Water & Sanitation Services Company Abbottabad

Water & Sanitation Services Company Abbottabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Water & Sanitation Services Company Abbottabad, Government Organization, 3rd Floor Jinnah Plaza, Jinnah Road Main Bazar Abbottabad, Abbottabad.

WSSCA established by Government of Khyber Pakhtunkhwa to provide integrated yet improved drinking water, Sanitation and solid waste management services in District Abbottabad.

06/08/2026

چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد، انجینئر محمد ریحان یوسف کا شیروان فیملی ایڈونچر پارک (ایبٹ...
05/08/2026

چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد، انجینئر محمد ریحان یوسف کا شیروان فیملی ایڈونچر پارک (ایبٹ آباد پارک) کا دور

چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد، انجینئر محمد ریحان یوسف نے شیروان ایڈونچر پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت جاری کی کہ منصوبے کے تمام ترقیاتی کام مقررہ معیار اور طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق فوری طور پر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد جدید، محفوظ اور معیاری تفریحی سہولیات میسر آ سکیں۔

انجینئر محمد ریحان یوسف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، اور منصوبے کے تمام مراحل کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبہ عوام کے لیے ایک بہترین تفریحی مقام کے طور پر جلد فعال ہو سکے۔

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (WSSCA) عوام کو بہتر، صاف اور پائیدار شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

04/08/2026

واسا ایبٹ آباد کی جانب سے عوام الناس سے اہم گزارش

واسا ایبٹ آباد کی ٹیم شہر کے مختلف نالوں کی صفائی کے دوران ان میں پھنسی ہوئی چٹائیاں اور دیگر کچرا نکال رہی ہے تاکہ پانی کی روانی برقرار رہے اور نکاسیٔ آب کے نظام میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

عوام الناس سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ براہِ کرم نالوں میں چٹائیاں، گھریلو کچرا یا کسی بھی قسم کا فضلہ ہرگز نہ پھینکیں۔ آپ کا تعاون شہر کو صاف، محفوظ اور بارشوں کے دوران ممکنہ مسائل سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایبٹ آباد!ترجمان واسا ایبٹ آباد عمر سواتی نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طا...
03/08/2026

ایبٹ آباد!
ترجمان واسا ایبٹ آباد عمر سواتی نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور، تعلیمی و سماجی تعاون اور مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جلد ہی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ واسا ایبٹ آباد اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مستقبل میں عوامی آگاہی، ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری، صفائی و ستھرائی اور طلبہ کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

ملاقات میں ڈپٹی منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ انجینئر واثق منصور اور یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس افئیر کے انچارج قاضی خرم بھی موجود تھے، جنہوں نے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر اپنی آراء کا اظہار کیا۔

ایبٹ آباد!واسا ایبٹ آباد نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت امپکٹ، ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور محکمہ جنگل...
03/08/2026

ایبٹ آباد!
واسا ایبٹ آباد نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت امپکٹ، ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے یونیورسٹی کیمپس میں شجرکاری کا اہتمام کیا، جہاں ماحول دوست سرگرمی کے ذریعے سرسبز و شاداب ایبٹ آباد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان، ترجمان واسا ایبٹ آباد عمر سواتی، ڈپٹی منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ انجینئر واثق منصور، امپکٹ کی سربراہ آمنہ شاہد، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے مختلف انواع کے پودے لگائے۔

اس موقع پر شرکاء نے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شجرکاری موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی، ماحولیاتی تحفظ اور آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔
واسا ایبٹ آباد مختلف سرکاری و نجی اداروں اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے شہر کے مختلف مقامات پر دس ہزار پودے لگانے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، تاکہ ایبٹ آباد کو مزید سرسبز، صاف ستھرا اور ماحول دوست شہر بنایا جا سکے۔

ایبٹ آباد!واسا ایبٹ آباد نے مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں امپکٹ، دارالعلوم فیضانِ مدینہ اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے...
03/08/2026

ایبٹ آباد!
واسا ایبٹ آباد نے مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں امپکٹ، دارالعلوم فیضانِ مدینہ اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے سلہڈ جنازگاہ میں چنار کے پودے لگا کر سرسبز و صاف ماحول کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

شجرکاری مہم میں ترجمان واسا ایبٹ آباد عمر سواتی، ڈپٹی منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ انجینئر واثق منصور، امپکٹ کی سربراہ آمنہ شاہد، دارالعلوم فیضانِ مدینہ کے طلبہ اور دیگر شرکاء نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے چنار کے پودے لگائے۔

اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ درختوں کا تحفظ اور ماحول دوست سرگرمیوں کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ واسا ایبٹ آباد ہر سال مختلف سرکاری و نجی اداروں کے تعاون اور اشتراک سے ہزاروں پودے لگا کر شہر میں سرسبز، صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایبٹ آباد! صوبائی حکومت کی ہدایات پر شروع کردہ خصوصی صفائی مہم " پاک، صاف و شفاف خیبر پختونخوا" کے دوران واٹر اینڈ سینی ...
03/08/2026

ایبٹ آباد!
صوبائی حکومت کی ہدایات پر شروع کردہ خصوصی صفائی مہم " پاک، صاف و شفاف خیبر پختونخوا" کے دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کا عملہ نالیوں کی صفائی میں مصروف ہے۔














ایبٹ آباد میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (WSSCA...
03/08/2026

ایبٹ آباد میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (WSSCA) کا عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں نالوں کی بلاکیج کو ختم کرنے اور پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے مصروف ہے۔
















ایبٹ آباد! صوبائی حکومت کی ہدایات پر شروع کردہ خصوصی صفائی مہم " پاک، صاف و شفاف خیبر پختونخوا" کے دوران واٹر اینڈ سینی ...
31/07/2026

ایبٹ آباد!
صوبائی حکومت کی ہدایات پر شروع کردہ خصوصی صفائی مہم " پاک، صاف و شفاف خیبر پختونخوا" کے دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کا عملہ شہر کے مختلف مقامات کی صفائی میں مصروف ہے۔















Address

3rd Floor Jinnah Plaza, Jinnah Road Main Bazar Abbottabad
Abbottabad
22010

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 00:00 - 00:15

Telephone

+92992920048

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Water & Sanitation Services Company Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Water & Sanitation Services Company Abbottabad:

Shortcuts

Share