Forest Department Kalat

Call Directions Website Contact the organization

Forest Department Kalat we doing work on growing the wild trees and save the region s wild life and wild plants in Kalat

*بلوچستان بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے۔۔۔*کمشنر سیوی ڈویژن اسد اللہ فیض سیکریٹری جنگلات اینڈ جنگلی حیات تعینات
17/09/2026

*بلوچستان بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے۔۔۔*
کمشنر سیوی ڈویژن اسد اللہ فیض سیکریٹری جنگلات اینڈ جنگلی حیات تعینات

ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری کا محکمہ جنگلات کے نرسری کادورہ۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر DFO علی اکبر بنگلزئی نے ڈپٹی کمش...
17/09/2026

ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری کا محکمہ جنگلات کے نرسری کادورہ۔
ڈویژنل فاریسٹ آفیسر DFO علی اکبر بنگلزئی نے ڈپٹی کمشنر کو نرسری کا دورہ کرایا اور نرسری میں لگائے گئے مختلف قسم کے درختوں کوئٹہ پائن۔مورپنکی عیش۔سنجد۔چنبیلی اسمانی۔توت۔جونیپر اور دیگر پودوں سے متعلق بریفنگ دی
ڈپٹی کمشنر انجینیئرعائشہ زہری نے کہاکہ درخت ہماری آنے والی نسلوں کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، صاف اور صحت مند ماحول کے قیام اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے شجرکاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

عوام، سرکاری اداروں، طلبہ اور سول سوسائٹی سے اپیل ہے کہ وہ لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو اپنا قومی فریضہ سمجھیں۔ سرسبز و شاداب قلات ہی ہماری آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔

02/09/2026
قلات مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں شجرکاری تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر قلات نے پودہ لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا...
02/09/2026

قلات مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں شجرکاری تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر قلات نے پودہ لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

محکمہ جنگلات قلات کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری مہم 2026 کے سلسلے میں شجرکاری تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں محکمہ جنگلات کے دفتر میں کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری، ریج فاریسٹ آفیسر حبیب الرحمن لہڑی، ایس ڈی او وائلڈ لائف شیر محمد مینگل، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک عبدالفتاح، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمدیونس بلوچ ڈپٹی رینجر نذیر احمد نیچاری سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی اور پودے لگائے۔

اس موقع پر ریج فاریسٹ آفیسر حبیب الرحمن لہڑی نے ڈپٹی کمشنر انجینیئر عائشہ زہری کو مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے سال 2026 کے دوران ضلع قلات میں 5,000 پودے تقسیم کیے جا رہے ہیں، جنہیں مختلف علاقوں میں لگایا جائے گا۔
شجر کاری تقریب کے دوران بچیوں نے ڈپٹی کمشنر کو پھولوں کے گلدستے پیش کی اور چادربھی پہنائی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے، قدرتی ماحول کو بہتر بنانے اور آنے والی نسلوں کو صاف و صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کم از کم ایک پودا ضرور لگائے اور اس قومی و سماجی ذمہ داری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آلودگی کے خاتمے، موسم میں بہتری اور قدرتی توازن برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ قلات شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ جنگلات کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

18/02/2026

Secretary Forests Balochistan Directs Officers to Ensure Post-Plantation Care Across the Province

QUETTA: In accordance with the directives of Chief Minister Balochistan, Mir Sarfaraz Bugti, and Parliamentary Secretary for Forests, Sardar Masood Loni, the Secretary of Forests and Wildlife Balochistan, Imran Gichki, has issued clear instructions to departmental officers and staff. He emphasized that alongside this year's province-wide plantation campaign, the effective care and maintenance of trees must be ensured at all costs.

He stated that significant resources are being invested in the plantation drive; however, true success can only be achieved if full attention is given to the survival and growth of the planted saplings.

18/02/2026

سیکرٹری جنگلات عمران گچکی سول سیکرٹریٹ میں پودا لگا کر صوبے میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں

18/02/2026
محکمہ جنگلات قلات نے شجرکاری مہم بہار 2026 کا افتتاح کردیاگیا1. محکمہ جنگلات قلات کی شجرکاری مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز2. ...
17/02/2026

محکمہ جنگلات قلات نے شجرکاری مہم بہار 2026 کا افتتاح کردیاگیا

1. محکمہ جنگلات قلات کی شجرکاری مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز

2. قلات کو سرسبز بنانے کا عزم، شجرکاری مہم کا افتتاح

3. درخت لگانا صدقۂ جاریہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے: شاہنواز بلوچ

4. ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ شجرکاری سے ہی ممکن ہے: علی اکبر بنگلزئی

5. میونسپل کمیٹی کا شجرکاری مہم میں بھرپور تعاون کا اعلان

6. قلات میں سرکاری افسران اور عوامی نمائندوں نے مشترکہ طور پر پودے لگا دیے

Address

Forest Office Kalat District Complex Kalat
Kalat
88300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Forest Department Kalat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Forest Department Kalat:

Shortcuts

Share