05/08/2026
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایبٹ آباد میں اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد
ایبٹ آباد، 5 اگست: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم کی زیرِ نگرانی ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب اور اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں اے ڈی سی جنرل، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد سمیت تمام ضلعی محکموں، لائن ڈیپارٹمنٹس اور سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے افسران و اہلکاروں نے بھی تقریب اور ریلی میں شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا، بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
تقریب کے اختتام پر ایک پُرجوش اظہارِ یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے کشمیر کی آزادی، امن اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے حق میں نعرے بلند کیے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام اور تمام سرکاری و قومی ادارے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر ان کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰