Information Update

Information Update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Information Update, Public Service, Kamra Rod Attock City, Islamabad.

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسہ فی لیٹر کر دیا گیانوٹ: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایش...
14/08/2026

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسہ فی لیٹر کر دیا گیا

نوٹ: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہفتے کی ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا

🌙✨ تمام اہلِ اسلام کو ربیع الاوّل کا چاند مبارک ہو ✨🌙یہ بابرکت مہینہ محبتِ رسول ﷺ، درود و سلام اور رحمتوں کا پیغام لے کر...
14/08/2026

🌙✨ تمام اہلِ اسلام کو ربیع الاوّل کا چاند مبارک ہو ✨🌙

یہ بابرکت مہینہ محبتِ رسول ﷺ، درود و سلام اور رحمتوں کا پیغام لے کر آیا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس ماہِ مبارک کی برکتیں نصیب فرمائے اور کثرت سے درود و سلام پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤲💚

آمین یا رب العالمین 🤍

🇵🇰 14 August 2026 — Jashn-e-Azadi Mubarak! 🇵🇰یہ وطن ہماری پہچان ہےیہ وطن ہمارا فخر ہےآزادی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہےپاکستا...
13/08/2026

🇵🇰 14 August 2026 — Jashn-e-Azadi Mubarak! 🇵🇰

یہ وطن ہماری پہچان ہے
یہ وطن ہمارا فخر ہے
آزادی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے
پاکستان ہمیشہ سلامت رہے
پاکستان ہمیشہ آباد رہے! 🇵🇰💚

پنجاب حکومت نے کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دیتمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس، میرج ہالز پر ای آئی ایم ایس کا ...
10/08/2026

پنجاب حکومت نے کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی

تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس، میرج ہالز پر ای آئی ایم ایس کا نفاذ لازم ہوگا

صارفین کو کاروبار کے نام، پتہ، رسید نمبر اور پی آر اے کیو آر کوڈ والی رسید جاری کرنا لازمی ہوگا

الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے تحت رسید جاری نہ کرنے پر 4 سے 10 لاکھ تک جرمانہ ہوگا

قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کا 1 ماہ تک کاروبار سیل ہوگا

صارفین کو کچن آرڈر سلپس، غیر ادا شدہ بل جیسی رسیدوں کے اجراء پر بھی پابندی ہو گی

🚨 اہم اطلاع | لاپتہ نوجوان کی تلاش میں مدد کریں 🚨ضلع اٹک، تحصیل جنڈ کے علاقے ماڑی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ضیاء الرحمن 24...
10/08/2026

🚨 اہم اطلاع | لاپتہ نوجوان کی تلاش میں مدد کریں 🚨
ضلع اٹک، تحصیل جنڈ کے علاقے ماڑی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ضیاء الرحمن 24 جون 2026 سے لاپتہ ہیں۔ کئی ہفتے گزرنے کے باوجود تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس کے باعث اہلِ خانہ شدید پریشانی اور کرب میں مبتلا ہیں۔
اگر کسی بھائی کو ضیاء الرحمن کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہوں، یا انہیں کہیں دیکھا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر اہلِ خانہ یا متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔
📞 رابطہ برائے اطلاع:
03005276954
03135904229
🙏 آپ کی ایک چھوٹی سی اطلاع ایک پریشان خاندان کو ان کے پیارے سے ملا سکتی ہے۔
براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
اللہ تعالیٰ ضیاء الرحمن کو خیریت سے اپنے گھر والوں تک واپس پہنچائے۔ آمین۔
#ضیاءالرحمن #لاپتہ #اٹک #جنڈ

چین نے ہزاروں ڈیم بنا کر پن بجلی کے شعبے میں اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی مضبوط بنیاد قائم کی، جبکہ پاکستان میں ...
10/08/2026

چین نے ہزاروں ڈیم بنا کر پن بجلی کے شعبے میں اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی مضبوط بنیاد قائم کی، جبکہ پاکستان میں مہنگی بجلی عوام کی کمر توڑ رہی ہے۔ سوال صرف بجلی کی قیمت کا نہیں، توانائی کی پالیسی، منصوبہ بندی اور عوامی مفاد کو ترجیح دینے کا ہے۔
ہمیں ایسے فیصلوں کی ضرورت ہے جو بجلی سستی کریں، صنعت اور معیشت کو مضبوط بنائیں اور عام آدمی کو ریلیف دیں—کیونکہ سستی بجلی کسی بھی مضبوط معیشت کی بنیاد ہے۔

اگر قانون ہے تو امیر اور غریب دونوں کے لیے برابر ہونا چاہیے۔قانون کی بالادستی تب ہی ہوگی جب طاقتور اور کمزور، دونوں ایک ...
10/08/2026

اگر قانون ہے تو امیر اور غریب دونوں کے لیے برابر ہونا چاہیے۔
قانون کی بالادستی تب ہی ہوگی جب طاقتور اور کمزور، دونوں ایک ہی قانون کے تابع ہوں۔

09/08/2026

کیپٹن ریٹائرڈ علی بن طارق کو ڈی پی او اٹک تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

بینش فاطمہ کو ڈی پی او لودھراں تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

وطن پر اصل حق امیروں کا ہے، غریبوں کے حصے میں صرف جھنڈے اور حب الوطنی آتی ہے۔"
07/08/2026

وطن پر اصل حق امیروں کا ہے، غریبوں کے حصے میں صرف جھنڈے اور حب الوطنی آتی ہے۔"

06/08/2026

پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 👇🏼

⬅️لاہور بورڈ ( پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر)
آمنہ محبوب 1192/1200

⬅️ملتان بورڈ
مہرین رسول 1190/1200

⬅️سرگودھا بورڈ
نبیل احمد کاظمی 1188/1200

⬅️فیصل آباد بورڈ
اُمنہ صلاح الدین 1191/1200

⬅️راولپنڈی بورڈ
محمد منان احتشام 1191/1200

⬅️بہاولپور بورڈ
عبدالحسیب 1186/1200

⬅️ڈیرہ غازی خان بورڈ
عبداللہ سلیم 1191/1200

⬅️گوجرنوالہ بورڈ
عدینہ راشد اور صدیقہ الماس 1190/1200

Address

Kamra Rod Attock City
Islamabad
43600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Information Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category