JUI Awaran

JUI Awaran جمعیت علماء اسلام آواران

جمعیت علماء اسلام آواران زمیاد یونین کے احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے رات کی تاریکی میں ...
14/07/2024

جمعیت علماء اسلام آواران زمیاد یونین کے احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے رات کی تاریکی میں پر امن احتجاجی دھرنے کے شرکاء پر دھاوے کی شدید مزمت کرتی ہے اگر زمیاد یونین کے جائز مطالبات حل نہیں کئے گئے تو جمعیت علماء اسلام آواران کے کارکنان انکے ساتھ مل کر احتجاج میں مزید شدت لائینگے

07/07/2024

جمعیت علماء اسلام آواران کے رہنماؤں مولوی مولا بخش حافظ خالد نظر رخشانی مولوی محمد حسن جنرل سیکرٹری مفتی مہر اللہ دھانی مفتی سراج ثاقب میروانی حاجی محمد وارث سیٹھ عبدالستار میروانی مولانا خالد محمود مولانا اجمل حسین حافظ اسداللہ دامنی مولانا حنیف حنفی حافظ نصیر احمد حافظ محمد شاکر عثمانی حافظ مسلم لعل حافظ فدا کریم مفتی قیصر مفتی غلام اللّٰہ مولوی صادق مولوی محمد اسلم مولوی سلطان عابد حافظ عظیم حسنی مولانا اجمل حسین مفتی شفیق الرحمن حافظ عطاء الرحمن مولانا غلام قادر بزنجو لالا شوکت عابد و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ
زمیاد یونین کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں جے یو آئی آواران کے سینئر رہنما حافظ خالد نظر رخشانی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بے روزگار سینکڑوں نوجوانوں پر رحم کیا جائے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں سیاسی چپقلشوں کی وجہ سے نوجوان در در کی ٹھوکر کھا رہے ہیں آواران کے نوجوانوں کے روزگار سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے جلد از جلد لسٹ فائنل کرکے نوجوانوں کو روزگار کا موقع دیا جائے

05/05/2024

‏جمعیت علمائے اسلام کے ممبر قومی اسمبلی نورعالم خان کا قومی اسمبلی میں درد بھری انداز میں حکمرانوں کے ضمیروں کو جھنجھوڑنے والا خطاب جو سننے کے قابل ہے۔

جمعیت علماء اسلام آواران کے ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین نے خضدار چمروک کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجہ میں جمعیت علما...
03/05/2024

جمعیت علماء اسلام آواران کے ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین نے خضدار چمروک کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجہ میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل و دیگر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے آئے روز جے یوآئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ملک میں امن و سلامتی کے قیام کے لئے جدو جہد کرنے والے علماء اور طلباء کو اپنے آقاؤں کو خوش رکھنے کی خاطر نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ چند نادیدہ قوتیں اس طرح کے واقعات کے ذریعے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جے یوآئی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اس طرح کے واقعات سے ہمارے کارکن کبھی بھی کمزور اور مرعوب نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ حکام بالا اور امن امان نافز کرنے والے اداروں کے ذمہ داران فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے کرار واقعی سزا دیں۔

03/05/2024

ایک طرف آج پوری دنیا میں صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے دوسری طرف آزادی صحافت والے دن سینئر صحافی خضدار پریس کلب کے صدر مولانا صدیق مینگل کو شہید کیا گیا۔

ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے اس میں شک نہیں لیکن انتقامی کاروائیاں نہیں ہونی چاہیے کیونکہ انتقامی کارروائیوں نے آوارا...
25/02/2024

ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے اس میں شک نہیں لیکن انتقامی کاروائیاں نہیں ہونی چاہیے کیونکہ انتقامی کارروائیوں نے آواران کی سیاست کو دھندلا کرکے رکھ دیا ہے۔ سابقہ طرز سیاست اور اسکے انجام سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
نثار صاحب اور عبد المجید صاحب دونوں ہمارے ہی ہیں۔

24/02/2024

ہمیں معلوم ہے تم کو ستم ڈھانا بھی آتا ہے
یقین کر اے ستمگر ہمیں ستم سہنا بھی آتا ہے
اگر ناحق تمہیں طوفاں بپا کرنے کا چسکا ہے
تو حق والوں کو طوفانوں سے ٹکرانا بھی آتا ہے

جمعیت علماء اسلام آواران کے زیر اہتمام تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں آج بعد نماز جمعہ  آواران بازار میں ریلی اور مظاہ...
23/02/2024

جمعیت علماء اسلام آواران کے زیر اہتمام تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں آج بعد نماز جمعہ آواران بازار میں ریلی اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا مظاہرے سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جز اور حصہ ہے اسکے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا اپنے عقیدے کی دفاع ہر مسلمان کے لئے لازم اور ضروری ہے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو ملک اسلام کے نام پر ہم نے حاصل کیا ہے اس میں قرآن وسنت کے مطابق قانون سازی ہوگی قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی جو کہ سن 1973, کے آئین کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں ختم نبوت کے منکرین قادیانیوں کو اپنے مذہب کی اشاعت اور پرچار کی اجازت نہیں ہے لیکن چیف جسٹس آف پاکستان فائز عیسیٰ قادیانیوں کو ریلیف فراہم کرنے اور انکے معاملے میں تخفیف لانے کی کوشش کررہا ہے جسے ہم بحیثیت مسلمان قطعاً قبول اور برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ ہم آج کے عظیم الشان مظاہرے کی توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی اس کوشش سے باز آئے اور فوری طور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے بصورت دیگر ہم اپنے عقیدے کی دفاع کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

22/02/2024

کل بعد نماز جمعہ متصل آواران بازار میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے

آواران جمعیت علماء اسلام آواران کے ضلعی رہنماء حافظ خالد نظر رخشانی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کی شدید الفاظ م...
21/02/2024

آواران جمعیت علماء اسلام آواران کے ضلعی رہنماء حافظ خالد نظر رخشانی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جز اور حصہ ہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے فیصلہ کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے وہ ایسے فیصلوں کے ذریعے ملک میں انتشار کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئین جس فرقے کو اپنے مذہب کی اشاعت اور پرچار کی جب اجازت نہیں دیتا چیف جسٹس کو یہ اختیار کس نے دیا ہے کہ وہ ایک اسلام اور ملک دشمن مذہب کو ترویج دینے کی خاطر ملکی آئین اور قانون کو پامال کرنے کی کوشش کرے انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے مغرب زدہ اور قادیانیوں کے فیصلوں کے خلاف جمعیت علماء اسلام بھرپور مزاحمت کریگی کیونکہ قادیانی نہ صرف اسلام بلکہ ملک کے بھی غدار اور دشمن ہیں ریاستی اداروں کو ایسے فیصلوں کے خلاف سخت نوٹس لینا چاہیے۔

16/02/2024

تاریخ میں پہلی بار کوئی دل سے وزیراعظم بننے کے لئے تیار نہیں۔

16/02/2024

8 فروری کے انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ایک ایک نشست پر سودا بازی ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان

Address

Awaran

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Awaran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share