Galiyat Development Authority, Abbottabad

Galiyat Development Authority, Abbottabad Tourism Department
Government of Khyber Pakhtunkhwa

21/08/2026
ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد فواد نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاک...
19/08/2026

ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد فواد نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراکرام اللہ خان اور فیکلٹی ممبرز سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔دورے کا مقصد ہزارہ یونیورسٹی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور روابط کے فروغ کے لئے مفاہمتی ایم او یوپر دستخط کرنا تھا جس کے تحت سیاحت کے فروغ، طلبا کی عملی تربیت اور پائیدار سیاحت کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ ایم او یو کے تحت گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ہزارہ یونیورسٹی کے طلباکے لیے انٹرن شپ، صنعتی و عملی تربیت، تحقیقی مواقع، فیلڈ وزٹس، رضاکارانہ سرگرمیوں اور فائنل ایئر پراجیکٹس کے مواقع پیدا کیے جائیں گے جبکہ دونوں اداروں کی مہارتوں کو یکجا کرتے ہوئے سیاحوں کے اطمینان، سیاحتی رویوں، سیاحتی اخراجات، ماحولیاتی اثرات، موسمیاتی تبدیلی، ایکو ٹورازم، ثقافتی ورثے اور ایڈونچر ٹورازم جیسے موضوعات پرتحقیقی کام کیا جائے گا ۔ ایم او یو کی مدت پانچ سال ہوگی اور اس دوران یونیورسٹی کے شعبہ ٹورازم اینڈ ہاسپٹلٹی میں ٹریننگ ورکشاپس اور سرٹیفکیشن پروگرامز کا انعقاد جبکہ سیاحت کی ترقی کے لئے مقامی آبادی کی شمولیت، مقامی گائیڈز کی تربیت، ٹریکنگ روٹس، کمیونٹی بیسڈ ٹورازم اور دیہی سیاحت کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے ۔ایم او یو کے تحت دونوں ادارے بین الاقوامی تحقیقی گرانٹس اور طلبا کی استعداد و صلاحیت میں اضافے کے لئے مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لائیں گے ۔ ہزارہ یونیورسٹی اور جی ڈی اے کے درمیان ایم او یو سیاحت کے فروغ اور صنعت و اکیڈیمیاکے روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومنٹیز ڈاکٹر شاکر اللہ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر مسرور بنگش چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹلیٹی ڈاکٹر انس محمد عارف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی ڈی اے احتشام خان بھی موجود تھے۔

18/08/2026

Send a message to learn more

The Regional Office (KPCTA), Abbottabad, proudly hosted a ceremony to celebrate the Independence Day, graced by the hono...
15/08/2026

The Regional Office (KPCTA), Abbottabad, proudly hosted a ceremony to celebrate the Independence Day, graced by the honorable Chief Guest, Commissioner Hazara Division Shahid Ullah Khan, Director General Galiyat Development Authority, Abbottabad Fawad Khan, along with Retired General saleem Rana, Deputy Commissioner Abbottabad Sarmad Saleem, and other distinguished guests. The event featured a special cake-cutting ceremony in celebration of Pakistan’s Independence Day. Muhammad Johar, DCTO Abbottabad, and Qasim Khan, CTO Abbottabad, expressed their heartfelt gratitude to the esteemed administration of Abbottabad and all privileged guests for honoring the occasion with their gracious presence and making the celebration memorable. Pakistan Zindabad.

15/08/2026

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے منعقد ہونے والی دروازہ سپر لیگ کا شاندار فائنل 14 اگست کی شب گلیات میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ فائنل میچ دیکھنے کے لیے ملکی و غیر ملکی سیاحوں، مقامی کمیونٹی اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود رہی، جبکہ ہزاروں افراد نے اس سنسنی خیز مقابلے سے لطف اٹھایا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر ٹیکنیکل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی انجینئر ارسلان شوکت ، ڈائریکٹر ٹورزم انجینئر عثمان علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم جیند یوسفزئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ایسے مقابلے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ گلیات میں سیاحت کے فروغ اور مقامی کمیونٹی کے لیے صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

14 اگست کی رات منعقد ہونے والے اس فائنل نے یومِ آزادی کی تقریبات کو بھی مزید یادگار بنا دیا، جہاں قومی جذبے، کھیل اور سیاحت کا خوبصورت امتزاج دیکھنے میں آیا۔ دروازہ سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر کھلاڑیوں، منتظمین، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور مقامی کمیونٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

Address

Office Of The Director General, Zari Taraqiati Bank Building, Mansehra Road
Abbottabad
22010

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+929929310240

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Galiyat Development Authority, Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Galiyat Development Authority, Abbottabad:

Shortcuts

Share