26/08/2026
# # # 12 ربیع الاول ﷺ — انتظامات کا جائزہ
عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر **چیف آفیسر، میونسپل کمیٹی احمد پور ایسٹ، جناب ظفر عباس بھٹی** نے شہر میں جاری انتظامات کا موقع پر جا کر تفصیلی جائزہ لیا۔
چیف آفیسر صاحب نے صفائی ستھرائی، روشنی اور دیگر ضروری انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہریوں اور جلوس کے شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے اور صفائی و دیگر امور میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔
**میونسپل کمیٹی احمد پور ایسٹ کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو دلی مبارکباد۔**
ﷺ