Team Nisar Shahique

Team Nisar Shahique

صدر الپائن ایسوسی ایشن آزادکشمیر کی جانب سے ڈاکٹر عاصمہ مشتاق کے انتقال پر اظہارِ تعزیتباغ، آزادکشمیر: الپائن ایسوسی ایش...
21/08/2026

صدر الپائن ایسوسی ایشن آزادکشمیر کی جانب سے ڈاکٹر عاصمہ مشتاق کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

باغ، آزادکشمیر: الپائن ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے صدر راجہ نثار احمد شاہق نے معروف ٹریکر اور کوہ پیمائی سے وابستہ ڈاکٹر عاصمہ مشتاق کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

راجہ نثار احمد شاہق نے کہا کہ ڈاکٹر عاصمہ مشتاق اُن باہمت خواتین میں شامل تھیں جنہوں نے قدرت کے حسین مناظر سے محبت کو محض شوق تک محدود نہیں رکھا بلکہ دشوار گزار پہاڑی راستوں پر ٹریکنگ کے ذریعے اپنے جذبے اور حوصلے کا عملی اظہار کیا۔ وہ اکثر تنہا بھی ٹریکنگ پر نکل پڑتی تھیں، جو ان کے عزم، خود اعتمادی اور مہم جوئی کی عکاسی کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سپانٹک ایکسپیڈیشن سے واپسی کے دوران ہائی آلٹی ٹیوڈ سکنس کا شکار ہونے کے بعد ڈاکٹر عاصمہ مشتاق کا انتقال ٹریکرز، کوہ پیماؤں اور ان کے تمام چاہنے والوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ ان کی اچانک وفات نے پورے ٹریکنگ اور ایڈونچر اسپورٹس کے حلقوں کو سوگوار کر دیا ہے۔

راجہ نثار احمد شاہق نے کہا کہ ڈاکٹر عاصمہ مشتاق کی بہادری، بلند حوصلگی، محنت اور پہاڑوں سے محبت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص یہی سوچ رہا ہے کہ کاش وہ دن کبھی نہ آتا جب ایک جرات مند، باصلاحیت اور مہم جو خاتون ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی۔

انہوں نے مرحومہ کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ الپائن ایسوسی ایشن آزادکشمیر اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

راجہ نثار احمد شاہق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عاصمہ مشتاق مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

راجہ نثار احمد شاہق
صدر، الپائن ایسوسی ایشن آزادکشمیر

13/08/2026
🗳️ وسطی باغ میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہالیکشن کمیشن آزاد کشمیر!حلقہ وسطی باغ میں فری اینڈ فیئر انتخابات کے لیے دوبارہ ...
13/08/2026

🗳️ وسطی باغ میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر!
حلقہ وسطی باغ میں فری اینڈ فیئر انتخابات کے لیے دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔
ایک طرف ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا، جبکہ دوسری جانب جعلی ووٹوں کی شکایات اور بازگشت بھی سنائی دیتی رہی۔
جن پولنگ اسٹیشنز پر جعلی ووٹ ڈالے جانے کے شواہد سامنے آئے ہیں، وہاں فوری، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
اگر کسی انتخابی اہلکار کی غفلت یا بدعنوانی ثابت ہو تو اسے فوری طور پر معطل کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
عوام کے ووٹ کی حرمت، شفاف انتخابات اور جمہوری مینڈیٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
📢 وسطی باغ کے عوام کو صاف، شفاف اور قابلِ اعتماد انتخابات دیے جائیں!

09/08/2026



جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر حلقہ وسطی باغ










   امیر جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے   جرگہ کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیںاور امید کرتے ہیں کہ یہ امن جرگہ ایکشن کمیٹی ...
12/07/2026


امیر جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے جرگہ کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں

اور امید کرتے ہیں کہ یہ امن جرگہ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم رول ادا کرتے ہوے مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا

یقین کشمیر کے امن پاکستان اور کشمیر کے استحکام کا باعث ہو گا اور عوامی مطالبات حل ہوں گے اور پر امن خطہ کی رونقیں ایک پھر بحال ہوں گی


جماعت اسلامی پاکستان کا گرینڈ امن جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ ۔۔۔۔!آزاد کشمیر میں حالات کو امن و امان کطرف لانے میں راستہ ہ...
12/07/2026

جماعت اسلامی پاکستان کا گرینڈ امن جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ ۔۔۔۔!
آزاد کشمیر میں حالات کو امن و امان کطرف لانے میں راستہ ہموار کرنے کے لیے حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذکرات کے لیے ہر مکمن کوشش کیجئے گی



Address

Bagh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team Nisar Shahique posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share