی تنقید ممکن نہیں*
*اسی سلسلے کی ایک کڑی انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست بتاریخ 12 جولائی بروز سنیچر رات ٹھیک دس (10) بجے اردو میڈیا سینٹر میں استاد محترم `اقبال برکی` صاحب کی صدارت میں منعقد ہورہی ہے اسی افسانوی نشست میں عمران جمیل صاحب کا استقبال کیا جائے گا*
*اس نشست کے قلمکار وں میں ڈاکٹر مختار احمد انصاری صاحب ،صابر گوہر صاحب، علیم طاہر صاحب ھارون اختر صدر انجمن محبان ادب ,اور شبیر احمد انصاری, صاحبان اپنی تخلیق پیش کریں گے افسانوی نشست اردو میڈیا سینٹر*
*ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد سے شرکت کی گزارش ہے*

*آپ کی آمد کے منتظر صدر اراکین انجمن محبان ادب*

14/05/2025

India 2nd prize Afsana by Abdulrahman Akhtar in very beautiful wayUrdu AfsanaThis is very informa...

انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست بیاد مرحوم احمد عثمانی صاحب"کائنات کی ہر شئے افسانے کا موضوع ہوسکتی ہے اور تخیل کی ہم آہ...
14/05/2025

انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست بیاد مرحوم احمد عثمانی صاحب

"کائنات کی ہر شئے افسانے کا موضوع ہوسکتی ہے اور تخیل کی ہم آہنگی کے ذریعے اس میں بلندی پیدا کی جا سکتی ہے ـ مگر! اس کے ساتھ ساتھ اس کا ہماری زندگی سے کچھ نہ کچھ تعلق ہونا ضروری ہے ـ"

اسی ضمن میں شہر مالیگاؤں کی قدیم اور فعال انجمن ،انجمن محبان ادب کی ایک افسانوی نشست 17 مئی 2025 بروز سنیچر کو معروف افسانہ نگار، سینئر معلم افضال انصاری صاحب کی صدارت میں منعقد ہورہی ہے ـ
یہ نشست رات دس بجے اردو میڈیا سینٹر مالیگاؤں میں ہوگی ـ
اس نشست میں
صادق اسد صاحب
عظمت اقبال صاحب
مختار احمد انصاری صاحب
علیم طاہر صاحب
اور صابر گوہر صاحب
جیسے مشہور و معروف افسانہ نگار
اپنے افسانے پیش کریں گے ـ
نظامت کے فرائض
ڈاکٹر مبین نذیر صاحب اپنے مخصوص انداز میں انجام دیں گے ـ
محترم ڈاکٹر اقبال برکی سر اور محترم پرویز عثمانی صاحب مہمان ِ خصوصی ہوں گے ـ
ادب نواز حضرات،طلبہ و اساتذۂ کرام سے شرکت کی گزارش ہے ـ
الملتمس : صدر و اراکین انجمن محبان ادب

مالیگاؤں والے (Malegaon Wale India Maharashtra)

انجمن محبان ادب کی افسانوی نشستآج ہمارا معاشرہ ایک ہولناک صورت حال سے گزر رہا ہے اور ایک تشویش ناک مشتقبل ہمارا منتظر ہے...
09/12/2024

انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست

آج ہمارا معاشرہ ایک ہولناک صورت حال سے گزر رہا ہے اور ایک تشویش ناک مشتقبل ہمارا منتظر ہے ایسی صورت میں ایک سوال ذہین میں آتا ہے کہ آج ہمارے معاشرے کو افسانے کی ضرورت ہے یا نہیں...
کہانیاں بولتی ہیں اس لئے
کہانیاں کہتے رہا کرو کچھ تو لوگ غور فکر کریں گے.
اسی سلسلے کی ایک کڑی انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست 14 دسمبر بروز سنیچر کو اردو میڈیا سینٹر میں منعقد ہوگی محفل افسانہ کی صدارت استادِ محترم اقبال برکی صاحب فرمائیں گے اور نظامت رضوان ربانی صاحب کریں گے
افسانہ کی جھوٹی دنیا کے سچے قلمکاروں میں
صابر گوہر صاحب
ھارون اختر صاحب
آصف اقبال مرزا صاحب
علیم طاہر صاحب اور
عزیز الرحمن ماہی صاحب
اپنے افسانے پیش کریں گیں
جگہ یاد رکھیں
اردو میڈیا سینٹر
نزد اسکس ہال مالیگاؤں
ادب نواز حضرات سے شرکت کی پر خلوص گزارش کی جاتی ہے.
صدر و اراکین انجمن محبان ادب مالیگاؤں

Address

Malegaon

Telephone

09226866026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انجمن محبان ادب مالیگاؤں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share