احمدپورسنواروتحریک

احمدپورسنواروتحریک آئیں مل کر تحصیل احمدپورشرقیہ میں متوسط، غریب اور محنت کش طبقے کی سیاسی بالادستی کو یقینی بنائیں۔

انا اللّٰہ وانا الیہ راجعون
17/07/2026

انا اللّٰہ وانا الیہ راجعون

08/07/2026

سوال کرنے اور جواب طلب کرنے والی عوام کے نمائندے اور ہمارے نمائندوں میں فرق۔

بانی ممبر احمدپورسنواروتحریک، چوہدری محمد عمر عرفان کی والدہ اور چوہدری محمد عرفان کی زوجہ بارضاء الٰہی سے وفات پاگئی ہی...
01/07/2026

بانی ممبر احمدپورسنواروتحریک، چوہدری محمد عمر عرفان کی والدہ اور چوہدری محمد عرفان کی زوجہ بارضاء الٰہی سے وفات پاگئی ہیں۔ انکی نماز جنازہ آج بروز جمعرات، مؤرخہ 2 جولائی، بوقت 9 بجے دن، غنی منڈی احمدپورشرقیہ میں ادا کی جائے گی۔
اہلیانِ احمدپورشرقیہ سے شرکت کی اپیل ہے۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

28/06/2026
27/06/2026

آج کے دور میں آن لائن مہارتیں صرف ایک اضافی ہنر نہیں بلکہ باعزت روزگار کا مضبوط ذریعہ بن چکی ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ احمد پور شرقیہ کے نوجوان اپنے شہر میں رہتے ہوئے دنیا بھر کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، تو ہمیں انہیں جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔
احمد پورسنوارو تحریک نے اس مقصد کے لیے رضاکارانہ بنیادوں پر سیمینارز، ورکشاپس اور چند روز پر مشتمل تربیتی کلاسز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ نوجوانوں کو آن لائن دنیا میں کامیابی کے راستے دکھائے جا سکیں۔
ہم اپنے شہر کے ان ماہرین کو دعوت دیتے ہیں جو:
فری لانسنگ (Freelancing)
آن لائن ارننگ (Online Earning)
ڈیجیٹل مارکیٹنگ (Digital Marketing)
ڈراپ شپنگ (Dropshipping)
ای کامرس (E-commerce)
مصنوعی ذہانت (AI) یا دیگر جدید آن لائن مہارتوں میں تجربہ رکھتے ہیں،وہ اپنے علم اور تجربے کو رضاکارانہ طور پر نوجوانوں تک منتقل کریں اور اپنے شہر کی ترقی میں کردار ادا کریں۔
اسی طرح ہم ایسے اساتذہ، پروفیسرز، کیریئر کونسلرز اور مختلف شعبوں کے ماہرین کو بھی دعوت دیتے ہیں جو میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کے بعد نوجوانوں کی کیریئر کونسلنگ کر سکتے ہیں، مختلف شعبوں، داخلہ پالیسیوں، ٹیسٹنگ سروسز، اسکالرشپس اور مستقبل کے مواقع کے بارے میں رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں وہ بھی اس میں حصہ ڈالیں۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا علم کسی نوجوان کی زندگی بدل سکتا ہے، تو یہ وقت ہے کہ اپنے شہر کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
آئیں! مل کر احمد پور شرقیہ کے نوجوانوں کو ہنر، شعور اور بہتر مستقبل کی طرف لے کر چلیں۔
اگر آپ رضاکارانہ طور پر بطور ٹرینر یا کیریئر کونسلر خدمات انجام دینا چاہتے ہیں تو احمد پور سنوارو تحریک سے ضرور رابطہ کریں۔
آپ کی مہارت، کسی نوجوان کا روشن مستقبل بن سکتی ہے۔
اپنا نام، پتا، عمر، شعبے کی مہارت اور تجربہ ہمیں واٹس ایپ
کریں۔ 03082459867
03006369843

25/06/2026

ہمارے مقامی سیاستدان اور وڈیرے عوام کو غلام بنا کر رکھتے ہیں اور خود اپنے سے بڑے ظالموں کی غلامی کرتے ہیں۔ اور یہ غلامی کی چین بین الاقوامی طاقتوں کی غلامی تک جاتی ہے۔ اسکی مثال ملاحظہ فرمائیں۔

شہر میں داخلے کے وقت تمام گاڑیوں سے پہلے ہی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، اس کے باوجود غلہ منڈی میں داخلے پر مزید ٹیکس کا نفاذ ...
25/06/2026

شہر میں داخلے کے وقت تمام گاڑیوں سے پہلے ہی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، اس کے باوجود غلہ منڈی میں داخلے پر مزید ٹیکس کا نفاذ کاروباری طبقے پر اضافی بوجھ اور ناانصافی کے مترادف ہے۔ ایسے فیصلے نہ صرف تاجروں اور کاشتکاروں کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں بلکہ مقامی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں۔
ہم متعلقہ اداروں اور مارکیٹ کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر فوری نظرِثانی کی جائے اور عوام و کاروبار دوست پالیسی اپنائی جائے۔ موجودہ معاشی حالات میں نئے ٹیکس عائد کرنے کے بجائے تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور کاروباری آسانیوں پر توجہ دی جانی چاہیے۔
احمدپور سنوارو تحریک اس اضافی ٹیکس کے نفاذ کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مارکیٹ کمیٹی سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس غیر ضروری اور عوام دشمن فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

24/06/2026

نمائندگی کے تمام منصب عوام کے ہیں اور عام عوام ہی ان منصب کیلئے اہل ہیں۔ قابل لوگوں کو چاہیئے کہ وہ خود کو نمائندگی کیلئے پیش کریں۔ یہ انبیاء کی سنت ہے۔
ڈاکٹر محمدحسنین معاویہ

20/06/2026

احمدپور شرقیہ کے لوگو ضلع کیوں مانگ رہے ہو۔۔؟ ہمارے پاس اتنی عظیم ہستیاں موجود ہیں ہمیں چاہیئے انکے قصیدوں سے بچوں کا پیٹ بھریں، انکی مداحی سے صحت بنائیں اور انکی بناوٹی تاریخ سے بچوں کو عمل دیں۔

اٹھو لوگو بغاوت سے قیامت کا سماں کردو تمہیں خاموش رہنے کی روایت مار ڈالے گی۔جو لوگ کئی دہائیوں سے تمہارا استحصال کر رہے ...
09/06/2026

اٹھو لوگو بغاوت سے قیامت کا سماں کردو
تمہیں خاموش رہنے کی روایت مار ڈالے گی۔

جو لوگ کئی دہائیوں سے تمہارا استحصال کر رہے ہیں، نمائندگی کے نام پر تمہارا ووٹ بیچ رہے ہیں۔ ان سے اختیارات چھین لو۔

Address

بیرون غلہ منڈی روڈ
Ahmadpur East

Telephone

+923006369843

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when احمدپورسنواروتحریک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to احمدپورسنواروتحریک:

Shortcuts

Share