Hazara Police

Hazara Police Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hazara Police, Law enforcement agency, Office of the Deputy Inspector General of Police Hazara Region, Abbottabad.

اندھے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع پولیس کی جرائم پیشہ ع...
03/08/2026

اندھے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ،
ایس پی انوسٹیگیشن ایاز محمود اور ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن کی پری کانفرنس ، تھانہ رجوعیہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سی ڈی آر، آئی ایم ای آئی ٹریکنگ اور دیگر تکنیکی شواہد کی مدد سے ڈمپر ڈرائیور و مالک امجد خان کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو گاڑی چھیننے اور نقد رقم لوٹنے کی غرض سے گردن اور سر پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ جدید تفتیش کے دوران ملزمان ثاقب حسن سکنہ لنڈی کوتل اور شاکر اللہ سکنہ بحرین، اپر سوات کو گرفتار کر لیا گیا۔

دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی نشاندہی بھی کی۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

سلام اُن شہداء کو  جنہوں نے وردی کی لاج رکھتے ہوئے جان قربان کردی، وہ قوم کے حقیقی ہیرو ہیں
03/08/2026

سلام اُن شہداء کو جنہوں نے وردی کی لاج رکھتے ہوئے جان قربان کردی، وہ قوم کے حقیقی ہیرو ہیں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات کی روشنی میں ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان نے شہید  کانسٹیبل ندیم ...
03/08/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات کی روشنی میں ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان نے شہید کانسٹیبل ندیم اختر کی آخری آرام گاہ پر گاؤں پکھوال میں حاضری دی۔

اس موقع پر شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی دی گئی۔ شہید کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی اور پائیدار امن کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔
ایس پی ٹریفک جہانزیب خان نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کی خیریت دریافت کی اور مانسہرہ پولیس کی جانب سے تحائف پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں پوری قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کی عزت و تکریم اور فلاح و بہبود محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس مانسہرہ

02/08/2026

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں ضعیف العمر خاتون کی شکایات سنی۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور شبیر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی پی او ہری پور نے فوری طور پر تھانہ سٹاف کو ہدایات دیں کہ ضعیف العمر والدہ کے تین بیٹوں اورایک بیٹی سے رابطہ کر کے ان کو ضعیف والدہ کی خدمت کا احساس دلائیں ۔
ضعیف العمری اور موت سب پر آنی ہے۔والدہ کا نعم العبدل نہیں ہے۔سٹاف کو موقع پر احکامات جاری کیے دلچسپی لے کر خوش اسلوبی سے اس طرح حل کریں کہ اولاد اپنی ماں کو خوشی سے گھر لے جائیں اور دوبارہ شکایت نہ آئے۔

02/08/2026

جنرل الیکشن آزاد جموں و کشمیر,ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کا پولنگ سٹیشن کا دورہ۔

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی زیرِ نگرانی جنرل الیکشن آزاد جموں و کشمیر کے سلسلے میں ہری پور پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔
جنرل الیکشن کے دوران 140 سے زائد پولیس افسران، جوان اور لیڈیز پولیس افسران سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ہری پور پولیس کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز اور دیگر اہم مقامات پر مؤثر سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سجاد خان ,ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی موجود تھے۔
ڈی پی او ہری پور نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری، غیر جانبداری اور مستعدی سے انجام دیں تاکہ انتخابی عمل پرامن اور شفاف انداز میں مکمل ہو۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی کینٹ ڈویژن ملک محمد سلیمان نے آزاد جموں و کشمیر قانون سا...
02/08/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی کینٹ ڈویژن ملک محمد سلیمان نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ایبٹ آباد کے تینوں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی کینٹ طاہر سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ افسران نے پولنگ اسٹیشنز پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی، سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایس پی کینٹ ملک محمد سلیمان نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ انتخابی عمل کے دوران غیر جانبداری، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہیں تاکہ ووٹرز کو پرامن اور محفوظ ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی سہولت میسر رہے۔

01/08/2026

خیبرپختونخوا پولیس،
ضلع کولئی پالس کوہستان
پریس ریلیز

پولیس افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے فائرنگ مشق کا انعقاد

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات کی روشنی میں، ڈی پی او کولئی پالس کوہستان ارباب شفیع اللہ جان کی خصوصی نگرانی میں ضلع کولئی پالس کوہستان پولیس کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، نشانہ بازی کی صلاحیت اور آپریشنل استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے فائرنگ مشق کا انعقاد کیا گیا۔

فائرنگ مشق کے دوران پولیس افسران و جوانوں نے درست نشانہ بازی، حفاظتی اصولوں اور عملی فائرنگ کی مشق میں حصہ لیا۔ اس تربیتی سرگرمی کا مقصد اہلکاروں کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ، کسی بھی ہنگامی یا دہشت گردی کے واقعے سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انہیں ہر وقت تیار رکھنا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او کولئی پالس کوہستان ارباب شفیع اللہ جان نے کہا کہ اس طرح کی فائرنگ مشقیں پولیس افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، اعتماد اور عملی صلاحیتوں میں اضافے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کولئی پالس کوہستان پولیس امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

01/08/2026

*شہدائے پولیس کی یاد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد، ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کا دورہ*
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پولیس افسران، جوانوں اور لیڈیز پولیس افسران نے جذبۂ ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خون کے عطیات عطیہ کیے۔
ڈی پی او ہری پور نے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں حصہ لینے والے تمام پولیس افیسران و جوانوں لیڈیز پولیس افسران کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس ہماری قوم کا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ خون کا عطیہ دینا انسانیت کی خدمت اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اس موقع پر معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر عبدالمہیمن بھی موجود تھے، جبکہ ہری پور پولیس کے سینئر افسران نے بھی بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شرکت کی اور شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بٹگرام :- شہداء پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قرآن شریف ، درجاتِ بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا ۔ڈسٹرکٹ پولیس...
31/07/2026

بٹگرام :- شہداء پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قرآن شریف ، درجاتِ بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی زیرِ صدارت شہداء پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے مسجد پولیس لائن بٹگرام میں ختمِ قرآن شریف کا انعقاد کیا گیا ۔

شہداء پولیس کے بلند درجات ، ملکی سلامتی ، امن و استحکام اور پولیس فورس کی کامیابی و حفاظت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

تقریب میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن امجد حسین خان سمیت ضلعی پولیس کے افسران اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے اہلِ خانہ کی عزت و تکریم ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

31/07/2026

ہری پور شہدائے پولیس ہفتہ کا شایانِ شان آغاز، چمن پارک ہری پور میں یادگاری کیمپ قائم۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقاد حمید کے وژن اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے احکامات کی روشنی میں شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو اجاگر کرنے، ان کی لازوال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور شہداء کے جذبۂ ایثار و قربانی کو فروغ دینے کے لیے ہری پور پولیس کی جانب سے چمن پارک ہری پور میں شہدائے پولیس کی یاد میں خصوصی کیمپ قائم کیا گیا، جہاں شہداء کی تصاویر، خدمات اور قربانیوں کو شہریوں کے سامنے اجاگر کیا گیا۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد تنویر ،انچارج پولیس ڈرائیونگ سکول حنا آیان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ڈی پی او ہری پور نے یادگاری کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے، شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی، ملک کے امن و استحکام اور شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے خصوصی دعا کی۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے شہدائے پولیس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج معاشرے میں امن قائم ہے۔شہداء نے اپنے خون سے امن کی شمع روشن کی،ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ہری پور پولیس اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کی عزت، تکریم اور فلاح و بہبود کو اپنی اولین ذمہ داری ہے اور ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

Address

Office Of The Deputy Inspector General Of Police Hazara Region
Abbottabad
22010

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923461119650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Hazara Police:

Shortcuts

Share