21/07/2026
اہم اطلاع
سعودی عرب کے شہر ریاض میں گیس لیکج سانحہ میں شھ ید ہونے والے ضلع مانسہرہ کے پانچ پاکستانیوں کی نمازِ جنازہ کل بروز منگل، 21 جولائی کو شام 4:00 بجے مسجد عتیقہ، منفوحہ، ریاض میں ادا کی جائے گی۔
نمازِ جنازہ کے بعد رات 2:00 بجے پانچوں
شھ داء کے جسدِ خاکی سعودی ایئرلائن کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیے جائیں گے۔
پاکستانی وقت کے مطابق 22 جولائی صبح 8:00 بجے میتیں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گی، جہاں سے انہیں ان کے آبائی ضلع مانسہرہ منتقل کیا جائے گا۔
متوقع ہے کہ ٹھاکرہ اسٹیڈیم، مانسہرہ میں اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد شھ داء کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کے لیے روانہ کیے جائیں گے۔
اللہ تعالیٰ تمام شھ داء کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔