Traffic Police ATD

Traffic Police ATD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Traffic Police ATD, Government Organization, Abbottabad.

To protect lives, properties and honour of the people; maintain public order and enforce the laws of the land to the best of our ability and without any discrimination, through modern, proactive policing and community participation.

30/08/2026

🚦 ٹریفک اپڈیٹس

ایبٹ آباد منڈیاں، جناح آباد اور دیگر علاقوں میں بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ممکنہ حد تک متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے موقع پر موجود ہے۔

29/08/2026

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے شروع کی جانے والی پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کو کامیابی سے جاری رکھنے اور بالخصوص پنک سوزوکی سروس میں خواتین مسافروں کے لیے محفوظ، بااعتماد اور سہل سفری ماحول یقینی بنانے کے لیے تشکیل دیے گئے پنک محافظ اسکواڈ کا لیڈیز عملہ متحرک ہے

پنک محافظ اسکواڈ — خواتین کے محفوظ سفر کی جانب اہم قدمٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے شروع کی جانے والی پنک اینڈ بلیو س...
29/08/2026

پنک محافظ اسکواڈ — خواتین کے محفوظ سفر کی جانب اہم قدم

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے شروع کی جانے والی پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کو کامیابی سے جاری رکھنے اور بالخصوص پنک سوزوکی سروس میں خواتین مسافروں کے لیے محفوظ، بااعتماد اور سہل سفری ماحول یقینی بنانے کے لیے تشکیل دیے گئے پنک محافظ اسکواڈ کا لیڈیز عملہ متحرک ہے۔

پنک محافظ اسکواڈ کی خواتین اہلکار مختلف مقامات پر خواتین سواریوں کو پنک سوزوکی سروس، اس کے طریقۂ کار اور عوامی سہولت کے لیے فراہم کیے جانے والے فوائد کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہی ہیں۔

خواتین مسافروں کو سروس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں محفوظ اور بااعتماد سفری سہولت سے بھرپور استفادہ کرنے کی ترغیب بھی دی جا رہی ہے۔

پنک سوزوکی سروس — خواتین کے محفوظ اور باوقار سفر کے لیے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا خصوصی اقدام۔

28/08/2026

ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے محفوظ اور منظم سفری سہولت کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق صاحب کی ہدایات پر لیڈی انفورسمنٹ اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

آج سربن چوک میں لیڈی انفورسمنٹ اسکواڈ نے سوزوکی ڈرائیورز کو روک کر چیک کیا اور انہیں واضح ہدایات جاری کیں۔

خواتین کے لیے صرف PINK SUZUKI 💗
اور مرد حضرات کے لیے BLUE SUZUKI 💙

اسکواڈ نے نہ صرف ڈرائیورز کو گائیڈ کیا بلکہ سوزوکی میں سفر کرنے والی خواتین سے بھی بات کی اور انہیں بتایا کہ خواتین نے پنک سوزوکی میں ہی سفر کرنا ہے۔

ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی کہ پنک سوزوکی پر پنک اور بلیو سوزوکی پر بلیو شناخت واضح طور پر نمایاں رکھیں۔

یہ اقدام خواتین کے لیے محفوظ، باعزت اور منظم سفری سہولت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ایبٹ آباد ٹریفک پولیس — آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری۔"

27/08/2026

ایبٹ آباد کے شہریوں کو بہتر، محفوظ اور باعزت سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے شروع کی جانے والی پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کے حوالے سے آگاہی کے لیے ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقادایبٹ آباد کے شہریوں کو بہتر، محفوظ اور باعزت سفری سہولیات ک...
27/08/2026

پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

ایبٹ آباد کے شہریوں کو بہتر، محفوظ اور باعزت سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے شروع کی جانے والی پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کے حوالے سے آگاہی کے لیے ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کا مقصد عوام الناس، ڈرائیوران اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کے طریقہ کار، سہولیات اور فوائد سے آگاہ کرنا اور اس سروس کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا تھا۔

سیمینار میں ایبٹ آباد ٹریڈ یونین کے عہدیداران، پریس کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے ارکان، سوزوکی یونین کے عہدیداران، ڈرائیوران اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین اور فیملیز کے لیے ایک محفوظ اور باوقار سفری ماحول یقینی بنانا ہے۔

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے شرکاء سے اپیل کی گئی کہ وہ اس عوامی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور سروس کو کامیاب بنانے کے لیے ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

ایبٹ آباد: وی آئی پی آمد کے حوالے سے سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہمتوقع وی آئی پی آمد کے پیشِ نظر ایس ایس پی ٹریفک ...
27/08/2026

ایبٹ آباد: وی آئی پی آمد کے حوالے سے سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ

متوقع وی آئی پی آمد کے پیشِ نظر ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق نے نیو ایبٹ آباد پارک کا دورہ کیا اور سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایس ایس پی ٹریفک نے موقع پر موجود ٹریفک اہلکاروں کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، متبادل راستوں اور پارکنگ انتظامات کو یقینی بنانے سمیت سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، اس کے لیے تمام تر انتظامات کو مؤثر اور مربوط بنایا جائے گا۔

24/08/2026

ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق کی زیرِ نگرانی سوزوکی یونین ایبٹ آباد کے عہدیداران سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایبٹ آباد میں شروع کی جانے والی پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس؛ عوامی سہولت کے لیے اہم فیصلےایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق کی زیرِ نگرانی سوزوکی یونی...
24/08/2026

پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس؛ عوامی سہولت کے لیے اہم فیصلے

ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق کی زیرِ نگرانی سوزوکی یونین ایبٹ آباد کے عہدیداران سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایبٹ آباد میں شروع کی جانے والی پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں عوام کو بہتر، محفوظ اور منظم سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

🔹 ایبٹ آباد میں اڈے سے باہر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
🔹 پنک اور بلیو سوزوکی سروس کے لیے مختص گاڑیوں کو ہفتہ وار بنیادوں پر تبدیل کیا جائے گا۔ ایک ہفتے کے بعد بلیو سوزوکی کو پنک سروس جبکہ پنک سوزوکی کو بلیو سروس کے لیے مختص کر دیا جائے گا۔

ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق نے کہا کہ پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کا مقصد شہریوں، بالخصوص خواتین اور فیملیز کو محفوظ، باوقار اور بہتر سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس اور سوزوکی یونین باہمی تعاون سے تمام اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

23/08/2026

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے شروع کی جانے والی پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کے حوالے سے آگائی کیمپ دوسرے روز بھی جاری۔

Address

Abbottabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Traffic Police ATD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share