24/08/2026
پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ثقافت، بھارت سرکارکی خدا بخش لائبریری میں آمد
پٹنہ:24 اگست 2026۔31 معزز ممبران پارلیمنٹ پر مشتمل پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ثقافت، بھارت سرکارنے آج مورخہ 24اگست2026کو دو بجے دن میں خدا بخش لائبریری کا دورہ کیا۔پروفیسر محمد زاہد الحق، ڈائرکٹر خدا بخش لائبریری نے معزز ممبران پارلیمنٹ کی خدمت میں گلدستہ پیش کر ان کا استقبال کیا اور لائبریری کی چند اہم مطبوعات بطور تحفہ انھیں پیش کیں۔ ڈائرکٹر صاحب نے پاور پریزنٹیشن کے ذریعے خدا بخش لائبریری کی تاریخ اور اس کے قلمی نوادرات سے واقف کرایا۔ اس سلسلے میں ہزار برس پرانا سب سے قدیم مخطوط، قومی اہمیت کے حامل چار اہم مخطوطات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ معزز ممبران پارلیمنٹ یہاں کے نوادرات سے بہت متاثر ہوئے۔ پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ثقافت، بھارت سرکار کے چیرمین عزت مآب شری سنجے کمار جھا نے ان نوادرات پر اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ اتنے قدیم نوادرات کا تحفظ بہت مشکل امر ہے۔ خدا بخش لائبریری نے اس کی حفاظت بڑی مہارت سے کی ہے۔ اس کے لیے خدا بخش لائبریری کے منتظمین اور جملہ کارکنان کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔معزز ممبران پارلیمنٹ شریمتی سدھا مورتی، شری وشویشور ہیگڑے کاگیری، شریمتی جون مالیا، شری عمران پرتاپ گڑھی، شری گولّا بابو راؤ، شری کیسری دیو سنگھ جھالا، شری ندیم الحق، شری آر کے چودھری، شری راجیو پرتاپ روڑی، شری انو راگ شرما، شری ایس کلیان سندرم، شری سریش کمار شیتکر اور شری میاں الطاف احمد نے خدا بخش لائبریری کی خدمات کا اعتراف کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔معزز ممبران پارلیمنٹ نے ایک گھنٹے سے زائد لائبریری کے نوادرات کے معائنے میں صرف کیا۔ڈائرکٹر خدا بخش لائبریری نے معزز ممبران پارلیمنٹ کے سامنے اپنے منصوبوں سے آگاہ کرایا اور اسی ضمن میں انھوں نے خدا بخش لائبریری کے لیے ایک الگ جگہ کا مطالبہ پیش کیا اور لائبریری کی انیکسی بلڈنگ کو جی پلس چار منزل بنانے کی تجویز رکھی۔معزز ممبران پارلیمنٹ لائبریری کا معائنہ کر چار بجے شام میں یہاں سے روانہ ہوئے۔
Ministry of Culture, Government of India
Zahidul Haque
Rampur Raza Library & Museum
Patna
Nava Nalanda Mahavihara Nalanda
Lost Muslim Heritage Of Bihar
Patliputra University - Official
Delhi Public Library
University of Hyderabad
Library and knowledge Educational Page
Kbopl Patna
Nadeemul Ghaffar Siddiqui
Patna News, Patna Samachar, पटना समाचार
Imran Pratapgarhi