25/08/2026
*مورخہ:25 اگست 2026*
*نو تعینات ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل گلشیدخان کی زیر صدارت تعارفی میٹنگ*
*موجودہ سکیورٹی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری*
*"اچھے کام کر کے عوام کی تائید حاصل کرنی ہے" - ایس ڈی پی او اکوڑہ*
*تفصیلات:*
*ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان* کی ہدایات کی روشنی میں نو تعینات *ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل گلشید خان* نے سرکل کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، بیٹ افسران، انچارج چوکیات اور محرر سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا۔
میٹنگ میں موجودہ سکیورٹی صورتحال، عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ جیسے اہم امور زیر بحث لائے گئے۔ ایس ڈی پی او نے تمام افسران کو پیشہ ورانہ فرائض ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔
*ایس ڈی پی او گلشیدخان* نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
*"ہم نے اچھے کام کر کے عوام کی تائید حاصل کرنی ہے اور ایسے افعال سرانجام دینے ہیں جو محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں۔ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔"*
انہوں نے مزید کہا کہ *"کارِ سرکار میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکار اپنا قبلہ درست کر لیں۔ فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔"*
میٹنگ کے آخر میں ایس ڈی پی او نے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ جرائم کی بیخ کنی، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں تیز کی جائیں۔