03/04/2026
ایک لمبے عرصے تک رضاکارانہ طور پر ساتن پوروہ کی مسجد کو اپنی اذان و اقامت اور امامت سے آباد رکھنے والے جناب حاجی رشید صاحب کل بروز جمعرات 2 مارچ 2026 کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
ما شاء اللہ مرحوم نے لمبی عمر پائی اور دیندار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوش خلق انسان تھے۔ آپ زندگی بھر نماز و روزہ کے پابند رہے۔ بڑی پابندی سے نماز پنجگانہ اور جمعہ کی امامت کرتے تھے، اور جمعہ کے خطبے دیتے تھے، ہمارے بچپن میں مسجد میں اعتکاف کرنے والے آپ تنہا شخص ہوتے تھے۔ اس کے علاوہ محلّے بھر بلکہ گاؤں بھر میں فاتحہ خوانی کی ذمے داری اور عام میلاد کی محفلوں کو سجانے کی ذمے داری بھی آپ کے سر تھی۔آپ تقریر بھی کر تے تھے، ترنّم سے نعت بھی پڑھتے تھے، اور دعا بھی کراتے تھے۔ ایک زمانے تک گاؤں کے مدرسے کے خازن رہے اور بڑی ایمانداری سے اس خدمت کو انجام دیتے رہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائیوخیر سے نوازے
اور کروٹ کروٹ چین نصیب فرمائے