Regional Director Prosecution Hazara Division

Regional Director Prosecution Hazara Division Regional Director Prosecution Hazara Official Page

محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخواہ سے کسی بھی سوال، شکایت یا مشورے کے لیے دیے گئے رابطہ پوائنٹس کے ذریعے کسی بھی و...
19/08/2026

محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخواہ سے کسی بھی سوال، شکایت یا مشورے کے لیے دیے گئے رابطہ پوائنٹس کے ذریعے کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پورے پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔آئیے عہد کریں ک...
14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰

پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پورے پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اخلاص، دیانت داری اور قومی ذمہ داری کے جذبے سے اپنا کردار ادا کریں گے۔

پاکستان زندہ باد!🇵🇰

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰مورخہ 13 اگست 2026 کو دفتر ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن  ہزارہ ڈویژن میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں ایک...
13/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰

مورخہ 13 اگست 2026 کو دفتر ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن ہزارہ ڈویژن میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس میں ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن ہزارہ کے افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔
تقریب میں وطنِ عزیز کی آزادی کی خوشی منائی گئی اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
💚 14 اگست — یومِ آزادی 💚

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ-📢 انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ امیدوارانڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخوا می...
11/08/2026

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ-

📢 انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ امیدواران

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخوا میں نائب قاصد (Naib Qasid)، چوکیدار (Chowkidar) اور سویپر (Sweeper) کی آسامیوں کے لیے درج ذیل اضلاع سے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواران کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا جاتا ہے:

ایبٹ آباد، چترال، ڈیرہ اسماعیل خان، دیر لوئر، ملاکنڈ، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، شانگلہ، بنوں، ٹانک، ہری پور، کرک، لکی مروت اور سوات-

📅 انٹرویو کی تاریخ: 12 اگست 2026
⏰ وقت: صبح 10:00 بجے
📍 انٹرویو کا مقام:
ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ
ہاؤس نمبر 13، ڈیفنس آفیسر ہاؤسنگ اسکیم ،شامی روڈ، نزد بلال مسجد، پشاور کینٹ۔
اہم اطلاع
تمام شارٹ لسٹ امیدواران کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز جاری کیے جا چکے ہیں اور امیدواران کو ان کے موبائل نمبرز پر ٹیلی فون کے ذریعے بھی مطلع کیا گیا ہے۔
اگر کوئی شارٹ لسٹ امیدوار 12 اگست 2026 کو مقررہ تاریخ پر انٹرویو میں شرکت نہ کر سکے تو وہ 13 اگست 2026 کو بھی مذکورہ مقام پر انٹرویو کے لیے حاضر ہو سکتا ہے۔
تمام امیدواران سے گزارش ہے کہ وہ اپنا اصل شناختی کارڈ (CNIC)، متعلقہ اصل دستاویزات اور کال لیٹر ہمراہ لائیں اور مقررہ وقت سے قبل انٹرویو کے مقام پر پہنچیں۔
📌 شارٹ لسٹ امیدواران کی فہرست ذیل میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
☎️ مزید معلومات کے لیے دفتر کا رابطہ نمبر:091-9212559

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ

منشیات کے مقدمات کی مؤثر تفتیش و پراسیکیوشن کے حوالے سے اہم اجلاسڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبر پختونخواہ، جناب محمد رفیق...
08/08/2026

منشیات کے مقدمات کی مؤثر تفتیش و پراسیکیوشن کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبر پختونخواہ، جناب محمد رفیق خان مہمند کی زیرِ صدارت ڈائریکٹر نارکوٹکس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخواہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کا مقصد ایکسائز پولیس کی جانب سے درج منشیات کے مقدمات کی تفتیش اور مؤثر قانونی پیروی کے سلسلے میں پراسیکیوشن اور ایکسائز پولیس کے درمیان باہمی رابطہ و تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور اس حوالے سے ایک جامع اور مؤثر طریقۂ کار وضع کرنا تھا۔

اجلاس میں منشیات کے مقدمات کی تفتیش اور پراسیکیوشن کے دوران درپیش مسائل، تفتیشی و قانونی نقائص، شواہد کی مؤثر تکمیل، بروقت معلومات کے تبادلے، چالان کی بروقت تکمیل اور عدالت میں پیشی سمیت مقدمات کی مؤثر قانونی پیروی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ منشیات کے مقدمات کی تفتیش کو مؤثر اور قانون کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے، تفتیشی نقائص کو بروقت دور کرنے، چالان کی بروقت تکمیل و عدالت میں پیشی، اور مقدمات کی مؤثر قانونی پیروی کے لیے پراسیکیوشن اور ایکسائز پولیس کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے تفتیش سے لے کر چالان کی تکمیل، عدالت میں پیشی اور مقدمے کی پیروی تک ایک جامع اور باقاعدہ مربوط طریقۂ کار (Mechanism) وضع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید برآں، یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس نوعیت کے رابطہ و جائزہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ زیرِ تفتیش اور زیرِ سماعت منشیات کے مقدمات کی پیش رفت، چالان کی بروقت پیشی، تفتیشی و قانونی امور اور دیگر درپیش مسائل کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا سکے اور ان کے حل کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکے-

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن
خیبر پختونخواہ.

Coordination meeting was held between the Regional Police Officer Hazara, Nasir Mehmood Satti, and the Regional Director...
06/08/2026

Coordination meeting was held between the
Regional Police Officer Hazara, Nasir Mehmood Satti, and the Regional Director Prosecution Hazara Division, Muhammad Jehanzeb Sheikh, along with Maghfoor Ullah Marwat, Assistant Public Prosecutor, Regional Director's Office.

The meeting focused on improving the quality of investigations, timely submission of challans, and strengthening police–prosecution coordination to ensure more effective criminal justice delivery and enhanced prosecution outcomes.

مورخہ 05 اگست 2026 کو ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن ہزارہ آفس میں یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقا...
05/08/2026

مورخہ 05 اگست 2026 کو ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن ہزارہ آفس میں یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس کے بعد یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
بعد ازاں ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن، جناب محمد جہانزیب شیخ صاحب نے یومِ استحصالِ کشمیر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی، نیز کشمیری عوام کے لیے امن، انصاف، باعزت مستقبل اور ان کے جائز حقوق کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ  مبارکباد پیغامِڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ کی جانب سے 31 جولائی...
31/07/2026

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ

مبارکباد پیغامِ

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ کی جانب سے 31 جولائی 2026 کو منعقدہ صوبائی سلیکشن بورڈ (PSB) کے تحت اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز (بی پی ایس-17) کی ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرز (بی پی ایس-18) کے عہدوں پر ترقی پانے والے تمام افسران کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

یہ ترقی پیشہ ورانہ قابلیت، دیانت داری، محنت اور محکمۂ پراسیکیوشن کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔ ادارہ ہذاکو یقین ہے کہ ترقی پا نے والےا فسران اپنی نئی ذمہ داریوں کو آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی مؤثر فراہمی، غیر جانبداری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کے مطابق انجام دیتے ہوئے محکمۂ پراسیکیوشن کی کارکردگی اور ساکھ کو مزید مستحکم کریں گے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ آپ کے آئندہ پیشہ ورانہ کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

محمد رفیق خان مہمند
ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن
خیبر پختونخواہ



ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ⚖️اپنے قانونی حقوق سے آگاہ رہیں — مفت قانونی معاونت آپ کا حق ہےلیگل ایڈ ایجنسی،...
27/07/2026

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ

⚖️اپنے قانونی حقوق سے آگاہ رہیں —
مفت قانونی معاونت آپ کا حق ہے
لیگل ایڈ ایجنسی، خیبر پختونخوا ہ مستحق اور نادار افراد کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، (وہ ا فراد جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وکیل کرنے سے قاصر ہوں)۔ تاکہ ہر شہری کو انصاف تک مساوی رسائی حاصل ہو اور اس کے قانونی حقوق کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

✅ نادار ملزمان کو Criminal Cases میں مفت قانونی معاونت-
✅ خواتین کو عائلی مقدمات (خاندانی تنازعات، نان و نفقہ، حق مہر، طلاق، حضانت اور دیگر خاندانی معاملات) میں مفت قانونی معاونت-

اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا مالی مشکلات کی وجہ سے قانونی خدمات حاصل کرنے سے قاصر ہے، تو بلا جھجھک لیگل ایڈ ایجنسی سے رابطہ کریں📞مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں: 091-9212559
انصاف تک مساوی رسائی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔

DGProsecution #
FreeLegalAidforIndigentPersons #
FamilycasesforWomen #
CriminalcasesforAccsued #
AccessToJustice #

24/07/2026

Address

Murree Road, Near Educator School, Jharian Road, Nawan Shehr Town
Abbottabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Regional Director Prosecution Hazara Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share