Tahreek-E-AalaHazrat Nepal

Tahreek-E-AalaHazrat Nepal Humare Pyare Pyare Tamam Sunni Hanfi Barailvi Jannati AlaHazrat K
Maslak(MaslakeAlaHazrat)Ki Hifazat Karne Wali Tahrik
TahrikeAlaHazrat
Ko Kamyab Banayen

Apne Dosto Ko Ye Page Zarur Invite Karen,~

16/12/2021

ایک لڑکی نے 22سال کی عمر میں شادی کی لیکن اس کے خاوند نے اسے خوش نہ رکھا۔۔۔
جبکہ ایک دوسری لڑکی نے 34 سال کی عمر میں شادی کی اور اس کے خاوند نے اسے بہت خوش رکھا ہوا ہے۔

ایک شخص نے 20 سال کی عمر میں شادی کی لیکن 10 سال بعد بچہ پیدا ہوا، جبکہ ایک دوسرے شخص نے 30 سال کی عمر میں شادی کی اور ایک سال بعد ہی بچہ پیدا ہوگیا۔۔۔

ایک لڑکے نے 23 سال کی عمر میں یونیورسٹی سے فراغت حاصل کی اور جاب کے لیے اس نے پانچ سال انتظار کیا، جبکہ ایک دوسرے لڑکے نے 28سال کی عمر میں یونیورسٹی سے فراغت حاصل کی اور اسی دن اس کو جاب مل گئی، ۔۔

ایک شخص 25 سال کی عمر میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کا سربراہ بنا اور 45سال کی عمر میں فوت ہوگیا، جبکہ ایک دوسرا شخص 50 سال کی عمر میں کمپنی کا سربراہ مقرر ہوا اور 90 سال کی عمر میں فوت ہوگیا ۔۔
اوبامہ 50 سال کی عمر میں اپنا ٹنیور پورا کرچکا جبکہ جوبائئڈن 80 سال کی عمر میں آغاز کرتا ہے ۔

صاحبو!
اپنے ٹائم فریم میں رہ کر کام کیجیے، بلاشبہ آپ کی ٹائمنگ بہت اچھی چل رہی ہے، اور خوب جان لیجیے کہ کوئی بھی شخص نہ آپ سے آگے ہے اور نہ پیچھے، ہر شخص اپنے اپنے درست وقت میں ہے، فقط آپ اپنے اس دائرے میں رہ کر اطمینان سے کام کیجیے جو اللہ سبحانہ وتعالی نے آپ کے لیے مقرر کر رکھا ہے۔۔۔

عزیزو!
وقت اللہ کے ہاتھ میں ہے، وہ جیسے چاہتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے اسے پھیر دیتا ہے، کتنی خوبصورت بات اللہ نے بیان فرمائی:
{وَكُلُّ شَىْءٍ عِنْدَهٝ بِمِقْدَارٍ}
"اور اس کے ہاں ہر چیز کی پیمائش اور مقدار ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

जलसा पोस्टर डिजाइन करें मोबाइल और लैपटॉप से,कोरल ड्रॉ इस्लामी पोस्टर डिजाइनसीडीआर फाइलIshtihar design CDR File Download ...
25/02/2021

जलसा पोस्टर डिजाइन करें मोबाइल और लैपटॉप से,
कोरल ड्रॉ इस्लामी पोस्टर डिजाइन
सीडीआर फाइल
Ishtihar design CDR File Download 👇🏻
https://youtu.be/ekNc4-VBUvs
By: Al Barkat Graphics, Madhubani Bihar India 🇮🇳

AL-BARKAT-GRAPHICS ™Video Me Hi CDR Password Hai Video Last Tak Dekhen,جلسہ کیلئے پوسٹر کیسے بنائیں کورل ڈرا سے؟•••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••...

13/09/2020

*ابوالحقانی ، عالم اسلام کی عبقری شخصیت*

*از قلم ، افقرالورٰی ابوالصدف محمدصادق رضا*

ارباب علم و دانش اور اصحاب فکر نظر یہ جانتے ہیں کہ بہار کی زر خیز مٹی سے تقریبا ہر صدی میں ایسی شخصیتیں پیدا ہوئیں کہ جنہوں نے اپنی خدا داد صلاحیت ، علمی قوت اور فکری بصیرت کی بنیاد پر دین و مذہب کی نصرت و حمایت اور قوم ملت کی فلاح و بہبود کے لئے بے مثال قربانیاں اور بے لوث خدمات انجام دی ہیں یہ کہنا حق بجانب ہوگا کہ دور حاضر میں جن شخصیتوں نے بہار ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی تحقیقی ، تدبیری ،تبلیغی اور تحریری و تقریری میدان نا قابل فراموش نمائندگی کی ہے ، ان میں بفضل رب کعبہ و بصدقے مصطفی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم و بفیضان مرشد اعظم ، حضور مفتی اعظم علیہ الرحمۃ والرضوان، حافظ احادیث کثیرہ خطیبِ ایشیاء وافریقہ حضرت علامہ مولانا الحاج محمد حسین ابوالحقانی صاحب قبلہ کی ذات عالم اسلام کی افاقی و عبقری شخصیت ہیں ، یوں تو دنیا میں لاکھوں شخصیتوں نے جنم لیا مگر انہیں میں کچھ ایسی شخصیات ابھرتی ہیں ، جو عظیم اور قابل قدر ہوتی ہیں ان میں گونا گوں خوبیاں ان گنت کمالات اور متنوع امتیازات ہوتے ہیں وہ اپنے علم و عمل سے خود بھی روشن و منور ہوتی ہیں اور اپنے فیضان علم و عمل اور نورانی و حقانی بیانات سے ہزاروں ، لاکھوں کو بھی روشن کر دیتی ہیں ،ان شخصیات میں حافظ احایث کثیرہ ،، حضور ابوالحقانی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی کا مقام و مرتبہ بفیضان امام اہلسنت اعلی حضرت و مفتی اعظم ھند علیہم الرحمۃ والرضوان فن خطابت و درس حدیث اور تفسیر حدیث میں صف اول میں نظر آتا ہے ،، آپ نے شباب عمری سے چوسٹھ ، 64 ،، سالہ زندگی کی آخری سانس تک قرآن مقدس و احادیث کریمہ اور کلام رضا کے فیضان سے بے شمار افراد کو منور کیا ، آپ ایک متبحر عالم دین ، بے مثال خطیب بے نظیر محقق اور علموم تفسیر حدیث میں کمال درجہ کی قابلیت کے حامل تھے. آپ سے خاکسار و نادار کو بالمشافہ کئی بار ملاقات کا شرف حاصل کیا اور الحمدللہ. اپنے مادر علمی الجامعۃ النظامیہ فیض العلوم ملکپور ضلع کٹیہار بہار میں کئی مرتبہ خدمت کرنے کا موقع بھی فراہم ہوا اور ٹیلیفون و موبائل پر کئی بار رابطہ ہوا ، خاکسار سے بہت محبت فرماتے تھے اور بات کر کے بہت فرحت محسوس کرتے تھے اور خاکسار آپ کی نادر تحقیقات کے ساتھ فون پر آپ کی شفقتوں سے بہت متاثر ہوتا تھا ، آخری بار خاکسار کی ملاقات بموقع عرس خواجۂ امام علم و فن میں ہوئی تھی ، اور آپ نے بڑی محبت و شفقت سے فقیر کے سر پر ہاتھ پھیرا تھا اور دعاؤں سے نوازا تھا ، لیکن صد افسوس کہ اچانک بروز سنیچر مورخہ ۲۳ محرام الحرام ۱۴۴۲ ھ ۱۲ ستمبر ۲۰۲۰ ء کو شوشل میڈیا کے ذریعہ یہ افسوس ناک خبر سے مطلع ہوا تو خاکسار نے ایک آہ بھری سانس لی ، تھوڑی دیر کیلئے ایسا محسوس ہوا کہ بدن لزرہ براندام ہوگیا، اور پھر آنکھیں اشکبار ہو گئیں ، آپ کے اننقال پر ملال پر ایک ہم اور آپ ہی نہیں بلکہ زمین و آسمان نے بھی رویا ہے. ،، انا للہ وانا الیہ رٰجعون ،، ابر رحمت ان کی تربت پر گوہر باری کرے ، اور اللہ تعالی اپنے پیارے حبیب کے صدقے حضرت کی دینی ، مذہبی ، ملی و سماجی خدمات کو قبول فرما کر درجات کو بلند فرمائے ، عالم اسلام کو نعم البدل دے ، اور لوحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

خلوص و پیار کا وہ جذبۂ ایثار رکھتے تھے
نگاہوں میں وہ آقا کا حسین کردار رکھتے تھے
جواب انکا کہیں عصر حاضر میں نہیں کوئی
بباطن ہو تو سکتے ہیں پر ظاہر میں نہیں کوئی

شریک غم ،
العبدالاثیم خاکسار
ابوالصدف محمد صادق رضا
مقام ، سنگھیاٹھاٹھول ( پورنیہ )
حال مقام ، شاہی جامع مسجد
صدر گلی پٹنہ سیٹی بہار (الھند)

27/06/2020

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ* *وبرکاتہ*
*_ضروری اعلان_* *------------------------------*
*استاد الاساتذہ صوفی باصفا* *حضرت علامہ مولانا* *عبد القیوم صاحب* *رضوی رحمتہ اللہ* *علیہ کی نماز جنازہ* *بروز اتوار صبح 7:30 / بجے* *سمردہی ٹولہ مٹیہانی* *نگر پالیکا نیپال* *میں پڑھی جائے گی*
*لھذا علاقے کے تمام علماء کرام وعوام الناس سے* *عریضہ ہے کہ جنازہ میں شرکت کرکے مرحوم کے لئے* *دعائے مغفرت کریں*
*علاقے کے ائمہ مساجد اپنی* *اپنی مسجد میں* *لوگوں سے شرکت کے لئے اعلان فرما دیں*
*عرض گزار*
*مولانا ذاکر حسین رضوی*
*سکریٹری مدرسہ فیض القرآن مٹیہانی*
*_ابوالضیاءغلام_ _مصطفٰےاخترالقادری_*
*استاد/مدرسہ فیض القرآن* *مٹیہانی مہوتری* *نیپال*
27/6/2020

03/02/2020

*کرونا وائرس*
*علامات*
1: سانس کے مسائل (شدید)
2: بخار + کھانسی
3: نمونیہ (وائرل)
4: فلو (زکام، نزلہ)
5: سر درد
6: گلہ خراب ہونا
*احتیاتی تدابیر*
1: گلے کو خشک نا رکھیں۔
2: تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں۔
3: بڑے °50c تک پانی پیئیں۔
4: چھوٹے °30c تک پانی پیئیں۔
5: مارچ تک ایسے ہی گرم پانی پیتے رہیں۔
6: پُر ہجوم جگہوں پر نا جائیں۔
7: سفر کرتے وقت، گھر سے باہر جاتے وقت اور مارکیٹ وغیرہ جاتے وقت ماسک ضرور پہنیں۔
8: مصالحہ دار اور فرائی فوڈ سے گریز کریں۔
9: باہر سے آتے وقت فوراً ہاتھ دھوئیں۔
10: ہاتھوں کو آتے جاتے بار بار دھوتے رہیں_
11: سبزياں اور پھل زیادہ استمعال کریں۔
12:گوشت سے پرہیز کریں۔
نوٹ: *اس بیماری کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا، لہٰذا پرہیز کریں اور یہ پیغام صدقہ جاریہ سمجھ کے آگے شئیر کرتے جائیں جزاك اللّه‎‎ خيرًا،~*
Remember ye ek jaanlewa virus ha jo kuch hi der me maut ka sabab ban jaata hai

عرس چہلم سرکار شیر نیپال
29/12/2019

عرس چہلم سرکار شیر نیپال

Janazae Shere Nepal Me Aane Walon K Liye Raste Ki Rahnumai K Liye Jagah Name Aur Helpline Number
26/11/2019

Janazae Shere Nepal Me Aane Walon K Liye Raste Ki Rahnumai K Liye Jagah Name Aur Helpline Number

آہ ! شیر نیپال علیہ الرحمہ  بالاخر سارے جہان کے پالنہار نے نیپال کی سرزمین سے اپنی امانت واپس لے لی صاحب علم و فن اخلاص ...
26/11/2019

آہ ! شیر نیپال علیہ الرحمہ

بالاخر سارے جہان کے پالنہار نے نیپال کی سرزمین سے اپنی امانت واپس لے لی صاحب علم و فن اخلاص و اخلاق کے پیکر متقی و پرہیزگار بزرگوں کے سچے جانشین حضور شیر نیپال حضرت علامہ مفتی جیش صاحب علیہ الرحمہ دار فانی چھوڑ کر دار بقا کی طرف کوچ کرگئے ــــــ

انا للہ و انا الیہ راجعون

شریک غم -
برکاتی ضیائی

23/11/2019

*بہت ہی اندوہناک وافسوسناک اطلاع* دی جارہی ہے کہ نیپال وہند کے معروف عالم دین،روحانی پیشوا،شیخ طریقت ،حضرت مفتی جیش محمد برکاتی،دامت برکاتہم العالیہ، کی طبیعت انتہائی نازک ہوچکی ہے،14 نومبر کو ان کے سفر حرمین شریفین سے واپسی کے بعد ممبءی آکر طبیعت بگڑگءی،وہاں سے ناسک لایا گیا،کءی دنوں تک ناسک میں آءی سی،یو میں رکھا گیا،طبیعت روبہ صحت ہورہی تھی،کہ اچانک گزشتہ شب،آپ کی طبیعت پھر سخت خراب ہوگءی،اور انہیں ایمبولینس کے ذریعہ ممبءی کے ایک بڑے ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا،جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے- ابھی ابھی ان کے بھتیجے حضرت مولانا محمد عارف رضا برکاتی،اور مولانا غلام نبی رضوی،صاحبان نے یہ خبر مجھے دی ہے کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ حضرت کی کڈنی نے کام کرنا بند کر دیا ہے- یعنی کڈنی فیل ہوچکی ہے-اس خبر کو سن کر ان کے اہل خانہ،مریدین ومتوسلین اور اہل سنت وجماعت کے اندر غم کی لہر دوڑ گءی ہے-آپ حضرات حضرت شیرنیپال صاحب قبلہ کے لیے جن کی عمر تقریبا اسی سال ہوچکی ہے صحت کے لئے دعا کریں،معلوم ہونا چاہیے کہ شیخ کے مریدین ومتوسلین کی تعداد ہزاروں میں ہے، نیپال ،اور ہندوستان کے مہاراشٹر علاقوں میں آپ کے وابستگان ہزاروں کی تعداد میں ہیں- میں تمام اہل سنت کے اداروں اور شخصیات سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ان کے لیے دعاؤوں کا اہتمام کریں-شیخ طریقت،جامعہ اشرفیہ کے بانی حضور حافظ ملت کے ارشد تلامذہ اور حضور سید العلماء مارہروی کے مرید و خلیفہ ہیں-

*محمد رضا قادری مصباحی*

06/09/2019


#

#

Kya Mobile Phone Mein Quran Padhne K Liye W***o Zaroori Hai?क्या मोबाइल में क़ुरआन पढ़ने के लिये वजु जरुरी है?
27/11/2018

Kya Mobile Phone Mein Quran Padhne K Liye W***o Zaroori Hai?

क्या मोबाइल में क़ुरआन पढ़ने के लिये वजु जरुरी है?

کتاب، نوٹس، پوسٹ، مسئلہ، مسائل، پرچہ امتحان، سوال وجواب، نعت ومنقبت

Wadi Raza Ki Kohe Hemala Raza Ka Hai,Mazmoon, Qamar Akhlaqui Amjadi
04/11/2018

Wadi Raza Ki Kohe Hemala Raza Ka Hai,
Mazmoon, Qamar Akhlaqui Amjadi

کتاب، نوٹس، پوسٹ، مسئلہ، مسائل، پرچہ امتحان، سوال وجواب، نعت ومنقبت

Address

Biratnagar 7 Morang
Biratnagar
847305

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tahreek-E-AalaHazrat Nepal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share