Abbottabad Police

Abbottabad Police Follow the Abbottabad Police channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VbBWj8n3gvWhzQb7M93s
(225)

غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتارایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون الرشید خ...
06/08/2026

غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون الرشید خان PSP کی ہدایات پر تھانہ پی او ایف پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پی او ایف کی حدد میں قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم کامران خان ولد اورنگزیب، سکنہ منجیاں کو کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل (پسٹل) بھی برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا ہے،۔

دوہرے قتل کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتارڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید خان PSP کی ہدایات پر تھانہ لورہ پولیس کی کامیاب کار...
06/08/2026

دوہرے قتل کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید خان PSP کی ہدایات پر تھانہ لورہ پولیس کی کامیاب کارروائی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لورہ میں درج مقدمہ علت نمبر 287/26، بجرم 302/109 PPC میں نامزد ملزم چنویز عرف چنو ولد محمد یوسف، جو وقوعہ کے بعد روپوش تھا، کی گرفتاری کے لیے ہسٹری شیٹ نمبر APO/227 بھی کھولی گئی تھی۔

ایس ایچ او تھانہ لورہ عبدالوحید قریشی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو علاقہ جنگل کھوئیاں سے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے وقوعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقدمہ کے دیگر پہلوؤں پر بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایس پی کینٹ محمد سلیمان خان کی زیرِ صدارت ایبٹ آباد پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ سیل کے افسران کا خصوصی اجلاسڈسٹرکٹ پولیس آف...
06/08/2026

ایس پی کینٹ محمد سلیمان خان کی زیرِ صدارت ایبٹ آباد پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ سیل کے افسران کا خصوصی اجلاس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی کینٹ محمد سلیمان خان کی زیرِ صدارت ایبٹ آباد پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ سیل کے افسران کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کی مجموعی کارکردگی، زیرِ تفتیش مقدمات، چوری شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی برآمدگی، بین الاضلاعی و بین الصوبائی کار لفٹر گروہوں کے خلاف کارروائیوں، جدید تفتیشی طریقہ کار اور آئندہ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایس پی کینٹ محمد سلیمان خان نے افسران کو ہدایت کی کہ کار لفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں، جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی شواہد سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور شہریوں کے مسروقہ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی جلد از جلد برآمدگی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی کار لفٹنگ سیل دیگر اضلاع اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھتے ہوئے پیشہ ور کار لفٹر گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

یومِ شہدائے پولیس: مسلم ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ و طالبات کی ایبٹ آباد پولیس لائن آمد، شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت یومِ شہد...
05/08/2026

یومِ شہدائے پولیس: مسلم ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ و طالبات کی ایبٹ آباد پولیس لائن آمد، شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت

یومِ شہدائے پولیس کے سلسلے میں مسلم ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ و طالبات نے ایبٹ آباد پولیس لائن کا دورہ کیا، جہاں ایس ایس پی اشتیاق خان اور ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن قریشی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی اشتیاق خان اور ایس پی جمیل الرحمن قریشی نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پوری قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی لازوال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بعد ازاں طلبہ و طالبات نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے، شہداء کو سلامی پیش کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ بچوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک سے محبت، قانون کی پاسداری اور قومی خدمت کے جذبے کو ہمیشہ مقدم رکھیں گے۔

تقریب کے اختتام پر پولیس افسران نے طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی نسل شہدائے پولیس کی قربانیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔

یومِ شہدائے پولیس: ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ غفور کی شہید کانسٹیبل خان افسر خان کی قبر پر حاضری، عظیم قربانی کو خراجِ عقید...
05/08/2026

یومِ شہدائے پولیس: ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ غفور کی شہید کانسٹیبل خان افسر خان کی قبر پر حاضری، عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر یومِ شہدائے پولیس کے سلسلے میں کیڈٹ غفور نے شہید کانسٹیبل خان افسر خان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی۔

اس موقع پر شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ کیڈٹ غفور نے شہید کانسٹیبل خان افسر خان کی وطن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیامِ امن کے لیے دی جانے والی لازوال قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ان کے مشن کو جذبۂ خدمت، دیانت اور بہادری کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

کینٹ پولیس نے بچے ورثاء کے حوالے کر دئے پوسٹ شئیر کرنے کا شکریہ ۔۔۔۔
05/08/2026

کینٹ پولیس نے بچے ورثاء کے حوالے کر دئے پوسٹ شئیر کرنے کا شکریہ ۔۔۔۔

تھانہ پی او ایف پولیس کی بروقت کارروائی، بیوی کے قتل میں ملوث ملزم 4 گھنٹوں کے اندر گرفتارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہ...
05/08/2026

تھانہ پی او ایف پولیس کی بروقت کارروائی، بیوی کے قتل میں ملوث ملزم 4 گھنٹوں کے اندر گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پی او ایف احسن خان نے بیوی کے قتل کے مقدمہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو صرف 4 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

گزشتہ روز گاؤں ملہ میں گھریلو تنازعہ پر ملزم گل زیب نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کلثوم بی بی کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حویلیاں منتقل کیا گیا۔

مقتولہ کی بیٹی نمرہ بی بی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ درج ہونے کے فوراً بعد پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم گل زیب کو 4 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا یادگارشہداء ایبٹ آباد پر حاضری، شہداء کو خراجِ عقیدتخیبرپختونخواہ پولیس نے  وطن عزیز، ...
05/08/2026

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا یادگارشہداء ایبٹ آباد پر حاضری، شہداء کو خراجِ عقیدت

خیبرپختونخواہ پولیس نے وطن عزیز، امن و امان اور عوام کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں دیں، ناصر محمود ستی

شہداء پولیس نے ثابت کیا ہے کہ ایک بہادر پولیس اہلکار کیلئے عوام کی حفاظت اور ملک و قوم کا امن اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، ڈی آئی جی ہزارہ

خیبرپختونخواہ پولیس اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہداء کے اہلِ خانہ ہماری ذمہ داری اور ہماری ترجیح ہیں، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد()ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا یوم شہداء پولیس کی مناسبت کے حوالے سے یادگارِ شہداء پولیس ایبٹ آباد پر حاضری دی اور پولیس کے ان بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے وطن عزیز، امن و امان اور عوام کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ڈی آئی جی ہزارہ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے اس موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر، ہماری پہچان اور قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر افسران اورجوانوں نے قیامِ امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں بے مثال بہادری اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پولیس شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے یہ ثابت کیا کہ ایک بہادر پولیس اہلکار کے لیے عوام کی حفاظت اور ملک و قوم کا امن اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ ہم اپنے شہداء کی بہادری، جرات اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین و عقیدت پیش کرتے ہیں۔ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں پولیس فورس کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی قربانیوں کی بدولت آج بھی پولیس افسران و جوان پورے عزم، حوصلے اور جذبہ خدمت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہداء کے اہلِ خانہ ہماری ذمہ داری اور ہماری ترجیح ہیں، کیونکہ جن بہادر جوانوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کے خاندانوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو درپیش مسائل کے حل، انہیں دستیاب سرکاری مراعات کی بروقت فراہمی، مالی معاونت، بچوں کی تعلیم، روزگار اور دیگر فلاحی امور کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہداء کے خاندانوں کو کسی بھی مرحلے پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
شہداء کے بچوں کی تعلیم اور ان کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ شہداء نے اپنے آج کو قربان کرکے قوم کے کل کو محفوظ بنایا، لہٰذا ان کے خاندانوں کی خدمت اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا دراصل شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے مترادف ہے۔
ہزارہ پولیس یوم شہداء پولیس کے موقع پر پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہزارہ پولیس اپنے شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

یومِ شہدائے پولیس: ڈی ایس پی سرکل میرپور کیڈٹ محمد نذیر قریشی کی شہداء کی قبروں پر حاضری، خراجِ عقیدت پیشیومِ شہدائے پول...
05/08/2026

یومِ شہدائے پولیس: ڈی ایس پی سرکل میرپور کیڈٹ محمد نذیر قریشی کی شہداء کی قبروں پر حاضری، خراجِ عقیدت پیش

یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے ڈی ایس پی سرکل میرپور کیڈٹ محمد نذیر قریشی نے شہید کانسٹیبل شاہزیب اور شہید کانسٹیبل ذاہد کی قبروں پر حاضری دی اور وطن کی خاطر دی گئی ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی محمد نذیر قریشی نے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کانسٹیبلان کے درجات کی بلندی، وطنِ عزیز کی سلامتی اور پائیدار امن کے لیے خصوصی دعا کی۔

بعد ازاں انہوں نے شہید کانسٹیبل شاہزیب کے والد سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور شہداء کے اہلِ خانہ کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں، جن کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے بھی دعا کی گئی۔

Address

Police Headquarter
Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbottabad Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share