Kingston School For Inclusive Education Abbottabad Pakistan

Kingston School For Inclusive Education Abbottabad Pakistan I am running an inclusive education school since last 27 years. Teaching is my passion.
(330)

I joined this profession due to the aim and to bring positive change in the system as well as in education sector کنگسٹن سکول ! ایک ایسا ادارہ ہے جس نے عرصہ 24سال میں محدود وسائل میں شمولیاتی تعلیم ( معذور اور نارمل بچے ) ایک ساتھ کلاس نرسری سے میٹرک تک تعلیم و تربیت، کھیلوں کی تربیت ، اسپیچ تھراپی ، فیزیو تھراپی ، حاصل کرتے ہیں ۔ پاکستان بھر سب سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔
پاکستان اسپیشل ا

یجوکیشن میں ایک نئی تاریخ رقم کی یے۔
کنگسٹن سکول نے 1999 میں ایک کرائے کی عمارت میں اپنے کام کا آغاز کیا اور اب بچوں کے حوالے سے ایسا گہرا ، مشاہدہ ، تجربہ، اور ماہرانہ
Skill full Mind
یے، جہاں بچوں کی معذوریاں اپنی ضروریات کیساتھ اعلی ترین صلاحیتوں میں تبدیل ہوتی ہیں۔
آپ کنگسٹن سکول کو جان کر حقیقی معنوں میں متاثر ہوں گئے، سچائ ، محنت ، لگن وجنون ، روحانیت ، اور تعلیمی ریسرچ کی بنیاد پر ایک منفرد ادارہ ہے جس کے سب سے بڑے مداح والدین ہیں ۔
1-ہمارے تین(3) خصوصی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کھیلوں میں میں میڈلز حاصل کیے ہیں ۔
2-ہر سال معذور بچے نارمل بچوں کے بورڈ کے امتحانات میں ان کیساتھ پرچے دیتے ہیں ۔
3-اسکے علاوہ پاکستان کے محتلف شہروں اور بیرون ممالک سے مشکل ترین معذور بچے آتے ہیں ۔
4-اسکے علاوہ معذور بچوں کے تعلیمی نصاب کو ان کی ضروریات کے مطابق Modify کر کے تیار کرنا، اشاروں کی زبان میں نصاب بنانا ، والدین کے لیے ان کے بچوں کے مسائل کا حل ، معذور بچوں کی شادیاں، زمین کی خرید فروخت اور زمینی انتقال اور پولیس یا عدالت میں معذور افراد کی ترجمانی کرنا ۔
ہمارا خواب ہے کہ ہم معذور بچوں کے لیے ایک ہاسٹل بناہیں جہاں وہ اپنی 24گھنٹے ایک
Structure, Train, Environment
میں زندگی گزار سکیں ۔
ہمارے پاس ایک ایسا خوبصورت مائنڈ Mind یے جو معذور بچوں کو ایک خود مختار ، محفوظ ، اور والدین کطرح پر شفقت سیائہ یے،
جہاں کوی معذور بچہ ضائع نہیں ہو گا۔
آپ ہمیں جانچیں ، پرکھیں ، وزٹ کریں ، ملیں ، بچوں کے والدین سے ہوچھیں ، آپ کو بہت دل کو چھو لینے والے جواب ملیں گئے ۔
اور ہماری باتیں آپ کو سچی لگیں تو آپ کنگسٹن سکول کے دوست بنیں۔
اپنے بچوں کا بہترین صدقہ ہمیں دیں ، اور بدلیں ایک معذور بچے کی زندگی کو ۔
محمد عرفان 03145000600

🏑🇵🇰 A Proud Moment for Abbottabad!Rizwan Ullah, a talented athlete from Kingston School for Inclusive Education, Abbotta...
30/08/2026

🏑🇵🇰 A Proud Moment for Abbottabad!
Rizwan Ullah, a talented athlete from Kingston School for Inclusive Education, Abbottabad, proudly represented Pakistan with the Special Olympics Pakistan Hockey Team at the FIH Para Hockey World Cup 2026 in Belgium.
🇵🇰 Pakistan secured 5th position in this historic international competition.
These beautiful glimpses from Belgium are more than just photographs — they are a celebration of years of hard work, courage, inclusion and determination. ❤️
For every parent of a child with an intellectual disability, Rizwan’s journey is a reminder:
“Give your child a chance… and let their ability speak for itself.” 🌟
Proud of you, Rizwan Ullah!
Proud of Kingston School!
Proud of Pakistan! 🇵🇰🏑

19/08/2026

اسپیشل اولمپکس پاکستان تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے، یہ خصوصی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ورلڈ گیمز ہاکی کے لیے بیلجیم روانہ ہو چکے ہیں ، اور یہ ان کے ایک ٹریننگ کیمپ کی ویڈیو ہے۔

شہر ایبٹ اباد سے کنگسٹن اسکول کے رضوان اللہ بھی شامل ہیں، یہ ٹیم بیلجیئم میں ہونے والے پہلے
FIH Para Hockey World Cup for Athletes with Intellectual Disabilities
کے لیے بال کنٹرول، ڈرِبلنگ، بیلنس اور ہاکی اسکلز کی بھرپور ٹریننگ کی ہے ۔ الحمدللہ، ہماری قومی ٹیم اب بیلجیئم پہنچ چکی ہے، اور ہمیں اپنے کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹ اسٹاف پر فخر ہے، جن کی محنت نے یہ موقع ممکن بنایا۔ پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے کوچیز کو لاکھوں سلام عزت اور رونق لاکھانی فخرے پاکستان، قوم کی دعائیں اپ کیساتھ ہیں ۔
پاکستان زندہ باد!
, , , , , , , , ,



🏑🇵🇰 ایبٹ آباد کا فخر، رضوان اللہ!کنگسٹن اسکول ایبٹ آباد کے خصوصی کھلاڑی رضوان اللہ، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی ٹیم کے سات...
19/08/2026

🏑🇵🇰 ایبٹ آباد کا فخر، رضوان اللہ!
کنگسٹن اسکول ایبٹ آباد کے خصوصی کھلاڑی رضوان اللہ، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی ٹیم کے ساتھ بیلجیم میں ہونے والے FIH Para Hockey World Cup 2026 کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
رضوان اللہ کی یہ کامیابی ایبٹ آباد، خیبر پختونخوا اور پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ❤️🇵🇰
نیک تمنائیں، رضوان اللہ! پاکستان زندہ باد!

18/08/2026

کنگسٹن اسکول ایبٹ آباد کے خصوصی کھلاڑی رضوان اللہ، جو گزشتہ پندرہ سال سے کنگسٹن اسکول سے وابستہ ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ایف آئی ایچ پیرا ہاکی ورلڈ کپ2026 میں شرکت کے لیے بیلجیم روانہ ہو رہے ہیں۔ رضوان اللہ نے ماضی میں بھی جرمنی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ہم ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں اور پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔
، ، ، ، ، ، ، ،
، ، ، ،

16/08/2026

جمالی ڈینٹل کلینک کی طرف سے ایکب محبت بھرا ڈینٹل فری چیک اپ کیمپ کنگسٹن سکول میں منقعد کیا گیا۔ آٹزم، اے ڈی ایچ ڈی، ڈاؤن سنڈر وم اور دیگر خصوصی ضروریات رکھنے والے بچوں کے دانتوں کا معائنہ جو کہ آسان کام نہیں ہوتا، لیکن ہمارے معزز ڈاکٹروں نے ہر خصوصی بچے کے دانتوں کو باریکی سے چیک کیے، مسائل کی نشاندہی کی، والدین کی رہنمائی کے لیے ڈائری میں نوٹس لکھے اور ہر بچے کو کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ بر ش بھی تحفے میں دیا۔ یہ صرف ایک میڈیکل چیک اپ نہیں تھا، بلکہ انسانیت، محبت اور خدمت کی ایک مثال تھی۔ ہم دل کی گہرائیوں سے ان مخلص ڈاکٹروں، ان کے اداروں اور انکے اساتذہ کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں جو خصوصی بچوں کے چہروں پر صحت مند مسکراہٹ لانے کے لیے اپنی صلاحیتیں اور وقت وقف کرتے ہیں۔ صحت مند دانت، روشن مسکراہٹ، پُراعتماد بچپن یہی ہمارا مشن اور خواب ہے۔ کنگسٹن اسکول خصوصی بچوں کی بہتر صحت، بہتر تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔

ڈاکٹر محمد عرفان اسپیشل ایجوکیشنسٹ گولڈ میڈلسٹ

بچوں کی صحت، ہماری اولین ترجیحالحمدللہ! کنگسٹن اسکول فار انکلوسیو ایجوکیشن میں بچوں کا تفصیلی طبی و دندانوں کا معائنہ کی...
15/08/2026

بچوں کی صحت، ہماری اولین ترجیح
الحمدللہ! کنگسٹن اسکول فار انکلوسیو ایجوکیشن میں بچوں کا تفصیلی طبی و دندانوں کا معائنہ کیا گیا۔ چار معزز ڈاکٹروں نے دو مختلف ڈیسک پر بچوں کے دانتوں اور مجموعی صحت کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ضروری ہدایات ہر بچے کی اسکول ڈائری میں درج کیں۔
بچوں کی صحت کے لیے اپنی قیمتی خدمات پیش کرنے پر تمام معزز ڈاکٹروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
صحت مند بچے، روشن مستقبل! ❤️

🇵🇰🏑 کنگسٹن اسکول — پاکستان کی نمائندگی کے سفر میں ایک اور قدم! 🏑🇵🇰یورپ میں ہونے والے پہلے پیرا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلس...
15/08/2026

🇵🇰🏑 کنگسٹن اسکول — پاکستان کی نمائندگی کے سفر میں ایک اور قدم! 🏑🇵🇰
یورپ میں ہونے والے پہلے پیرا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ID ہاکی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا گیا، جہاں قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھائے گئے اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اس قومی ٹیم میں کنگسٹن اسکول، ایبٹ آباد کے باصلاحیت کھلاڑی رضوان اللہ بھی شامل ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ کنگسٹن اسکول کے خصوصی بچے کھیل کے میدان میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 🇵🇰❤️
کنگسٹن اسکول — جہاں خصوصی بچے صرف سیکھتے نہیں، بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کرتے ہیں۔
Kingston School — We Are Everywhere! 🌍🏆

🇵🇰 جشنِ آزادی — خصوصی بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت دن 🇵🇰جشنِ آزادی کے موقع پر کنگسٹن اسکول میں خصوصی بچوں کے ساتھ مل کر اللہ...
15/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی — خصوصی بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت دن 🇵🇰
جشنِ آزادی کے موقع پر کنگسٹن اسکول میں خصوصی بچوں کے ساتھ مل کر اللہ اللہ کا ذکر کیا گیا۔ اس کے بعد بچوں نے اپنے ہاتھوں سے محبت اور محنت کے ساتھ چکن بریانی تیار کی اور سب نے مل کر کھانا کھایا۔ آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ اس خوبصورت دن کا اختتام ہوا۔ 🤲💚
یہ صرف جشن نہیں، بلکہ محبت، شکرگزاری، خوداعتمادی اور خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے کا پیغام ہے۔
❤️ آپ بھی خصوصی بچوں کی خوشیوں میں شریک ہوں
اگر آپ ان بچوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو کھانے پینے کی کوئی بھی چیز بطور عطیہ پیش کر سکتے ہیں۔
آپ کی طرف سے دیا گیا ایک کھانا بھی کسی خصوصی بچے کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکتا ہے۔
آئیں، جشنِ آزادی کی خوشیاں ان بچوں کے ساتھ بانٹیں۔ 🇵🇰❤️
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

🇵🇰💚 کنگسٹن اسکول میں جشنِ آزادی 💚🇵🇰آزادی کے خوبصورت رنگ، معصوم مسکراہٹیں اور خصوصی بچوں کا بے مثال جذبہ! 🇵🇰✨جشنِ آزادی ک...
14/08/2026

🇵🇰💚 کنگسٹن اسکول میں جشنِ آزادی 💚🇵🇰
آزادی کے خوبصورت رنگ، معصوم مسکراہٹیں اور خصوصی بچوں کا بے مثال جذبہ! 🇵🇰✨
جشنِ آزادی کے موقع پر کنگسٹن اسکول کے خصوصی بچے سبز و سفید خوبصورت لباس میں وطن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے۔ یہ بچے ہماری کمزوری نہیں، پاکستان کی خوبصورت صلاحیت ہیں۔ آئیے عہد کریں کہ ہم انہیں محبت، عزت، تعلیم اور برابر کے مواقع دیں گے۔
ہر بچے کی مسکراہٹ — پاکستان کی خوشحالی کی علامت ہے۔ 🇵🇰❤️
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
جشنِ آزادی مبارک!

14/08/2026

Address

Kingston School For Inclusive Education
Abbottabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kingston School For Inclusive Education Abbottabad Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Kingston School For Inclusive Education Abbottabad Pakistan:

Shortcuts

Share