Deputy Commissioner Badin

Deputy Commissioner Badin The Badin District is a District in the Sindh Province of Pakistan.

*NIFTAC CT HELPLINE 1719*National Intelligence Fusion & Threat Assessment Center (NIFTAC) has launched Counter Terrorism...
10/03/2026

*NIFTAC CT HELPLINE 1719*
National Intelligence Fusion & Threat Assessment Center (NIFTAC) has launched Counter Terrorism Helpline 1719 for timely reporting of suspicious activities, potential terrorist threats, and ongoing terror-related incidents.

District Badin Dated: 05-02-2026District Badin | Polio Eradication Campaign – Day 04On 05 February 2026, a meeting regar...
05/02/2026

District Badin
Dated: 05-02-2026

District Badin | Polio Eradication Campaign – Day 04

On 05 February 2026, a meeting regarding Day-04 of the Polio Eradication Campaign was chaired by Mr. Yasir Bhatti, Deputy Commissioner Badin, at the Committee Room, Office of the Deputy Commissioner, Badin.

The meeting was attended by Mr. Qamar Raza Jiskani, Senior Superintendent of Police Badin, District Health Officer Badin, Assistant Commissioners, Mukhtiarkars of District Badin, District Managers PPHI (A & B) Badin, and the DEOC team.

The participants reviewed the progress of the campaign and discussed measures to further strengthen implementation. The district administration reaffirmed its commitment to ensuring that no child is left unvaccinated and to achieving a polio-free future.

District Badin Dated: 05-02-2026یومِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی منانے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ...
05/02/2026

District Badin
Dated: 05-02-2026

یومِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی منانے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کاشف رضا منگی اور وائس چیئرمین ضلع کونسل بدین فدا حسین میندھرو کی قیادت میں ڈی سی آفس سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تعلیم، صحت، پولیس، ریونیو، اطلاعات، ایکسائز محکمہ، ریسکیو 1122، سماجی تنظیموں، میڈیا، اقلیتوں اور سول سوسائٹی سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کاشف رضا منگی نے کہا کہ آج کا دن کشمیری عوام کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 79 برسوں سے بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کھلی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ دنیا بھر میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ کشمیری عوام برسوں سے ظلم و جبر برداشت کر رہے ہیں، یہ ظلم اب بند ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اس کی آزادی کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں۔ ان شاء اللہ ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہوگا اور بھارت کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بدین کے عوام کا جوش و جذبہ قابلِ دید ہے اور وہ ہر وقت اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو بھی کشمیری عوام کی جدوجہد اور بھارت کے مظالم سے آگاہ کرنا چاہیے ریلی کے دوران کشمیری شہداء کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔ ریلی سے وائس چیئرمین ضلع کونسل فدا حسین میندھرو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد عباسی، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اشوک کمار، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ، ڈی ایس پی پیر شبیر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری انور پارابی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت، ایجوکیشن فوکل پرسن محمد خان سموں، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر عبدالفتاح جونیجو، اسسٹنٹ منیجر انڈس اسپتال واثق میمن، ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ سیکریٹری میر محمد کھوسہ، ایجوکیشن آفیسر ممتاز میمن اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی قوم غیور اور بہادر کشمیریوں کے جذبہ حب الوطنی اور شہداء کشمیر کو سلام پیش کرتی ہے اور یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی

District Badin Dated: 04-02-2026District Badin | Polio Eradication Campaign – Day 03On 04 February 2026, a meeting regar...
05/02/2026

District Badin
Dated: 04-02-2026

District Badin | Polio Eradication Campaign – Day 03

On 04 February 2026, a meeting regarding Day-03 of the Polio Eradication Campaign was chaired by Mr. Yasir Bhatti, Deputy Commissioner Badin, at the Committee Room, Office of the Deputy Commissioner, Badin.

The meeting was attended by Mr. Qamar Raza Jiskani, Senior Superintendent of Police Badin, District Health Officer Badin, Assistant Commissioners, Mukhtiarkars of District Badin, District Managers PPHI (A & B) Badin, and the DEOC team.

The participants reviewed the progress of the campaign and discussed measures to further strengthen implementation. The district administration reaffirmed its commitment to ensuring that no child is left unvaccinated and to achieving a polio-free future.

District Badin Dated: 03-02-2026District Badin | Polio Eradication Campaign – Day 02On 03 February 2026, a meeting regar...
05/02/2026

District Badin
Dated: 03-02-2026

District Badin | Polio Eradication Campaign – Day 02

On 03 February 2026, a meeting regarding Day-02 of the Polio Eradication Campaign was chaired by Mr. Yasir Bhatti, Deputy Commissioner Badin, at the Committee Room, Office of the Deputy Commissioner, Badin.

The meeting was attended by Mr. Qamar Raza Jiskani, Senior Superintendent of Police Badin, District Health Officer Badin, Assistant Commissioners, Mukhtiarkars of District Badin, District Managers PPHI (A & B) Badin, and the DEOC team.

The participants reviewed the progress of the campaign and discussed measures to further strengthen implementation. The district administration reaffirmed its commitment to ensuring that no child is left unvaccinated and to achieving a polio-free future.

District Badin Dated: 02-02-2026District Badin | Polio Eradication Campaign – Day 01On 02 February 2026, a meeting regar...
05/02/2026

District Badin
Dated: 02-02-2026

District Badin | Polio Eradication Campaign – Day 01

On 02 February 2026, a meeting regarding Day-01 of the Polio Eradication Campaign was chaired by Mr. Yasir Bhatti, Deputy Commissioner Badin, at the Committee Room, Office of the Deputy Commissioner, Badin.

The meeting was attended by Mr. Qamar Raza Jiskani, Senior Superintendent of Police Badin, District Health Officer Badin, Assistant Commissioners, Mukhtiarkars of District Badin, District Managers PPHI (A & B) Badin, and the DEOC team.

The participants reviewed the progress of the campaign and discussed measures to further strengthen implementation. The district administration reaffirmed its commitment to ensuring that no child is left unvaccinated and to achieving a polio-free future.

District Badin Dated: 29-01-2026ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کاشف رضا منگی کی زیر صدارت کمیٹی روم میں تمباکو کنٹرول سے متعلق ضل...
05/02/2026

District Badin
Dated: 29-01-2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کاشف رضا منگی کی زیر صدارت کمیٹی روم میں تمباکو کنٹرول سے متعلق ضلعی عملدرآمد و مانیٹرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کاشف رضا منگی نے کہا کہ اجلاس کا مقصد ضلع بدین میں تمباکو کنٹرول قوانین پر سختی سے عملدرآمد، عوامی مقامات کو تمباکو سے پاک بنانا اور غیر سگریٹ نوش افراد کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ تمباکو میں سگریٹ، پان، نسوار، گٹکا، سفینہ اور دیگر اشیاء شامل ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں، جن کے استعمال سے دل کی بیماریاں، پھیپھڑوں کا کینسر، گلے کا کینسر، ٹی بی سمیت کئی موذی اور جان لیوا امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی نہ صرف استعمال کرنے والے فرد بلکہ آس پاس موجود افراد، بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے بھی شدید نقصان دہ ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمباکو نوشی پر پابندی اور غیر سگریٹ نوش افراد کی صحت کے تحفظ کا آرڈیننس 2002ء کے تحت ضلع بدین میں قانون پر مکمل عملدرآمد کمیٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ باہمی رابطہ اور ہم آہنگی بڑھاتے ہوئے تمباکو کنٹرول کے لیے مشترکہ آپریشنز، آگاہی مہمات اور باقاعدہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے TORs کے مطابق تعلیمی اداروں، اسپتالوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ انہوں نے سیکریٹری آر ٹی اے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز کو سختی سے پابند کیا جائے کہ بسوں اور دیگر گاڑیوں میں کنڈکٹر، ڈرائیور یا کسی بھی مسافر کو سگریٹ نوشی کی اجازت نہ دی جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر بھی مکمل پابندی ہے، اگر کسی دکان یا کیبن پر سگریٹ کا اشتہار نظر آئے تو فوری طور پر اسے ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ سگریٹس کے خلاف کارروائی جاری ہے اور کم عمر افراد، جن میں طلبہ بھی شامل ہیں، کو سگریٹ فروخت کرنا قانوناً جرم ہے انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے قریب پان اور سگریٹ کے کیبن موجود نہیں ہونے چاہئیں، اس حوالے سے ڈی ای اوز اور تعلقہ ایجوکیشن افسران ایسے کیبنوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کریں اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی تمباکو کنٹرولر تنویر قائم خانی نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد تمباکو کے استعمال، جن میں سگریٹ، پان اور گٹکا شامل ہیں، کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں، یعنی روزانہ تقریباً 450 افراد تمباکو کے سبب موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق تعلیمی اداروں کے 50 میٹر کے دائرے میں سگریٹ فروخت کرنے پر مکمل پابندی ہے اور بدین میں گٹکے کے بڑھتے ہوئے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی بدین علی اکبر میمن نے کہا کہ تمباکو کے نقصانات سے متعلق آگاہی مہم کے لیے بدین کی 14 تاجر تنظیمیں متحد ہیں اور تاجر تنظیموں کے تعاون سے شہر میں آگاہی واک بھی منعقد کی جائے گی اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی

District Badin Dated: 29-01-2026 2 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں (ریڈینیس) سے متعلق اہم اجلاس ڈپٹی...
05/02/2026

District Badin
Dated: 29-01-2026

2 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں (ریڈینیس) سے متعلق اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کونسل ہال بدین میں منعقد کیا گیا اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل و صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین جام علی اصغر ہالیپوتہ، وائس چیئرمین فدا حسین مندھرو، ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوٽو نے کہا کہ 2 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ ساتھ یونین کونسلوں کے چیئرمین، تمام ممبران بشمول خواتین ممبران گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم صرف محکمہ صحت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر ذمہ دار شہری کو اسے اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پولیو ورکرز کا ساتھ دینا چاہیے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کہا کہ 2 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے کیونکہ ہر بچے کا صحت مند مستقبل ہی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کے ورکرز سے مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری اداروں، سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ نئے سال کی پہلی پولیو مہم نئے جوش و جذبے کے ساتھ شروع کی جا رہی ہے۔ پہلے پولیو مہم 46 پرانی یونین کونسلوں کے تحت منعقد ہوتی تھیں جبکہ اب نئی 85 یونین کونسلوں کے تحت ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس سے مانیٹرنگ کا نظام مزید مؤثر ہوگا ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے اجلاس میں کہا کہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ مل کر مہم کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون جاری رکھیں گے اجلاس میں این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر کریم بخش گاڈاہی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے لیے عملے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے 46 یونین کونسلوں کے تحت یو سی ایم او تعینات تھے جبکہ اب 85 نئی یونین کونسلوں کے تحت 85 یو سی ایم اوز فیلڈ میں خدمات انجام دیں گے جس سے مانیٹرنگ مزید بہتر ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ فروری کی پولیو مہم کے دوران پیدائش سے 5 سال تک کے 3 لاکھ 91 ہزار 722 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ مہم میں 85 یو سی ایم اوز، 19 ایم اوز، 335 ایریا انچارجز، 1446 موبائل ٹیمیں، 67 فکسڈ سائٹس، 51 ٹرانزٹ پوائنٹ ٹیمیں اور 84 ای پی آئی سینٹرز شامل ہوں گے اجلاس میں وائس چیئرمین ضلع کونسل فدا حسین مندھرو، ایڈییشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ، ای ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم خواجہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری الطاف حسین میمن، ایڈییشنل ڈپٹی کمشنر ٹو راجیش دلپت، انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن دین محمد ڈیرو، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی بدین اے ثناء اللہ منگی، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی بدین بی رضیہ اجن، ڈاکٹر ممتاز چانڈیو، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اشوک کمار، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری حاجی میر ملاح، سی سی او ساون لطیف جونیجو، ڈی آئی بی انچارج انسپکٹر محمد خان سومرو، فوکل پرسن ایجوکیشن محمد خان سموں، ڈسٹرکٹ منیجر ہینڈز حیدر علی پنہور اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی

District Dated: 21-01-2026Commissioner Hyderabad Inaugurates Operation Theatre at RHC Nindo, Praises PPHI’s Rural Health...
22/01/2026

District
Dated: 21-01-2026

Commissioner Hyderabad Inaugurates Operation Theatre at RHC Nindo, Praises PPHI’s Rural Healthcare Services

Badin: January, 21 -* An inauguration ceremony of the newly established Operation Theatre was held at Rural Health Centre (RHC) Nindo, organized by DO PPHI Badin-A. The facility was formally inaugurated by the Commissioner Hyderabad, Mr. Fayaz Hussain Abbasi, along with the Deputy Commissioner Badin, Mr. Yasir Bhatti.

District Badin Dated: 21-01-2026 ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے جِم خانہ بدین میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتت...
22/01/2026

District Badin
Dated: 21-01-2026

ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے جِم خانہ بدین میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بدین کی نگرانی میں آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پورٹل اور ویب سائٹ کا آغاز کیا گیا ہے، جس سے گورننس میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا یہ پہلا ضلع ہے جہاں آن لائن کمپلین پورٹل ویب سائٹ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس جدت پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ڈویژنل کمشنر نے مزید بتایا کہ چیف سیکریٹری کی ہدایات کے مطابق روزانہ دوپہر 12 بجے سے 1 بجے تک ڈپٹی کمشنر سمیت تمام افسران صرف اور صرف عوامی شکایات سنیں گے، اس ایک گھنٹے کے دوران کسی قسم کا وزٹ یا اجلاس نہیں ہوگا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (www.dcbadin.gos.pk) کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پورٹل کا بنیادی مقصد شہریوں کی شکایات کو شفاف، تیز اور مؤثر انداز میں حل کرنا ہے۔ اس جدید آن لائن نظام کے ذریعے ضلع بدین کے مکینوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی اور وہ اپنے مسائل براہِ راست آن لائن درج کرا سکیں گے ڈی سی بدین کے مطابق، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے شہری صحت، تعلیم، پانی، صفائی، ریونیو، بلدیاتی خدمات سمیت دیگر سرکاری شعبوں سے متعلق شکایات گھر بیٹھے موبائل یا کمپیوٹر کے ذریعے ویب سائٹ پر درج کر سکیں گے۔ ہر شکایت کو ایک مخصوص ٹریکنگ نمبر دیا جائے گا، جس کے ذریعے درخواست گزار اپنی شکایت کی کارروائی اور پیش رفت آن لائن دیکھ سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام کا سب سے بڑا فائدہ شفافیت اور جوابدہی کا فروغ ہے۔ متعلقہ محکمے مقررہ وقت کے اندر شکایات کے ازالے کے پابند ہوں گے، جبکہ تاخیر یا لاپرواہی کی صورت میں قانونی کارروائی بھی ممکن ہوگی۔ اس اقدام سے کرپشن، سفارش اور غیر ضروری تاخیر جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ یہ آن لائن پورٹل خاص طور پر غریب اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا، جنہیں پہلے سرکاری دفاتر تک رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اب ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر سنا جائے گا اور اس کی شکایت کا ریکارڈ سرکاری سطح پر محفوظ رہے گا۔ فی الحال یہ پورٹل ویب سائٹ کی صورت میں دستیاب ہے، جبکہ چند دنوں میں اسے پلے اسٹور پر بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔ ویب سائٹ پر ضلع بدین سے متعلق مکمل معلومات کے ساتھ ساتھ بارشوں اور طوفانوں سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت نے بتایا کہ شکایت درج کرانے کے لیے ای میل ایڈریس اور رجسٹرڈ موبائل نمبر ضروری ہے۔ فی الوقت ویب سائٹ انگریزی زبان میں ہے، تاہم چند دنوں میں سندھی اور اردو زبانیں بھی شامل کر دی جائیں گی شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے نہ صرف وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی بلکہ ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان کے مطابق یہ جدید نظام ضلع بدین میں گڈ گورننس کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

District Badin Dated: 21-01-2026ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے جِم خانہ بدین میں مرحوم حاجی عبداللہ ہالیپوٽو س...
22/01/2026

District Badin
Dated: 21-01-2026

ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے جِم خانہ بدین میں مرحوم حاجی عبداللہ ہالیپوٽو سی ایس ایس/پی سی ایس لائبریری لیکچر ہال کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری کے قیام سے سی ایس ایس، پی سی ایس سمیت دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے نوجوان طلبہ و طالبات کو بھرپور مدد ملے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ اس طرز کی لائبریریاں ہر تحصیل میں قائم کی جائیں تاکہ نوجوان مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر سکیں۔
انہوں نے ضلع بدین میں تعینات سی ایس ایس پاس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس لائبریری میں آ کر لیکچرز دیں، کیونکہ یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل بدین کے تعاون سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اسکالرشپس دی جائیں گی، اور اگر کسی طالب علم کو امتحان کی تیاری کے لیے لاہور جانا پڑا تو اس کے لیے بھی مالی معاونت فراہم کی جائے گی ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کہا کہ اس لائبریری کے قیام میں ضلع کونسل بدین کا مکمل تعاون شامل رہا ہے اور یہ لائبریری ڈسٹرکٹ کونسل بدین کے اشتراک سے تعمیر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بدین کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت صرف اس ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کی ہے۔ ہمیں ان نوجوانوں سے بڑی امیدیں ہیں کہ وہ آگے چل کر اپنے ضلع، صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گے چیئرمین ضلع کونسل اور صدر پیپلز پارٹی جام علی اصغر ہالیپوتہ نے کہا کہ ہونہار طلبہ کے لیے اسکالرشپس اور اعلیٰ تعلیم کے حصول میں ضلع کونسل بدین مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کونسل کی جانب سے ہر سال قابل طلبہ کو اسکالرشپس دی جاتی ہیں اور آئندہ بجٹ میں اسکالرشپس کی رقم مزید بڑھائی جائے گی تاکہ بدین کے ذہین طلبہ آسانی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔
افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکاانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کاشف رضا منگی، پروفیسر طفیل چانڈیو، ضلع بدین کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

District BadinDated: 20-01-2026صوبائی کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو و امیونائزیشن شہریار میمن ایک روزہ دو...
22/01/2026

District Badin
Dated: 20-01-2026

صوبائی کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو و امیونائزیشن شہریار میمن ایک روزہ دورے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ بدین پہنچے۔ انہوں نے کمیٹی روم میں محکمہ صحت اور ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز کی ٹریننگ اور مائیکرو پلان پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بدین میں محکمہ صحت اور ریونیو کی محنت کے باعث انسداد پولیو مہم میں نمایاں بہتری آ رہی ہے شہریار میمن نے کہا کہ محکمہ صحت یو سی ایم اوز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور پولیو مہم میں انہیں مکمل تعاون فراہم کیا جائے، جبکہ نئی ٹیموں کو علیحدہ انداز میں تربیت دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی بچے کو ویکسین کے بغیر اندراج دینا سراسر جرم ہے۔
ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کہا کہ ٹیموں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پولیو کے خاتمے کی قومی مہم میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیٹرز کا کام آن لائن ہونے کے باعث تمام ویکسینیٹرز کی کارکردگی سامنے ہے، جبکہ ناقص کارکردگی پر 24 ویکسینیٹرز کو تنبیہی خطوط بھی جاری کیے گئے ہیں۔ پولیو ٹیموں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ مہم کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے اجلاس میں ڈاکٹر کریم بخش گاڈاہی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے لیے اسٹاف میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے 46 یونین کونسلز کے تحت یو سی ایم اوز مقرر تھے، جو اب نئی یونین کونسلز کے تحت بڑھا کر 85 یو سی ایم اوز کر دیے گئے ہیں، جس سے مانیٹرنگ میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ فروری کی پولیو مہم کے دوران پیدائش سے پانچ سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 91 ہزار 722 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ مہم میں 85 یو سی ایم اوز، 19 ایم اوز، 335 ایریا انچارجز، 1446 موبائل ٹیمیں، 67 فکسڈ سائٹس، 51 ٹرانزٹ پوائنٹ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ 5 نئے ای پی آئی سینٹرز کے فعال ہونے کے بعد مجموعی طور پر 84 ای پی آئی سینٹرز کام کریں گے اجلاس میں صوبائی ٹیم لیڈر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر وحید کامران، صوبائی این اسٹاپ ڈاکٹر شمائلہ رسول، صوبائی یونیسف ٹیم لیڈر ڈاکٹر عظیم خواجہ، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم خواجہ، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی بدین اے ثناء اللہ منگی، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی بدین بی رضیہ اجن، اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، ڈاکٹر ممتاز چانڈیو، ڈاکٹر ثناء اللہ اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی

Address

Badin

Telephone

+92297920013

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Badin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Badin:

Share