PAK FC Frontier Constabulary

Bellen Routebeschrijving Contact opnemen met de organisatie

PAK FC Frontier Constabulary Contactgegevens, kaart en routebeschrijving, contactformulier, openingstijden, diensten, beoordelingen, foto's, video's en aankondigingen van PAK FC Frontier Constabulary, America.
(3)

ایفسی آرمی پولیس کی بھرتی ہو یاکوئی اور اشتہار جو سچ پر مبنی ہو ہم آپ تک پہنچائینگے فورسز کے شہدا کی تفصیل اور ملک کے بدلتے حالات کہ آنے والے وقت میں ہم کہا کھڑے ہونگے یہ کام آپ کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے اس لئے پیج کو LIKE اورFOLLOW کرے7

16/10/2026
14/10/2026
بخدمت جناب وزیر داخلہ صاحب اسلامی جمہوریہ پاکستان، اسلام آبادموضوع: ایف سی (فیڈرل کانسٹیبلری) اہلکاروں کی چھٹیوں کی بندش...
14/10/2026

بخدمت جناب وزیر داخلہ صاحب اسلامی جمہوریہ پاکستان، اسلام آباد

موضوع: ایف سی (فیڈرل کانسٹیبلری) اہلکاروں کی چھٹیوں کی بندش اور تنخواہ سے کٹوتی کے حوالے سے فریاد

جناب عالی!

مودبانہ گزارش ہے کہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (FC) کا ایک ادنیٰ اہلکار ہوں۔ ہم اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیتے ہیں اور پاک فوج، فرنٹیئر کور، پولیس اور رینجرز سمیت تمام فورسز کے شانہ بشانہ ہر مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر کھڑے ہوتے ہیں۔

جناب والا، ہماری چند گزارشات ہیں جن پر آپ کی توجہ درکار ہے:

یہ کہ چھٹیوں کی طویل بندش:* جب ملک میں کوئی جلسہ، جلوس، دھرنا یا امن و امان کا مسئلہ درپیش ہو تو ہماری چھٹیاں 2 ہفتے پہلے ہی بند کر دی جاتی ہیں۔ مسئلہ ختم ہونے کے بعد بھی ہماری چھٹیاں 1 مہینہ سے 45 دن تک بند رکھی جاتی ہیں۔

یہ کہ ہم میں سے کئی اہلکار ایسے ہیں جن کی ڈیوٹی کا عرصہ 5 سے 6 ماہ مکمل ہو چکا ہوتا ہے، لیکن چھٹی بند ہونے کی وجہ سے ان کا یہ عرصہ 8 سے 9 ماہ تک پہنچ جاتا ہے۔ اور 9 ماہ بعد بھی صرف 10 سے 15 دن کی مختصر چھٹی دی جاتی ہے، جو کہ ہمارے اہل خانہ کے لیے ناکافی ہے۔

یہ کہ سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ چھٹی کے دوران ہماری تنخواہ سے فی دن 352 روپے کاٹ لیے جاتے ہیں۔ اگر ملک کی کسی دوسری فورس میں ایسا ہوتا ہو تو ہمیں کوئی شکایت نہیں، لیکن ہمارے ساتھ یہ امتیازی سلوک کیوں روا رکھا جا رہا ہے؟

جناب عالی، ہم ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہیں، لیکن ہمارے ساتھ ہونے والی اس زیادتی پر ازراہِ کرم نوٹس لیا جائے۔

آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ:
1۔ بلا جواز چھٹیوں کی بندش کو ختم کیا جائے۔
2۔ چھٹی کے دنوں میں تنخواہ سے پیسے کاٹنے کے عمل کو بند کیا جائے۔

ہم آپ کے اس احسان کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

#العارض
ایک ایف سی فیڈرل کانسٹیبلری کا اہلکار
(تمام ایف سی جوانوں کی طرف سے)

08/07/2026

Adres

America

Telefoon

+923126423831

Website

Meldingen

Wees de eerste die het weet en laat ons u een e-mail sturen wanneer PAK FC Frontier Constabulary nieuws en promoties plaatst. Uw e-mailadres wordt niet voor andere doeleinden gebruikt en u kunt zich op elk gewenst moment afmelden.

Contact Opnemen Met De Organisatie

Stuur een bericht naar PAK FC Frontier Constabulary:

Snelkoppelingen

Delen