Banda Said Khan Abbottabad

Banda Said Khan Abbottabad Banda Said Khan is a locality in Abbottabad District, Khyber Pakhtunkhwa and has an elevation of 1,076 metres.

Banda Said Khan is situated nearby to the localities Banda Bazdar and Nagakki.

دبئی جدون ہاؤس، بانڈہ سید خانحاجی خالد کمال خان صاحبزاہد خان جدون صاحبہیڈ ماسٹر کالا خان جدون صاحباللہ تعالیٰ آپ تمام مع...
24/07/2026

دبئی جدون ہاؤس، بانڈہ سید خان

حاجی خالد کمال خان صاحب
زاہد خان جدون صاحب
ہیڈ ماسٹر کالا خان جدون صاحب

اللہ تعالیٰ آپ تمام معزز شخصیات کو صحتِ کاملہ، عافیت، خوشیوں بھری زندگی، عزت و وقار، کامیابیوں اور درازیٔ عمر عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہمیں محمد ناصر سواتی، انتہائی ادب اور احترام کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے چند گزارشات تمام ...
23/07/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں محمد ناصر سواتی، انتہائی ادب اور احترام کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے چند گزارشات تمام معزز احباب کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔

گزشتہ روز ایک فیک آئی ڈی سے میری اور میرے بھائی کی تصویر استعمال کرتے ہوئے ہمارے خلاف نامناسب اور غیر اخلاقی الفاظ لکھے گئے، جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

میری اس شخص سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اگر اسے مجھ سے کوئی اختلاف یا شکایت ہے تو وہ اپنی اصل شناخت کے ساتھ سامنے آئے۔ فیک آئی ڈی کے پیچھے چھپ کر کسی کی عزت پر حملہ کرنا نہ بہادری ہے اور نہ ہی ایک باوقار انسان کا شیوہ۔

میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر مثبت انداز میں گفتگو کروں اور کسی کی دل آزاری نہ ہو، اسی لیے میری خواہش ہے کہ اختلاف بھی مہذب اور باوقار انداز میں کیا جائے۔

انتظامیہ سے بھی گزارش ہے کہ ایسے جعلی اکاؤنٹس اور ان کے ذریعے پھیلائی جانے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی شخص کی عزت اور ساکھ متاثر نہ ہو۔

آخر میں، اگر میری اس تحریر سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اچھے اخلاق، برداشت اور ایک دوسرے کی عزت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

والسلام
محمد ناصر سواتی

تھانہ رجوعیہ کی حدود، کیالہ میرا میں قتل ہونے والے امجد خان جدون سکنہ رجوعیہ محلہ مصطفیٰ زئی، کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ...
21/07/2026

تھانہ رجوعیہ کی حدود، کیالہ میرا میں قتل ہونے والے امجد خان جدون سکنہ رجوعیہ محلہ مصطفیٰ زئی، کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہو سکے، جو انتہائی تشویش ناک امر ہے۔

مرحوم امجد خان جدون ایک نہایت ملنسار، خوش اخلاق، ہنس مکھ اور باکردار شخصیت کے مالک تھے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی یا رنجش بھی معروف نہیں تھی۔ ان کے المناک قتل نے اہلِ خانہ، دوستوں اور پورے علاقے کو غمزدہ کر دیا ہے۔

ہم ضلعی پولیس، تھانہ رجوعیہ اور متعلقہ انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اندوہناک قتل کی شفاف، غیر جانبدار اور تیز رفتار تحقیقات کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلوا کر لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

انصاف میں تاخیر مزید بے چینی اور اضطراب کا باعث بنتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے اس مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

مولانا فاروق احمد قادری صاحب کا تعلق ایبٹ آباد کے معروف گاؤں بانڈہ سید خان سے ہے۔ آپ کے والدِ محترم صوفی محمد عظیم خان ہ...
09/07/2026

مولانا فاروق احمد قادری صاحب کا تعلق ایبٹ آباد کے معروف گاؤں بانڈہ سید خان سے ہے۔ آپ کے والدِ محترم صوفی محمد عظیم خان ہیں، اور آپ ایک معزز دینی و مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

آپ نے ابتدائی تعلیم اور میٹرک کی تعلیم نوشہر، ایبٹ آباد سے حاصل کی۔ اس کے بعد حفظِ قرآن اور دینی علوم کے حصول کے لیے پنجاب کے معروف شہر گوجرانوالہ کا رخ کیا۔ بعد ازاں 2008ء میں ملک کے ممتاز دینی ادارے جامعہ تعلیم القرآن، راجہ بازار سے دورۂ حدیث مکمل کیا۔

تعلیم کی تکمیل کے بعد آپ نے ضلع اٹک کے گاؤں حصار میں دینی خدمات کا آغاز کیا، جہاں آپ ایک مرکزی جامع مسجد کے خطیب، مدرسے کے مہتمم اور قائداعظم پبلک اسکول کے منتظم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے آپ کو خوبصورت آواز، مؤثر اندازِ بیان اور منفرد خطابت سے نوازا ہے، جس کی بدولت آپ پنجاب، خیبر پختونخوا خصوصاً ہزارہ ڈویژن اور ایبٹ آباد میں ایک معروف دینی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں

اپنے آبائی علاقے بانڈہ سید خان میں دینی خدمات کے فروغ کے لیے آپ نے دوتار بائی پاس پر ایک عظیم مسجد و مدرسہ کی بنیاد رکھی، جہاں قرآن و سنت کی تعلیم اور دینی تربیت کا سلسلہ جاری ہے

مولانا فاروق احمد قادری صاحب اپنے علاقے میں درسِ قرآن، اصلاحِ معاشرہ اور قرآن و سنت کی دعوت کے ذریعے بدعات، غیر شرعی رسومات اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ آپ کی دینی، تعلیمی اور اصلاحی خدمات اہلِ علاقہ کے لیے ایک قابلِ قدر سرمایہ ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور مزید برکت عطا فرمائے

Focal Person Prime Minister's Youth Programme, Advocate Abdul Moiz Khan Jadoon, met with Tehsil Mayor Havelian, Uzair Sh...
09/07/2026

Focal Person Prime Minister's Youth Programme, Advocate Abdul Moiz Khan Jadoon, met with Tehsil Mayor Havelian, Uzair Sher Khan Jadoon.

During the meeting, they exchanged views on youth welfare, education, employment opportunities, regional development, public issues, and matters of mutual political and social interest. Both reaffirmed their commitment to working together for youth empowerment and the sustainable development of the region.

فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام، ایڈووکیٹ عبدالمعیز خان جدون کی تحصیل میئر حویلیاں، عزیر شیر خان جدون سے ملاقات۔

ملاقات کے دوران نوجوانوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، روزگار کے مواقع، علاقائی ترقی، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے سیاسی و سماجی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور علاقے کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ مولانا استاد سبحان جی صاحب کو مکمل صحت، تندرستی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے۔ آمین۔مولانا صاحب ایک دینی اور علم...
05/07/2026

اللہ تعالیٰ مولانا استاد سبحان جی صاحب کو مکمل صحت، تندرستی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے۔ آمین۔

مولانا صاحب ایک دینی اور علمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والدِ محترم بھی گاؤں کی مسجد کے معزز امام و استاد تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی تعلیم و تربیت میں گزاری اور بے شمار لوگوں کو دینی علم سے روشناس کروایا۔ آج مولانا استاد سبحان جی صاحب بھی اسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے دین کی خدمت اور دینی تعلیم کی اشاعت میں مصروف ہیں۔

علمائے کرام نے ہر دور میں دینِ اسلام کی حفاظت، اشاعت اور لوگوں کی رہنمائی کے لیے عظیم خدمات انجام دی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان تمام کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں بلند درجات عطا فرمائے۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مولانا استاد سبحان جی صاحب کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور انہیں مزید عرصہ دینِ اسلام کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین یا رب العالمین۔


حاجی عبدالبار ی خان جدون کا تعلق بانڈہ سید خان کے ایک معروف اور باوقار سیاسی خاندان سے ہے۔ آپ کے والد محترم ایوب خان جدو...
03/07/2026

حاجی عبدالبار ی خان جدون کا تعلق بانڈہ سید خان کے ایک معروف اور باوقار سیاسی خاندان سے ہے۔ آپ کے والد محترم ایوب خان جدون علاقے کی ایک نمایاں سیاسی و سماجی شخصیت رہے ہیں، جنہوں نے بانڈہ سید خان کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے بے شمار خدمات انجام دیں اور مختلف انتخابات میں کامیابیاں حاصل کیں۔

حاجی عبدالبار ی خان جدون اپنی بہترین اخلاقیات، عوامی خدمت اور سماجی وابستگی کی وجہ سے علاقے میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ آپ ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل اور علاقے کی بہتری کے لیے متحرک کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

اللہ پاک انہیں مزید عزت، صحت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔

03/07/2026

شدید بارش کے بعد بائی پاس پر پانی کے بہاؤ کے مناظر۔

حاجی خالد کمال خان جدون صاحب بانڈہ سید خان کی ایک معزز سیاسی و سماجی شخصیت ہیں۔ آپ پاک فوج سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی عو...
03/07/2026

حاجی خالد کمال خان جدون صاحب بانڈہ سید خان کی ایک معزز سیاسی و سماجی شخصیت ہیں۔ آپ پاک فوج سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے علاقے کی ترقی، فلاح اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
اپنی شرافت، خلوص اور عوامی رویے کی وجہ سے علاقہ بھر میں عزت اور اعتماد کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ اللہ پاک انہیں صحت، عزت اور مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

بانڈہ سید خان مشرف خان جدون صاحب دل کی تکلیف کے باعث سی ایم ایچ ایبٹ آباد میں زیرِ علاج ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل ص...
02/07/2026

بانڈہ سید خان مشرف خان جدون صاحب دل کی تکلیف کے باعث سی ایم ایچ ایبٹ آباد میں زیرِ علاج ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔
تمام دوست احباب سے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

Address

Abbottabad
02010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Banda Said Khan Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share