Ibrar Saeed Swati

Ibrar Saeed Swati Official Page of Advisor Governor Khyber Pukhtunkhwa & Additional General Secretary PPP Khyber Pukhtunkhwa.

پشاور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے ملاقات کی گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے ڈپ...
14/04/2026

پشاور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے ملاقات کی
گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی ، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ملاقات میں صوبہ میں صوبائی حکومت کی جانب سے بدترین انتظامی صورتحال کو صوبہ کے لیئے ناقابل برداشت قرار دیا گیا
ملاقات میں صوبائی حقوق کے لیئے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سے خیبر پختونخوا کے دورہ کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا کہ وہ آئیں اور صوبہ کے عوام کو ان مسائل سے نجات دلانے میں کردار ادا کریں
ملاقات میں صوبہ میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن کے حوالہ سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور متعدد امور پر اہم فیصلے کیئے گئے، اس حوالہ سے متفقہ امیدوار لانے کے فیصلہ پر مشاورت کی گئی

کوہاٹ: گورنر خیبر پختوںخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں عظیم باغ کوہاٹ میں خصوصی ظہرانہصوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی...
12/04/2026

کوہاٹ: گورنر خیبر پختوںخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں عظیم باغ کوہاٹ میں خصوصی ظہرانہ

صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی کیجانب سے دئیے جانیوالے ظہرانہ میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی اور صوبائی و ضلعی اور مقامی عہدیداروں کی شرکت

عظیم باغ کوہاٹ میں گورنر خیپر پختوںخوا فیصل کریم کنڈی کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو

ایران امریکہ جنگ بندی میں کردار کے بعد دنیا پاکستان کی سفارتکاری کی معترف ہو چکی ہے ،گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی باکمال سفارتکاری کے باعث پاکستان ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے ،گورنر خیبرپختونخوا

آج اسلام آباد پوری دنیا کیلئے مرکز نگاہ بناہوا ہے، گورنر خیبر پختونخوا

اسلام آباد مزاکرات ملکی تاریخ کا اہم موڑ ہیں، فیصل کریم کنڈی

دنیا میں امن ہوگا تو پاکستان کا نام اونچا ہوگا ، گورنر خیبر پختونخوا

حکومت پاکستان اور مسلح افواج کی امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، گورنر خیبر پختونخوا

ملک میں استحکام کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔گورنر خیبر پختونخوا

بعض افراد کی بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہمات قومی مفاد کے خلاف ہیں۔گورنر خیبر پختوںخوا

Advance Eid Mubarak 🌷🥀
20/03/2026

Advance Eid Mubarak 🌷🥀

12/03/2026

12/03/2026

اسلام آباد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین، کی صاحبزادی، وزیر بلد...
10/03/2026

اسلام آباد
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین، کی صاحبزادی، وزیر بلدیات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر عامر یٰسین چوہدری اور ممبر ضلع کونسل شاہنواز يسین چوہدری کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کے لیئے انکی رہائش گاہ گئے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابراد سعید سواتی بھی انکے ہمراہ تھے

انہوں نے مرحومہ کی وفات پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کیا انکی مغفرت بلندی درجات اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی-

اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سید امجد شاہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس ...
10/03/2026

اسلام آباد
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سید امجد شاہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی
پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابراد سعید سواتی بھی اس موقع پر موجود تھے
ملاقات میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2026-27
انتخابات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عدلیہ کی آزادی قانون کی بالادستی جمہوریت کے استحکام اور اداروں کے اپنے دائرہ اختیار میں کام کرنے کی حامی رہی ہے
انہوں نے کہا کہ وکلاء کا پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور تسلسل میں بڑا کردار ہے وکلاء نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کیا
انہوں نے سید امجد شاہ کی کامیابی کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اسلام آباد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء چوہدری ریاض کی رہائش پر ان سے ملاقات کی۔ ...
10/03/2026

اسلام آباد
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء چوہدری ریاض کی رہائش پر ان سے ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابراد سعید سواتی بھی انکے ہمراہ تھے
ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات خصوصا آزاد کشمیر میں پارٹی کی فعالیت اور آنے والے انتخابات میں پارٹی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا
گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کاز کے حوالہ سے مثالی موقف اختیار کیا ۔
بطور وزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں کشمیریوں کے حقوق کے حوالہ سے جو آواز بلند کی وہ ناقابل ہے
انہوں نے کشمیر میں پیپلز پارٹی کو فعال بنانے کے حوالہ سے چوہدری ریاض کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا

پشاورگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کے اعزاز میں افطار ڈنر ک...
09/03/2026

پشاور
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا
پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی اور صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا سمیت صوبائی کابینہ ، میٹروپولیٹین پشاور کی کابینہ ، صوبہ بھر سے ڈویژنل ، ضلعی صدور ، جنرل سیکریٹریز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیدار اس موقع پر شریک تھے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس عوامی گھر ہے اس کے دروازے عوام اور کارکنوں کے لیئے ہر وقت کھلے ہیں
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو صوبہ میں منظم کرنا انتہائی ضروری ہے
انہوں نے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا-

اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری ریاض صاحب کے صاحبزادے، بیرسٹر علی ریاض کی شادی کی ابتدائی تقریب میں پ...
29/01/2026

اسلام آباد
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری ریاض صاحب کے صاحبزادے، بیرسٹر علی ریاض کی شادی کی ابتدائی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ابرار سعید سواتی،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم افضل چن سمیت،سیاسی و سماجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نئی جوڑی کو ہمیشہ خوشیوں، محبت اور کامیابیوں سے نوازے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی لوئر دیر کے رہنما عالمزیب ایڈووکیٹ کی صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور صوبائی ڈپٹی جنرل ...
18/12/2025

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی لوئر دیر کے رہنما عالمزیب ایڈووکیٹ کی صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی لوئر دیر کے کارکنوں کو درپیش مسائل اور پارٹی کی موجودہ صورتحال سے قیادت کو آگاہ کیا گیا۔

صوبائی صدر نے کارکنوں کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آئندہ دنوں میں لوئر دیر کا دورہ کریں گے اور کارکنوں سے براہِ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل سنیں گے۔

Address

Karak

Telephone

+923484409994

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ibrar Saeed Swati posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ibrar Saeed Swati:

Share