Badin Police.

Badin Police. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Badin Police., Government Organization, SSP Office Badin, Badin.

ڈسٹرکٹ پولیس بدین 12 نومبر 2024*بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ 315 وسکی پنٹس، 6000 گٹکا اور 18 لٹرز دیسی ش...
12/11/2024

ڈسٹرکٹ پولیس بدین
12 نومبر 2024

*بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ 315 وسکی پنٹس، 6000 گٹکا اور 18 لٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے۔*

*کاروائیوں کے دوران 16 منشیات فروش ملزمان گرفتار, مقدمات درج*

ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ کار سے 312 وسکی پنٹس برآمد کرلی۔ کاروائی کے دوران ملزم حاکم بھیل کو گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ مزید کاروائیوں کے دوران گٹکہ فروش ملزمان شفیع محمد ملاح، اشتیاق قمبرانی اور منظور پنھور کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 700 گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر غلام مصطفیٰ عاقلانی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائیاں کرکہ گٹکہ فروش ملزمان نومی راجپوت، محمد اسامہ آرائیں ، ھیرو میگھواڑ، سکندر عرف گوشو مسیح، نوید وڑائچ ، جیون میگھواڑ اور ساجد حسین آرائیں کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 4640 دیسی گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں

ایس ایچ او تھانہ کھورواہ سب انسپکٹر شفقت زمان تنولی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرکہ دیسی شراب فروخت کرنے والے ملزم شاھنواز ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 10 لٹرز دیسی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کھورواہ نے مزید کاروائی کے دوران گٹکہ فروش ملزم سکندر ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 330 سفینا ساشے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ کھوسکی انسپکٹر مولچند میگھواڑ نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم عظیم لاکھاٹیو کو 330 سفینا ساشے سمیت گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی سب انسپکٹر آصف محمود کیانی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ 2 منشیات سپلائر حاجی خان ٹالپر اور حسن علی باگرانی کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 3 وسکی پنٹس اور 8 لٹرز دیسی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بدین*

ڈسٹرکٹ پولیس بدین 6 نومبر 2024*بدین پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر کاروائیاں**640 لٹرز دیسی شراب، 2330 سفینا گٹکا، 200...
06/11/2024

ڈسٹرکٹ پولیس بدین
6 نومبر 2024

*بدین پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر کاروائیاں*

*640 لٹرز دیسی شراب، 2330 سفینا گٹکا، 200 گرام چرس اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ 10 ملزمان گرفتار*

ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ گٹکہ فروش ملزمان اویس خاصخیلی، اشرف ملاح، رحیم قاضی اور کریم بخش ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 900 گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو سب انسپکٹر رمیز حیدر نے اسٹاف کے ہمراہ نئوں آباد ٹنڈوباگو میں دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 620 لٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے پولیس نے کاروائی کے دوران خدا بخش عرف گڈو کاتیار اور عرفان ملاح کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 2 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈوباگو سب انسپکٹر رمیز حیدر نے کاروائی کرکہ فراز شیدی کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکہ ان کے حوالے کردی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر غلام مصطفیٰ عاقلانی نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ گٹکہ فروش ملزمان ارسلان راھموں اور عمران جتوئی کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 2330 سفینا ساشے اور دیسی گٹکے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ ڈیئی انسپکٹر طفیل احمد جلالانی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرکہ 660 سفینا ساشے برآمد کر لیے جبکہ ملزم بلاول کھوسو موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری انسپکٹر ایاز علی بھٹی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ ملزم سوجی کولھی کو 20 لٹرز دیسی شراب اور چرس فروش ملزم فراز عرف گوگو چانڈیو کو 200 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بدین*

ڈسٹرکٹ پولیس بدین 4 نومبر 2024*ایس ایچ او تھانہ ماتلی نے چیکنگ کے دوران کار سے 40 کٹے سپاری چورہ برآمد کرلیے، 3 ملزمان گ...
04/11/2024

ڈسٹرکٹ پولیس بدین
4 نومبر 2024

*ایس ایچ او تھانہ ماتلی نے چیکنگ کے دوران کار سے 40 کٹے سپاری چورہ برآمد کرلیے، 3 ملزمان گرفتار*

ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر فیض علی شاھ نے اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکنگ ھونڈا کار سے 40 کٹے سپاری چورہ اور 500 تیار شدہ دیسی گٹکے برآمد کرلیے ہیں۔

پولیس نے کاروائی کے دوران 3 ملزمان ساحل عرف سکر خان کلور، محمد شاہد راجپوت اور محمد خالد راجپوت کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم رئوف عالم راجپوت موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ ماتلی پہ مقدمہ درج کرلیا ہے

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بدین*

*پوليس کاتي ۾ بطور ڪانسٽيبل  ڀرتي ٿيندڙ اميدوارن لاءِ اطلاع* سنڌ پوليس ۾ بطور ڪانسٽيبل ڀرتي ٿيندڙ *ضلع بدين* جي جن اميدو...
04/11/2024

*پوليس کاتي ۾ بطور ڪانسٽيبل ڀرتي ٿيندڙ اميدوارن لاءِ اطلاع*

سنڌ پوليس ۾ بطور ڪانسٽيبل ڀرتي ٿيندڙ *ضلع بدين* جي جن اميدوارن لکت واري امتحان ۾ 40 يا 40 کان وڌيڪ مارڪون کنيون آھن انھن کي اطلاع ٿو ڏجي ته ھيٺ ڏنل شيڊيول موجب پوليس لائين بدين ۾ ڪاغذات جي ويريفيڪيشن لاءِ ڪاميٽيءَ آڏو حاضر ٿين.

اميدوار پاڻ سان گڏ پنھنجا اصلي ڪاغذات (شناختي ڪارڊ، ڊوميسائيل، پي آرسي ڊي، تعليمي سرٽيفڪيٽ) چار فائيل سيٽ فوٽو ڪاپي، چار عدد پاسپورٽ سائيز تصويرون اٽيسٽيڊ ھجن ۽ جن اميدوارن جا والد جا والده پوليس کاتي ۾ ملازمت ڪندڙ آھن ته اُھي اميدوار پنھجي والد جا والده جو سروس سرٽيفڪيٽ پاڻ سان گڏ کڻي ايندا.

ڈسٹرکٹ پولیس بدین 3 نومبر 2024*ایس ایچ او تھانہ ماتلی نے کاروائی کرکہ 6 جواریوں کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ کیش اور اور ...
03/11/2024

ڈسٹرکٹ پولیس بدین
3 نومبر 2024

*ایس ایچ او تھانہ ماتلی نے کاروائی کرکہ 6 جواریوں کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ کیش اور اور تاش برآمد۔*

ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر فیض علی شاھ نے خفیہ اطلاع پر اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ 6 جواریوں کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیا یے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5030 روپے کیش رقم اور تاش برآمد کرلی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان میں خیرو اڈھیجو، ناتھو میگھواڑ، مینگلو میگھواڑ، راجا میگھواڑ، کانیو میگھواڑ اور نانجی میگھواڑ شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ ماتلی پہ گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

*ايس ايڇ او ماتلي ڪاروائي ڪري ڇھن جوارين کي جوا کيڏندي گرفتار ڪري ورتو، ڪيش رقم ۽ تاش ھٿ.*

ايس ايچ او ماتلي سب انسپيڪٽر فيض علي شاھ ڳجھي اطلاع تي اسٽاف سميت ڪاروائي ڪندي ڇھن جوارين کي جوا کيڏندي گرفتار ڪري ورتو آھي

جوابدارن جي قبضي مان 5030 روپيه روڪ ۽ تاش ھٿ ڪئي ويئي آھي.

گرفتار جوابدارن ۾ خيرو اڍيجو، ناٿو ميگهواڙ، مينگلو ميگھواڙ، راجا ميگھواڙ، ڪانيو ميگھواڙ ۽ نانجي ميگھواڙ شامل آھن.

پوليس جوابدارن خلاف ماتلي ٿاڻي تي گيمبلنگ ايڪٽ تحت ڪيس داخل ڪري ورتو آھي.

*ترجمان ڊسٽرڪٽ پوليس بدين*

شہید فاضل راھو پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی، حب چوکی سے گولارچی کی جانب لایا جانے والا لاکھوں روپے مالیت کا سپاری چورہ...
02/11/2024

شہید فاضل راھو پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی، حب چوکی سے گولارچی کی جانب لایا جانے والا لاکھوں روپے مالیت کا سپاری چورہ برآمد*

*ڈمپر میں سے 5328 کلو گرام سپاری چورہ اور 1200 تیار شدہ گٹکے برآمد۔*

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی شہید فاضل راھو شکیل احمد سولنگی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راھو انسپکٹر غلام مصطفیٰ عاقلانی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکنگ 12 ویلر ڈمپر سے سپاری چورہ اور تیار شدہ گٹکے برآمد کر لیے ہیں۔

ڈمپر سے 444 کٹے سپاری جملے 5328 کلو گرام سپاری چورہ اور 1200 تیار شدہ گٹکے برآمد کرلیے گئے ہیں ۔

کاروائی کے دوران تحصیل حرم زئی ضلع پشین کے رہائشی ملزم سید لونگ ولد سید محمد انور اور 2 نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

برآمد شدہ سپاری چورہ گٹکہ بنانے میں استعمال ہوتا ہے جوکہ حب چوکی سے گولارچی کی جانب لایا جارہا تھا۔

پولیس نے مفرور ملزمان کے خلاف تھانہ شہید فاضل راھو پہ گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بدین*

02/11/2024

خانگی ہسپتال میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار اور پولیو ٹیم کے ساتھ گالی گلوچ اور دھکے دینے والی ڈاکٹرانی گرفتار، مقدمہ درج۔*

بدین پولیس کو سی ایم او بدین شیراز احمد نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ بدین شہر میں ڈاکٹر زرقہ ہسپتال میں پولیو ٹیم کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔

تھانہ بدین کے اے ایس آئی ذوالفقار علی جتوئی اسٹاف کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں پر سی ایم او بدین اور پولیو ٹیم نے انہیں تفصیل سے آگاہ کیا۔

پولیو ٹیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ پولیو مہم کے دوران مختلف جگہوں سے پولیو کے قطرے پلوانے کے بعد جب ڈاکٹر زرقہ ہسپتال پہنچے تو وہاں پر مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے بچے بھی موجود تھے جنہیں ہم نے پولیو کے قطرے پلوانی کی کوشش کی تو پرائیویٹ ہسپتال کی مالکن ڈاکٹر زرقہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر زرقہ اور اس کی بہو نے پولیو ٹیم کے ساتھ بدتمیزی، ہاتھا پائی کی اور انہیں دھکے مارکر ہسپتال سے باہر نکالا۔

پولیس کی جانب سے اے ایس ذوالفقار علی جتوئی کی مدعیت میں ڈاکٹر زرقہ اور اس کی بہو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

پولیس نے ملزمہ ڈاکٹر زرقہ کو گرفتار کرکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بدین*

ڈسٹرکٹ پولیس بدین یکم نومبر 2024*ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو نے سیف سٹی پروجیکٹ ماتلی، ماڈل پولیس اسٹیشن بدی...
02/11/2024

ڈسٹرکٹ پولیس بدین
یکم نومبر 2024

*ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو نے سیف سٹی پروجیکٹ ماتلی، ماڈل پولیس اسٹیشن بدین کا افتتاح اور اعتماد ھوم بدین کا دورہ کیا اور ضلع بھر کے امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔*

بدین :() ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو نے ماتلی میں شہریوں کے تعاون سے بنائے گئے سیف سٹی پروجیکٹ کا افتتاح کیا اس موقع ایس ایس پی بدین شیراز نظیر نے ڈی آئی جی پی حیدرآباد کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو نے سیف سٹی پروجیکٹ ماتلی کی افتتاحی تقریب کے دوران ماتلی کے شہریوں اور چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی رضوان احمد قائم خانی کی کاوشوں کو سراہا۔

ماتلی سیف سٹی پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو نے کہا کہ میں نے ماتلی کے شہریوں کی تعریف سنی تھی مگر آج یہاں ماتلی آ کہ دیکھ رہا ہوں کہ ماتلی کے شہری بہت پروگریسو ہیں جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیف سٹی پروجیکٹ کا بنیاد رکھا۔

انہوں نے تقریب کے دوران کہا کہ مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ماتلی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی رضوان احمد قائم خانی اور ماتلی کے شہریوں نے اتنا بڑا کام کیا ہے۔

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پی حیدرآباد نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ سے اسٹریٹ کرائم میں کمی آئے گی اور جرائم ہونے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا پتا لگانے میں مدد حاصل ہوگی۔

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو نے کہا کہ ماتلی شہر کے لیے 6 موٹر سائیکلیں اور اضافی پولیس نفری دی جائے گی جو چوبیس گھنٹے گشت کرے گی جس سے شہر بھر میں امن و امان قائم ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ بڑہتے ہوئے جرائم کو روکنے کیلئے پولیس حتی الامکان بھرپور کوشش کررہی ہے اور دور حاضر میں جدید ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے۔

تقریب کے دوران ڈی آئی جی پی حیدرآباد نے کہا کہ پولیس جرائم کے ساتھ ساتھ منشیات کے خلاف بھی کارروائیاں کررہی ہے۔

بعد ازاں ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو صاحب نے ماڈل پولیس اسٹیشن بدین پر ایس ایچ او کے تعمیر نو آفیس کا افتتاح کیا اور وہاں پر تھانے کی چار دیواری کے کام کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی حیدرآباد نے تھانہ بدین کے وزٹ کے دوران صحافیوں کو گفتگو کے دوران کہا کہ آئی جی سندہ کی کوشش ہے کہ سندہ بھر میں امن و امان کو برقرار رکھا جائے اور اب تک سندھ بھر میں ایک سو تھانوں کی خوبصورتی کا کام چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ بدین کے بعد تھانہ شہید فاضل راہو کی خوبصورتی کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو نے کہا کہ ماتلی کی طرح بدین میں بھی جلد ہی سیف سٹی پروجیکٹ کا کام شروع کیا جائے گا اور ون فائیو کا فعال کیا جایے گا۔

انہوں نے کہا کہ بدین شہر میں میونسپل کے تعاون سے انکروچمنٹ کو ختم کرکہ ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

اس کے بعد ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو نے اعتماد ھوم کا وزٹ کیا۔

ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو نے ایس ایس پی آفیس بدین میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرکہ ضلع بھر کے امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی، ایس ایس پی بدین شیراز نظیر، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بدین علی اصغر ھالیپوتو، وائیس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بدین فدا حسین مندھرو، حاجی عبد الستار میمن، چیئرمن میونسپل کمیٹی ماتلی حاجی رضوان احمد قائم خانی، اسسٹنٹ کمشنر ماتلی سید نورحسین شاھ ودیگر افسران موجود تھے۔

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بدین*

ڈسٹرکٹ پولیس بدین 31 اکتوبر 2024*ماتلی پولیس کا خفیہ اطلاع پر کاروائی، حب چوکی سے گولاڑچی کی جانب لایا جانے والا لاکھوں ...
31/10/2024

ڈسٹرکٹ پولیس بدین
31 اکتوبر 2024

*ماتلی پولیس کا خفیہ اطلاع پر کاروائی، حب چوکی سے گولاڑچی کی جانب لایا جانے والا لاکھوں روپے مالیت کا سپاری چورہ برآمد*

*مزدا میں سیمنٹ کے بلاکس کے نیچے چھپایا گیا 1040 کلو گرام سپاری چورہ برآمد، ایک ملزم گرفتار*

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ماتلی اعجاز حسین بہن کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر فیض علی شاھ نے اسٹاف کے ہمراہ ماتلی ٹنڈو محمد خان روڈ میرانی پل کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مزدا JY-9011 سے سیمنٹ کے بلاکس کے نیچے چھپایا گیا سپاری چورہ برآمد کرلیا ہے۔

مزدا سے 13 کلو گرام کے 80 کٹے جملے 1040 کلو گرام (26) من سپاری چورہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے کاروائی کے دوران حب چوکی بلوچستان کے رہائشی ملزم جاوید خان ولد گل میر خان پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے۔

برآمد شدہ سپاری چورہ گٹکہ بنانے میں استعمال ہوتا ہے جو کہ حب چوکی سے گولاڑچی کی جانب لایا جارہا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ماتلی پہ گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بدین*

*ڊسٽرڪٽ پوليس بدين*21 آڪٽوبر 2024*بدين پوليس مختلف هنڌن تي ڪاروائيون ڪري 1170 گرام چرس ۽ 1100 سفينا پڙيون ھٿ ڪري ورتيون،...
22/10/2024

*ڊسٽرڪٽ پوليس بدين*
21 آڪٽوبر 2024

*بدين پوليس مختلف هنڌن تي ڪاروائيون ڪري 1170 گرام چرس ۽ 1100 سفينا پڙيون ھٿ ڪري ورتيون، 3 منشيات فروش گرفتار*

بدين :() ايس ايس پي بدين شيراز نظير جي ھدايتن تي ضلعي ۾ منشيات فروشن خلاف ڪاروائيون جاري آھن.

تفصيل موجب ايس ايچ او کورواھ سب انسپيڪٽر شفقت زمان تنولي اسٽاف سميت گشت دوران ڪاروائي ڪري سفينا وڪرو ڪندڙ جوابدار نعمان علي مخدوم کي گرفتار ڪري سندس قبضي مان 1100 سفينا جون ھٿ ڪري جوابدار خلاف کورواھ ٿاڻي تي گٽڪا ايڪٽ تحت ڪيس داخل ڪري ورتو آھي

ايس ايڇ او ٽنڊو غلام علي سب انسپيڪٽر آصف محمود ڪيانيءَ اسٽاف سميت ڳجھي اطلاع تي ڪاروائي ڪري چرس وڪرو جوابدار عبدالڪريم عرف شاھنواز صرف ڪتري ٽالپر کي گرفتار ڪري ورتو آھي، گرفتار جوابدار جي قبضي مان ھڪ ڪلو 70 گرام چرس ھٿ ڪري سندس خلاف ٽنڊو غلام علي ٿاڻي تي نارڪوٽڪس ايڪٽ تحت ڪيس داخل ڪيو ويو آھي

سي آئي اي انچارج انسپيڪٽر شاھجھان لاشاريءَ ڳجھي اطلاع تي بدين ٿاڻي جي حد ۾ ڪاروائي ڪندي چرس وڪرو جوابدار نورمحمد ڀٽيءَ کي 100 گرام چرس سميت گرفتار ڪري سندس خلاف بدين ٿاڻي تي نارڪوٽڪس ايڪٽ تحت ڪيس داخل ڪيو ويو آھي.

*بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ 1170 گرام چرس اور 1100 سفینا ساشے برآمد کر لیے, 3 منشیات فروش گرفتار*

بدین :() ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کھورواہ سب انسپکٹر شفقت زمان تنولی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرکہ سفینا فروش ملزم نعمان علی مخدوم کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 1100 سفینا ساشے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ کھورواہ پر گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی سب انسپکٹر آصف محمود کیانی نے خفیہ اطلاع پر اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ چرس فروش ملزم عبدالکریم عرف شاھنواز عرف کتری کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے ایک کلو 70 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ٹنڈو غلام علی پہ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

سی آئی اے انچارج انسپکٹر شاھجھان لاشاری نے خفیہ اطلاع پر اسٹاف کے ہمراہ تھانہ بدین کی حدود میں کاروائی کرکہ چرس فروش ملزم نور محمد بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 100 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بدین پہ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بدین*

ڈسٹرکٹ پولیس بدین22 اکتوبر 20245 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔بدین :() تفصیلات کے ...
22/10/2024

ڈسٹرکٹ پولیس بدین
22 اکتوبر 2024

5 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

بدین :() تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل چانڈیہ نگر بدین شہر میں 5 سالہ نقاش جونیجو سے جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

بدین پولیس نے متاثر بچے کے والد عبد الطیف جونیجو کی مدعیت میں ملزم دانش جمالی کے خلاف تھانہ بدین پر مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے فوراً متاثر بچے کا میڈیکل چیک اپ کروانے کیلئے لیٹر بھی جاری کردیا تھا

ایس ایس پی بدین شیراز نظیر نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بدین کو ملزم کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کردیے

ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ ملزم دانش جمالی کو گرفتار کرلیا ہے

گرفتار ملزم کو آج عدالت میں پیش کرکہ ریمانڈ حاصل کیا جائے گا اور مزید تفتیش کی جائے گی۔

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بدین

Address

SSP Office Badin
Badin
72200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Badin Police. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share