Tehsil Municipal Administration Abbottabad

Tehsil Municipal Administration Abbottabad Tehsil Municipal Administration Abbottabad We Provide All Municipal Service's in Abbottabad.

🧹 ہفتہ وار صفائی مہم — صاف ستھرا ایبٹ آباد31 اگست تا 6 ستمبر 2026تحصیل  میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد  گارڈن سٹاف کی جان...
01/09/2026

🧹 ہفتہ وار صفائی مہم — صاف ستھرا ایبٹ آباد

31 اگست تا 6 ستمبر 2026
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد گارڈن سٹاف کی جانب سے شملہ ہل پارک اور انصاف پارک میں گھاس کی کٹائی، صفائی اور پودوں و سبزہ زاروں کی دیکھ بھال جاری ہے
عوام سے گزارش ہے کہ اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں اور کچہرا کوڑا مقررہ مقامات پر پھیکین۔

منجانب تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد۔
Week-long cleanliness campaigns ..

🧹 ہفتہ وار صفائی مہم — صاف ستھرا ایبٹ آباد31 اگست تا 6 ستمبر 2026تحصیل  میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد سینیٹیشن سٹاف کی ج...
31/08/2026

🧹 ہفتہ وار صفائی مہم — صاف ستھرا ایبٹ آباد

31 اگست تا 6 ستمبر 2026
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد سینیٹیشن سٹاف کی جانب سے کالج روڈ منڈیاں پر سے کچہرے کے بڑے ڈمپ کو کلیئر کر دیا گیا ہے ۔
عوام سے گزارش ہے کہ اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں اور کچہرا کوڑا مقررہ مقامات پر پھیکین۔

منجانب تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد۔
Week-long cleanliness campaigns ..

🧹 ہفتہ وار صفائی مہم — صاف ستھرا ایبٹ آباد31 اگست تا 6 ستمبر 2026شہر خود گندا نہیں ہوتا ہماری عادتیں اسے گندا بناتی ہیں۔...
31/08/2026

🧹 ہفتہ وار صفائی مہم — صاف ستھرا ایبٹ آباد

31 اگست تا 6 ستمبر 2026
شہر خود گندا نہیں ہوتا
ہماری عادتیں اسے گندا بناتی ہیں۔۔
آئیں اپنی شہر کو بدلنے کیلئے اپنی عادتیں بدلیں۔
اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں

منجانب تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد۔
Week-long cleanliness campaigns ..

🧹 ہفتہ وار صفائی مہم — صاف ستھرا ایبٹ آباد31 اگست تا 6 ستمبر 2026تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) ایبٹ آباد کی جانب سے ہف...
31/08/2026

🧹 ہفتہ وار صفائی مہم — صاف ستھرا ایبٹ آباد

31 اگست تا 6 ستمبر 2026

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) ایبٹ آباد کی جانب سے ہفتہ وار صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس مہم کے تحت سینیٹیشن اسٹاف شہر کے مختلف پبلک مقامات جناح گارڈن ،شملہ ہل پارک ، انصاف ملک پورہ پارک ،اور جنرل بس اسٹینڈ پر صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل کو یقینی بنا رہا ہے۔

🌿 صاف شہر، صحت مند معاشرہ — ہماری مشترکہ ذمہ داری۔۔۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ صفائی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں، کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں اور اپنے شہر کو صاف، خوبصورت اور صحت مند رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

منجانب: تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد
TMA Abbottabad Sanitation Staff

ایبٹ آباد میں 702 کنال پر محیط اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک کا افتتاحایبٹ آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے شملہ ...
29/08/2026

ایبٹ آباد میں 702 کنال پر محیط اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک کا افتتاح

ایبٹ آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے شملہ ہل پر 702 کنال رقبے پر تعمیر کیے گئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ایبٹ آباد پارک کا افتتاح کیا اور اس موقع پر اجتماعِ عام سے خطاب کیا۔اس موقع پر ایم پی اے مشتاق احمد غنی، ایم پی اے افتخار خان، ایم پی اے رجب عباسی، ایم این اے علی خان جدون، وزیر بلدیات مینا خان و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

◀️ پارک میں 30 ماحول دوست بارہ دریاں، 365 میٹر طویل زپ لائن، 13 ہزار درخت، بچوں کے لیے پلے ایریا، کرکٹ گراؤنڈ، 6 واکنگ ٹریکس، مردوں اور خواتین کے لیے الگ مساجد، ریسٹورنٹ، کیفے ٹیریا اور تین پارکنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں۔ پارک میں 6 ہزار نئے درخت لگائے گئے جبکہ تعمیر کے دوران کسی درخت کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

◀️ وزیراعلیٰ نے خوشحال ہزارہ پروگرام کے لیے 200 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا، جن میں 150 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں جبکہ 50 ارب روپے ہزارہ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کے لیے مختص ہیں۔

◀️ ایبٹ آباد میں اربن فلڈنگ کے مستقل حل کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے منصوبے کے لیے مزید فنڈز فراہم کرنے اور اسے فلیگ شپ پروگرام میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ وزیر اعلی خیبرپختونخواہ نے ایبٹ آباد پارک اور کے پی ہاوس ایبٹ آباد میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا اور دعا بھی کی۔

◀️ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن، ڈی آئی جی ہزارہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور دیگر اعلیٰ افسران موقع پر موجود رہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دورے کے دوران تمام انتظامی امور مؤثر انداز میں یقینی بنائے گئے۔

◀️ شملہ ہل پر تعمیر کیے گئے اس خوبصورت اور جدید پارک کی تکمیل سے ایبٹ آباد کے شہریوں اور ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو تفریح، صحت مندانہ سرگرمیوں اور قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونے کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

شہر خود گندا نہیں ہوتا ہماری عادتیں اسے گندا بناتی ہیں۔۔آج اپنی عقدت بدلیں کل پورق شہر بدلا نظر آئے گا۔منجانب تحصیل میون...
29/08/2026

شہر خود گندا نہیں ہوتا
ہماری عادتیں اسے گندا بناتی ہیں۔۔
آج اپنی عقدت بدلیں کل پورق شہر بدلا نظر آئے گا۔

منجانب تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد۔

🏛️ عوامی سہولیات کی فراہمی — ٹی ایم اے ایبٹ آباد متحرکتحصیل آفیسر ریگولیشن، ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی نگرانی میں مختلف اڈوں...
28/08/2026

🏛️ عوامی سہولیات کی فراہمی — ٹی ایم اے ایبٹ آباد متحرک

تحصیل آفیسر ریگولیشن، ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی نگرانی میں مختلف اڈوں پر متعلقہ عملہ اپنی ڈیوٹی پر مامور ہے۔

عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، مقررہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد، صفائی کے انتظامات کی نگرانی اور اڈوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے عملہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہا ہے۔

ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی اولین ترجیحات میں عوامی سہولیات کی فراہمی، شہریوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ اور صاف ستھرا و منظم ماحول یقینی بنانا شامل ہے۔

🤝 عوام سے بھی اپیل ہے کہ ضلعی و بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور مقررہ قوانین و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

ٹی ایم اے ایبٹ آباد — عوامی خدمت، ہماری ذمہ داری

۔۔

🧹 صاف سڑکیں، سرسبز ایبٹ آباد — بہتر کل کی ضمانت 🌿تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) ایبٹ آباد کی جانب سے شہریوں سے اپیل ہے ...
28/08/2026

🧹 صاف سڑکیں، سرسبز ایبٹ آباد — بہتر کل کی ضمانت 🌿

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) ایبٹ آباد کی جانب سے شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے گلی محلوں، سڑکوں اور اطراف کے علاقوں کو کچرا پھینک کر آلودہ نہ کریں۔

کھلی جگہوں اور نالیوں میں کچرا پھینکنے سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے بلکہ نکاسیٔ آب کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔

آئیں! TMA ایبٹ آباد کے صفائی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں، کچرا مقررہ جگہوں پر ڈالیں اور اپنے شہر کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 🌱

صاف ایبٹ آباد — صحت مند معاشرہ — بہتر مستقبل

🧹 صفائی و ستھرائی کا عمل جاری — صاف ستھرا ایبٹ آباد، ہماری ذمہ داریتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) ایبٹ آباد کے سینیٹیشن...
28/08/2026

🧹 صفائی و ستھرائی کا عمل جاری — صاف ستھرا ایبٹ آباد، ہماری ذمہ داری

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) ایبٹ آباد کے سینیٹیشن اسٹاف کی جانب سے شملہ ہل روڈ اور نیو ایبٹ آباد پارک روڈ پر صفائی و ستھرائی کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے۔

عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا TMA ایبٹ آباد کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

عوام الناس سے اپیل ہے کہ صفائی کے عمل میں ادارے کا ساتھ دیں، کچرا سڑکوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے کے بجائے مقررہ جگہوں پر ڈالیں اور اپنے شہر کو صاف، خوبصورت اور پُرکشش بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

صاف ایبٹ آباد — ہماری مشترکہ ذمہ داری 🌿

Address

Tehsil Municipal Administration Opposite Jinnah Plaza
Abbottabad
22010

Opening Hours

Monday 09:00 - 12:30
13:30 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:30
14:00 - 17:00

Telephone

+929929310371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehsil Municipal Administration Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tehsil Municipal Administration Abbottabad:

Shortcuts

Share