Bada Falahi Tanzeem

Bada Falahi Tanzeem social work

آج بادہ فلاحی تنظیم کے قابلِ فخر ساتھی عطاالحق صاحب سعودی عرب کے سفر پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ❤️✈️آپ نے بطور فنانس سیکرٹری ت...
06/04/2026

آج بادہ فلاحی تنظیم کے قابلِ فخر ساتھی عطاالحق صاحب سعودی عرب کے سفر پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ❤️✈️

آپ نے بطور فنانس سیکرٹری تین سال تک نہایت ایمانداری، خلوص اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، جس پر پوری تنظیم کو آپ پر فخر ہے۔ 🙌

اللہ تعالیٰ آپ کے اس نئے سفر کو آسان فرمائے، آپ کو بے شمار کامیابیاں عطا کرے اور ہر قدم پر اپنی حفاظت میں رکھے۔ 🤲

آپ کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی، لیکن آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔
دعاؤں میں یاد رکھنا، ان شاءاللہ جلد ملاقات ہوگی۔ 🌙✨

ہمارے پیارے دوست بخت جمال، جنہوں نے اپنی چھٹی کے دوران  گاؤں کی بہت خدمت کی، خاص طور پر بادہ فلاحی تنظیم کے ذریعے۔ آپ کی...
28/02/2026

ہمارے پیارے دوست بخت جمال، جنہوں نے اپنی چھٹی کے دوران گاؤں کی بہت خدمت کی، خاص طور پر بادہ فلاحی تنظیم کے ذریعے۔ آپ کی محنت واقعی قابلِ تحسین ہے۔ اب جب آپ دبئی واپس جا رہے ہیں، بادہ فلاحی تنظیم آپ جیسے نوجوانوں کا منتظر ہے جو ہماری تنظیم کو جوائن کر کے اپنے گاؤں کی خدمت کریں۔ اللہ آپ کو کامیابی دے، آپ کا حوصلہ بلند رہے، اور آپ کا سفر آسان ہو۔" ۔بادہ فلاحی تنظیم

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے، ہر سال کی طرح باَدَہ فلاحی تنظیم آپ کی ڈونیشن اور تعاون سے اپنے گاؤں کے لوگوں کو زکاة، خیرات اور...
21/02/2026

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے، ہر سال کی طرح باَدَہ فلاحی تنظیم آپ کی ڈونیشن اور تعاون سے اپنے گاؤں کے لوگوں کو زکاة، خیرات اور فطرہ کی شکل میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اسی طرح، اس سال بھی ہم آپ سے امید رکھتے ہیں کہ آپ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم ضرورت مندوں اور غریبوں کی مدد کر سکیں۔
براہ کرم اپنی ڈونیشن ارسال کریں:
ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: رفیق زادہ 03167055066
ابھی مدد کریں اور اپنے گاؤں کے غریبوں کو سہارا دیں۔ شکریہ۔

الحمدللہ آج بادہ فلاحی تنظیم کا ایک نہایت اہم اور بامقصد اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے تمام ذمہ داران اور معزز اراکین...
06/02/2026

الحمدللہ
آج بادہ فلاحی تنظیم کا ایک نہایت اہم اور بامقصد اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے تمام ذمہ داران اور معزز اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد گاؤں کے عوامی مسائل، فلاحی منصوبوں اور تنظیم کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔
میٹنگ میں تفصیل کے ساتھ درج ذیل امور زیرِ بحث آئے:
▪️ *گاؤں کی فلاح و بہبود*
گاؤں کے مجموعی حالات، عوام کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر سنجیدہ گفتگو کی گئی، تاکہ عوامی سطح پر بہتری لائی جا سکے۔
▪️ *رمضان فوڈ پروگرام*
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے راشن اور فوڈ پیکجز کی تیاری، تقسیم کے طریقۂ کار اور شفاف نظام پر تفصیلی بات چیت کی گئی، تاکہ امداد حق داروں تک بروقت پہنچ سکے۔
▪️ *گاؤں کے ڈیمیج راستے*
گاؤں کے خراب اور ٹوٹے ہوئے راستوں کی نشاندہی کی گئی اور ان کی مرمت و بحالی کے لیے عملی اقدامات، متعلقہ اداروں سے رابطہ اور تعاون کے امور پر مشاورت کی گئی۔
▪️ *تنظیم کی ترقی اور بہتری*
اس بات پر زور دیا گیا کہ بادہ فلاحی تنظیم کو مزید منظم، فعال اور مضبوط بنایا جائے، تاکہ مستقبل میں زیادہ مؤثر انداز میں عوامی خدمت انجام دی جا سکے۔
▪️ *فنڈنگ اور مالی امور*
تنظیم کے تمام فلاحی منصوبوں کو کامیابی سے جاری رکھنے کے لیے فنڈنگ کے حوالے سے بھی یقینی اور سنجیدہ گفتگو کی گئی۔ شفاف فنڈ ریزنگ، مخیر حضرات سے رابطہ، اور مالی نظام کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آخر میں تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون، اخلاص اور مسلسل محنت کے ذریعے گاؤں کی بہتری اور بادہ فلاحی تنظیم کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
*اللہ تعالیٰ ہم سب کو خلوصِ نیت کے ساتھ خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین* 🤍

بادہ فلاحی تنظیم کے اس قابلِ فخر فلاحی اقدام میں تعاون کرنے پر ہم تمام عطیہ دہندگان، خصوصی طور پر محترم بھائی (جنہوں نے ...
28/11/2025

بادہ فلاحی تنظیم کے اس قابلِ فخر فلاحی اقدام میں تعاون کرنے پر ہم تمام عطیہ دہندگان، خصوصی طور پر محترم بھائی (جنہوں نے عمرتاز کے ذریعے عطیہ دیا)، اساتذہ، اور اہلِ علاقہ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
آپ کے تعاون کی اہمیت:
عطیہ دہندگان: آپ کے مخلصانہ 61,000 روپے کے عطیے نے یتیم بچوں کے لیے معیاری بوٹ اور گرم کوٹ کی فراہمی کو ممکن بنایا۔ آپ کا یہ سخاوت مندانہ عمل بچوں کے مستقبل کے لیے ایک بڑا سہارا ہے۔
اساتذہ: آپ کی نگرانی اور منظم تقسیم نے یقینی بنایا کہ امداد مستحق بچوں تک بہترین طریقے سے پہنچے۔
اہلِ علاقہ: آپ کی حوصلہ افزائی اور اعتماد ہمارے لیے کام جاری رکھنے کا سب سے بڑا محرک ہے۔
یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ جب ہم سب اخلاص کے ساتھ ایک مقصد کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، تو بڑے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ آپ سب کا بادہ فلاحی تنظیم پر اعتماد ہمارے لیے فخر کا باعث ہے اور ہم گاؤں اور علاقے کی فلاح کے لیے اسی لگن سے کوشاں رہیں گے۔
آپ کے اس تعاون اور یکجہتی کا بہت بہت شکریہ!
👏🏻👏🏻👏🏻

🌟 نوجوانوں کا قابلِ فخر قدم! 🌟آج بادہ فلاحی تنظیم کے باہمت نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاؤں کی سڑک کی تعمیر کا بیڑا ا...
23/11/2025

🌟 نوجوانوں کا قابلِ فخر قدم! 🌟

آج بادہ فلاحی تنظیم کے باہمت نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاؤں کی سڑک کی تعمیر کا بیڑا اٹھا لیا۔
یہ کام صرف مزدوری نہیں، بلکہ خدمت، اتحاد اور بہتر مستقبل کی عملی مثال ہے۔

⚠️ دوسری طرف افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کئی سیاست دان برسوں سے ایسے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دیتے۔❤️

سلام ہے ان نوجوانوں کے حوصلے، جذبے اور عملی خدمت کو!
آئیے ان کی حوصلہ افزائی کریں اور ایک ایسے مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں جہاں باتیں کم اور کام زیادہ ہو۔

21/10/2025

: آج بادہ فلاحی تنظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے خوداپنی مدد آپ گاؤں کی گلیوں کی مرمت کی۔ افسوس کہ بعض نامزد امیدوار اپنی ذمّہ داریوں سے غافل ہیں — ان کے لیے شرم اور احتساب ضروری ہے۔
بادہ فلاحی تنظیم
بادہ جرگہ

الحمدللہ ثم الحمدللہ! 🌧️🏅باده فلاخی تنظیم کو کلاوڈ برسٹ گدون دالوڑی کے دوران شاندار خدمات پرالخیر ویلفیئر آرگنائزیشن مان...
21/10/2025

الحمدللہ ثم الحمدللہ! 🌧️🏅
باده فلاخی تنظیم کو کلاوڈ برسٹ گدون دالوڑی کے دوران شاندار خدمات پر
الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری صوابی کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز ہمیں تاج محل ہوٹل صوابی میں ایک پروقار تقریب کے دوران باده فلاخی تنظیم کے نمائندوں کو دیا گیا۔
باده فلاخی تنظیم کے اراکین نے ایواڈ وصول کرنے کیبعد میڈیا کو بتایا کہ

یہ کامیابی دراصل ہمارے تمام خدمتگار ساتھیوں، رضا کاروں اور عوامِ گدون کے تعاون اور قربانیوں کا نتیجہ ہے،
جنہوں نے مشکل ترین حالات میں انسانیت کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھا۔ 💚

باده فلاخی تنظیم ہمیشہ کی طرح عزمِ خدمت اور ایثار کے سفر کو جاری رکھے گی،
کیونکہ ہمارا مشن ہے —
خدمت ایمان ہے، اور ایمان ہماراسرمایہ!"

تاریخ: 19/09/2025مقام: بادہ گاؤں، ضلع صوابیبادہ فلاحی تنظیم نے گاؤں کے عوام کی شکایات پر سرکاری ہسپتال کا خصوصی دورہ کیا...
19/09/2025

تاریخ: 19/09/2025
مقام: بادہ گاؤں، ضلع صوابی

بادہ فلاحی تنظیم نے گاؤں کے عوام کی شکایات پر سرکاری ہسپتال کا خصوصی دورہ کیا اور خود صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر عوام نے تنظیم کو بتایا کہ ہسپتال میں اکثر ادویات دستیاب نہیں ہوتیں جبکہ ڈاکٹر کی غیر حاضری کے باعث گاؤں کے باسیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

اس دورے میں چیئرمین اجمیر خان بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت تک پہنچایا جائے گا تاکہ علاقے کے لوگوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات میسر ہوں۔

بادہ فلاحی تنظیم عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل ہے اور حکومت سے پُرزور اپیل کرتی ہے کہ عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے۔

گاؤں کے عوام نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ ان کی آواز پر توجہ دی جائے گی اور صحت کی سہولیات میں بہتری لائی جائے گی۔

بادہ فلاحی تنظیم

14/09/2025

گاوں بادہ سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن اور بادہ فلاہی تنظیم کے سینیر ورکر ڈاکٹر تاج ولی کے بھائی شاز ولی خان اس دنیا فانی سے رحلت فرما گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انا الله وانا الیہ راجعون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نماز جنازہ آج بروز اتوار 14 ستمبر 2025 بعد نماز عشاؑ رات 9 بجے اپنے آبائی گاؤں بادہ میں ادا کی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاز ولی خان ایک بہت ہی اچھے انسان تھے۔ اس کی اخلاق، کردار ، برداشت، صبر اور فراخدلی کی دشمن بھی تعریف کرنے پر مجبور تھے۔ وہ ایک دھیمی مزاج والے انسان تھے۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ اور جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائیں ۔۔۔۔ آمین

Address

Bada
23490

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bada Falahi Tanzeem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category