03/08/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، اردو اکیڈمی پرنامبٹ کے زیرِ اہتمام ہرمنعقد ہونے والا تیسرا ماہانہ مشاعرہ آج نہایت کامیابی اور شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوا۔
اس باوقار مشاعرے میں تمام شعرائے کرام نے اپنے منفرد اور دلنشیں اندازِ بیان سے سامعین کے دل جیت لیے اور بہترین کلام پیش کیا۔
خصوصی طور پر اس مشاعرے کے نظامت کے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر ابوبکر ابراہیم فارس عمری صاحب نے ہر شاعر کو نہایت خوبصورت اشعار کے ذریعے اسٹیج پر مدعو کیا، جس سے محفل کی رونق اور وقار میں مزید اضافہ ہوا۔ ان کا منفرد اندازِ نظامت حاضرین کے لیے یادگار ثابت ہوا۔
یہ بابرکت محفل تلاوتِ کلامِ پاک سے شروع ہوئی اور آخر میں صدرِ مشاعرہ استاد سید عابد حسین صاحب کے فکر انگیز اور بصیرت افروز صدارتی خطاب پر اختتام پذیر ہوئی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس اردو اکیڈمی کی ان ادبی کاوشوں کو قبول فرمائے، انہیں مزید ترقی عطا فرمائے، اور آئندہ بھی ایسی بابرکت اور کامیاب محفلوں کے انعقاد کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔