Commissioner Hazara

Commissioner Hazara We’re committed to ensuring every citizen gets their rights fairly and transparently. Good governance means strong links between people and institutions.

For any issue, contact us directly — your voice matters! 💬

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ایبٹ آباد کا دورہوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے آج ایبٹ آباد کا د...
29/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ایبٹ آباد کا دورہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے آج ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور ایڈونچر پارک ایبٹ آباد کا افتتاح کیا۔ ایبٹ آباد آمد پر کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہداللہ خان، ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا۔

پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں 20ویں ایڈوانس کورس کی تقریبِ تقسیمِ اسنادایبٹ آباد (28 اگست 2026): پولیس سکول آف ...
28/08/2026

پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں 20ویں ایڈوانس کورس کی تقریبِ تقسیمِ اسناد

ایبٹ آباد (28 اگست 2026): پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں 20ویں ایڈوانس کورس کی تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوئی، جس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہد اللہ خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

پولیس سکول آف انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر عارف جاوید (PSP) نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا اور ادارے میں جاری مختلف تربیتی کورسز، تربیتی سرگرمیوں اور ان کے مقاصد کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہد اللہ خان نے تربیتی کورس کے شرکاء پر زور دیا کہ دورانِ تربیت حاصل کیے گئے علم، مہارت اور تکنیک کو عملی میدان میں مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت، لگن، نظم و ضبط اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔

اس موقع پر کمشنر ہزارہ ڈویژن نے 20ویں ایڈوانس کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے 60 شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور انہیں کامیاب تکمیلِ کورس پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ تربیت اور ترقی کے لیے کاوشوں کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر پولیس سکول آف انٹیلی جنس عارف جاوید (PSP) نے مہمانِ خصوصی کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہد اللہ خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ کمشنر ہزارہ نے تربیتی کورس مکمل کرنے والے اہلکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے دعا کی۔

Today, a jirga from Kolai Palas, led by Member Provincial Assembly Sardar Riaz, met with the Commissioner Hazara Shahidu...
24/08/2026

Today, a jirga from Kolai Palas, led by Member Provincial Assembly Sardar Riaz, met with the Commissioner Hazara Shahidullah Khan in his office regarding the Baleja Forest issue. The Commissioner listened to the concerns of the jirga members and discussed the matter in detail.

عشرہ رحمتہ للعالمین کے سلسلے میں ڈویژنل سطح پر مقابلہ حسنِ قرات و نعت خوانی کا انعقادعشرہ رحمۃ للعالمین ﷺ کی مناسبت سے ڈ...
20/08/2026

عشرہ رحمتہ للعالمین کے سلسلے میں ڈویژنل سطح پر مقابلہ حسنِ قرات و نعت خوانی کا انعقاد

عشرہ رحمۃ للعالمین ﷺ کی مناسبت سے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے سلسلے میں جمعرات کے روز ڈویژنل سطح پر مقابلہ حسنِ قرات و نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا۔جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقدہ ڈویژنل مقابلہ حسنِ قرات و نعت خوانی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہد اللہ خان تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر افرسیاب ہندل، علمائے کرام، سکول و مدارس کے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈویژنل سطح کے مقابلہ حسنِ قر ات و نعت خوانی میں ہزارہ ڈویژن کے آٹھ اضلاع سے ضلعی سطح پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے 48 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ ان میں 24 طلبہ و طالبات نے مقابلہ حسنِ قرات جبکہ 24 نے مقابلہ حسنِ نعت خوانی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔مقابلہ حسنِ قرات میں قاری عبد الوحید مدنی، قاری عبدالستار شاہ اور قاری محمد عاصر نے بطور ججز فرائض انجام دیے، جبکہ مقابلہ حسنِ نعت خوانی میں عدنان وحید، حافظ جنید مصطفیٰ اور طاہر منیر نے ججز کے فرائض انجام دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہد اللہ خان نے کہا کہ عشرہ? رحمۃ للعالمین ﷺ کی اس پُررونق محفل میں شرکت کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ہمارے لیے یہ صرف ایک عشرہ یا مہینہ نہیں بلکہ ہمیں پوری زندگی رسول اللہ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہے۔ آپ ﷺ کی حیات طیبہ قرآنِ مجید کا عملی نمونہ ہے۔ ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ ہمارے روزمرہ کے معاملات، ہمارا آنے والا کل اور آئندہ کی پوری زندگی رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گزرے گی۔کمشنر ہزارہ ڈویژن نے ڈویژنل سطح کے مقابلہ حسنِ قرات و نعت خوانی میں حصہ لینے والے تمام طلبہ و طالبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سب پوزیشن ہولڈر اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے طلبہ کے والدین، اساتذہ اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں اور طلبہ کی تیاری کے لیے کی جانے والی محنت کو بھی سراہا۔بعد ازاں کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہد اللہ خان کی موجودگی میں ڈویژنل سطح کے مقابلہ حسنِ قرات و نعت خوانی کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا گیا۔ مقابلہ حسنِ قرات میں محمد احمد نے پہلی، ذیشان اختر نے دوسری جبکہ ماریہ لیاقت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلہ حسنِ نعت خوانی میں فہد حسیب نے پہلی، نوید احمد نے دوسری جبکہ دانیال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہد اللہ خان نے تمام پوزیشن ہولڈرز میں اعزازی اسناد تقسیم کیں اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

19/08/2026
19/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے گڈ گورننس روڈ میپ اور وژن کے تحت شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا عمل مکمل ڈیجیٹل، آسان، تیز اور شفاف بنا دیا گیا۔

▪️ محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے ڈرائیونگ لائسنس کا عمل مکمل ڈیجیٹل کر دیا ہے۔
▪️ شہری دستک ایپ (Dastak App) کے ذریعے LTV، HTV اور PSV کمرشل کیٹیگریز کے لیے نئے، تجدید شدہ یا ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست دے سکتے ہیں۔
▪️ درخواست دہندگان اپنی ذاتی معلومات درج کرنے کے بعد NADRA Pak ID App یا قریبی نادرا ای سہولت مرکز کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق مکمل کریں گے۔
▪️ مقررہ فیس کی ادائیگی اور میڈیکل اپائنٹمنٹ کے بعد متعلقہ موٹر لائسنسنگ اتھارٹی سے منظوری حاصل کی جائے گی۔
▪️ منظوری کے بعد اسمارٹ کارڈ کی فیس ادا کرکے الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس (E-DL) حاصل کیا جا سکے گا، جو مکمل طور پر قانونی اور قابلِ قبول ہوگا۔
▪️ اصل فزیکل ڈرائیونگ لائسنس کارڈ 3 سے 5 دن کے اندر فراہم کر دیا جائے گا۔

Address

Circular Road
Abbottabad
22010

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+929929310222

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Commissioner Hazara:

Shortcuts

Share