Cooperative Societies Abbottabad

Cooperative Societies Abbottabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Cooperative Societies Abbottabad, Government Organization, Abbottabad.

Cooperatives Societies Khyber Pakhtunkhwa register following types of societies:

• Housing Societies
• Consumer Societies
• Transport Societies
• Marketing Societies
• Horticulture Societies
• Handicraft Societies
• Industrial Societies
• Multi-purpose Societies

These societies register under Cooperative Societies Act 1925 and Rules 1927.

یادگار لمحہ — کتاب کی پیشکشرجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خیبر پختونخوا، جناب آصف علی صاحب کی جانب سے سیکرٹری لائیو سٹاک، فشر...
24/08/2026

یادگار لمحہ — کتاب کی پیشکش

رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خیبر پختونخوا، جناب آصف علی صاحب کی جانب سے سیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، جناب ظریف المعانی صاحب کو کتاب “Cooperative in Pakistan” پیش کرنے کا ایک خوبصورت اور یادگار لمحہ۔

اس موقع پر جناب آصف علی صاحب کی متحرک قیادت، مؤثر اصلاحات اور کوآپریٹو سیکٹر کی ترقی و استحکام کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، عزت اور توفیق عطا فرمائے اور کوآپریٹو سیکٹر کی بہتری کے لیے ان کی کاوشوں کو مزید ثمر آور بنائے۔
آمین ثم آمین۔ 🤲

سیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا، جناب ظریف المعانی صاحب اور رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خی...
20/08/2026

سیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا، جناب ظریف المعانی صاحب اور رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خیبر پختونخوا، جناب آصف علی صاحب کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد نے مختلف کوآپریٹو سوسائٹیز کی مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سوسائٹیز کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے۔

اس موقع پر مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی گئی کہ سوسائٹیز کے تمام امور کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ، رولز اور رجسٹرڈ بائی لاز کے مطابق سرانجام دیے جائیں اور قانون و ضابطے کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز کی بہتری، شفافیت اور مؤثر نگرانی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

20/08/2026
13/08/2026

14 اگست کے اس پُرمسرت موقع پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے یومِ آزادی مبارک ہو۔ 🇵🇰

یہ آزادی ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں، جدوجہد اور لازوال عزم کا ثمر ہے۔ آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اتحاد، ایمان، نظم و ضبط، دیانت داری اور خلوصِ نیت کے ساتھ اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے اور ہمیں ایک ذمہ دار اور محبِ وطن شہری کی حیثیت سے ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰💚

آصف علی
رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز
خیبر پختونخوا

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰14 اگست ہمیں اپنے عظیم قائد، تحریکِ آزادی کے شہداء اور اُن تمام قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نت...
13/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰

14 اگست ہمیں اپنے عظیم قائد، تحریکِ آزادی کے شہداء اور اُن تمام قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن، پاکستان نصیب ہوا۔

آئیے اس یومِ آزادی پر عہد کریں کہ ہم اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بناتے ہوئے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

💚 پاکستان زندہ باد!
🇵🇰 پاک سرزمین شاد باد!

منجانب:
اسسٹنٹ رجسٹرار
کوآپریٹو سوسائٹیز، ایبٹ آباد

#14اگست

پروفیشنل فارمرز کوآپریٹو آرگنائزیشنز کے نمائندگان سے ملاقاتسیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخ...
10/08/2026

پروفیشنل فارمرز کوآپریٹو آرگنائزیشنز کے نمائندگان سے ملاقات

سیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا، جناب ظریف المعانی صاحب، رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خیبر پختونخوا، جناب آصف علی صاحب اور اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد، جناب محمد عمران زیب صاحب کی ہدایات پر انسپکٹر کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد رئیس خان اور سید ذیشان علی نے مختلف پروفیشنل فارمرز کوآپریٹو آرگنائزیشنز (PFCOs) کے نمائندگان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آرگنائزیشنز کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حل کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر PFCOs کے نمائندگان کو ہدایت کی گئی کہ وہ کوآپریٹو ایکٹ، رولز اور بائی لاز کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، ریکارڈ اور کتب کو مکمل اور اپ ڈیٹ رکھیں اور اداروں کے بہتر انتظام و شفافیت کو یقینی بنائیں۔

I am honored to share that I have received an Appreciation Certificate from the Registrar Cooperative Societies, Khyber ...
07/08/2026

I am honored to share that I have received an Appreciation Certificate from the Registrar Cooperative Societies, Khyber Pakhtunkhwa.

This recognition is a proud moment for me and a reflection of the collective efforts of our team. I am fortunate to work under the leadership Worthy Registrar Cooperative Societies, whose professional, logical, and supportive approach has been a great source of guidance and inspiration. Working under his supervision has helped me achieve meaningful results in the activities we have carried out to strengthen and improve the implementation of cooperative society services across Khyber Pakhtunkhwa.

This appreciation has further motivated me to continue working with dedication, commitment, and enthusiasm. It is encouraging to see that hard work and sincere efforts are recognized and valued. I look forward to taking my career to the next level, contributing more effectively to the development of cooperative societies, and serving the people of Khyber Pakhtunkhwa.

I remain committed to delivering quality public services and fulfilling my responsibilities with integrity and passion. I will continue to contribute with the same zeal towards achieving the objectives of the Cooperative Societies Department and supporting the welfare of communities across the province.

Long live Pakistan. Long live Khyber Pakhtunkhwa.


Cooperative Societies Abbottabad

نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد، جناب عمران زیب نے عہدے کا چارج سنبھال لیا. نئے تعینات ہ...
06/08/2026

نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد، جناب عمران زیب نے عہدے کا چارج سنبھال لیا.

نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد، جناب عمران زیب نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے دفتر کے سٹاف سے تعارفی ملاقات کی اور ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں جناب عمران زیب نے دفتری نظم و ضبط، وقت کی پابندی، شفافیت، دیانت داری، عوام کو بروقت اور معیاری خدمات کی فراہمی اور ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری امور قانون، قواعد و ضوابط اور میرٹ کے مطابق انجام دیے جائیں تاکہ محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز کی کارکردگی کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنایا جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ کی بہتری، سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری اور کوآپریٹو سیکٹر کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر دفتر کے تمام افسران و اہلکاروں نے انہیں خوش آمدید کہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Address

Abbottabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92992405516

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cooperative Societies Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Cooperative Societies Abbottabad:

Shortcuts

Share