Bagh Azad Kashmir

Bagh Azad Kashmir مظلوم کی آواز

04/08/2026

کشمیر میں 60 دن سے انٹرنیٹ سروس بند ہے-

31/07/2026

گڑھی دوپٹہ جہلم ویلی عوام نے کل دن 10 بجے مظفرآباد لانگ مارچ کی کال دے دی

غیور اور باشعور کشمیری شرکت کریں

31/07/2026

راولاکوٹ میں پر امن شہریوں پر شدید فائرنگ کا سلسلہ واپس شروع

پاکستانی فورسز کی جانب سے مظفرآباد کے پرامن عوام پر فائرنگ سے معید خان ولد فرید خان شہید 💔💔اللہ پاک شہادت قبول فُرمائے ا...
31/07/2026

پاکستانی فورسز کی جانب سے مظفرآباد کے پرامن عوام پر فائرنگ سے معید خان ولد فرید خان شہید 💔💔
اللہ پاک شہادت قبول فُرمائے امین
حکمران اقتدار کی ہوس اور طاقت کے نشے میں مست ہیں- پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں کوئی گھروں میں نہ رہے- کسی صورت اپنے تسلیم شدہ مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے-

خون رنگ لائے گا
انقلاب آئے گا

مظفرآباد لہو لہو 💔💔میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں ؟
31/07/2026

مظفرآباد لہو لہو 💔💔
میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں ؟

31 جولائی: پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں 56 روز سے رضاکارانہ شٹر ڈاؤن و پہیہ جام جاری ہے اور عوام سڑکوں پر ہے- حکوم...
31/07/2026

31 جولائی:

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں 56 روز سے رضاکارانہ شٹر ڈاؤن و پہیہ جام جاری ہے اور عوام سڑکوں پر ہے- حکومت پاکستان اور حکومت آذادکشمیر تسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمد کے بجائے فورسز کے ذریعے پرامن ، نہتے عوام پر گولیاں برسا رہے ہیں - ہر طرف لاشے ہی لاشے، ہر گلی خون سے لت پت اور ہر شخص اپنا سینہ پیش کر رہا ہیکہ اگلی گولی کا نشانہ بننے والا کوئی اور ساتھی نہ ہو - سچ یہ ہیکہ کشمیری عوام موت کے خوف کا بُت توڑ کر ظالموں کے سامنے سینے تان کر کھڑی ہے- 5 جون سے اب تک 92 افراد کو شہید، ہزاروں طبی امداد سے محروم زخمی اور ہزاروں جبری طور پر گمشدہ کیے گئے ہیں-

آج کے دن ہم تمام علمائے حق سے اپیل کرتے ہیں کہ نماذ جمعہ میں یزیدیت کے خلاف آواز بلند کریں- شہداء کے درجات کی بلندی اور اس تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کریں-

ہماری ماؤں بہنوں نے اس تحریک میں بے مثال کردار ادا کیا ہے- اُن سے بھی خصوصی دعاؤں کے اہتمام کی اپیل ہے-

اوورسیز کشمیریو آپ انٹرنیشل میڈیا تک ہماری آواز پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں- حکمران عوام کے خون کے پیاسے ہیں- 92 معصوم قیمتی انسانوں کو شہید کر کے کئی گھرانوں کو اُجاڑ چکے ہیں مگر اس کے باوجود وہ عوام کے مطالبات پر عمل درآمد کے بجائے مزید قتل و غارت جاری رکھے ہوئے- یہ سارے حالات واضح طور پر بتا رہے ہیں کہ یہ اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے ایک منظم طریقہ کار سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہے ہیں- آپ تمام اوورسیز سے اپیل ہیکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور یو این او کے دفاتر کے باہر بھرپور مظاہرے کرتے ہوئے پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کریں-

پاکستان میں موجود انسان دوست، عوام دوست عوام، صحافی، وکلاء، طلباء ، تاجران و ٹرانسپورٹرز سے ہماری اپیل ہیکہ ہمارے قتل عام کے خلاف نکل کر اپنے حکمرانوں کو اس قتل و غارت سے روکیں-

ہم حکمرانوں اور ان کے حاشہ برداروں کو متنبی کرتے ہیں کہ بارود کی جو بُو آپ نے پھیلائی ہے اس سے پیدا ہونے والی نفرت صدیوں تک نہ ختم ہونے والی ہے- آپ کی اقتدار کی ہوس نے کئی گھرانوں کو اجاڑ دیا- والدین نے بڑھاپے کے سہارے کھو دیے، جواں عورتوں کے سہاگ اجڑے گئے، آپ نے معصوم بچوں سے ان کے سر کے سائے چھین لئے گئے- اس سب کا حساب آپکو دینا ہو گا-

30/07/2026
کشمیر کو پنجاب نہیں بننے دیں گے جہاں پر یہ عورتوں کے ساتھ ایسا سلوک کریں کوئی بھی مرد عورتوں کو لیے بغیر واپس گھر نہ جائ...
30/07/2026

کشمیر کو پنجاب نہیں بننے دیں گے جہاں پر یہ عورتوں کے ساتھ ایسا سلوک کریں کوئی بھی مرد عورتوں کو لیے بغیر واپس گھر نہ جائے ۔۔

30/07/2026

We strongly appeal to international media outlets and human rights organizations to bring the suffering of the Kashmiri people to the attention of the world. Reports indicate that unarmed and vulnerable civilians are facing violence and hardship. We urge the global community to raise our voice for those affected, ensure that their stories are heard, and support efforts to protect human rights, justice, and human dignity. Let the voices of the Kashmiri people not be silenced, and let the world stand in solidarity with those who seek peace and security.

Human Rights Watch Al Jazeera English BBC URDU United Nations Amnesty International

30/07/2026

شاہد آفریدی کے لیے پیغام ہے
آج کشمیر کے لیے تمہارا منہ نہ کھل سکا۔
تمہیں کوئی حق نہیں کہ ہمارا پرچم اپنے گھر کی چھت پر لگاؤ۔

Address

Bagh Azad Kashmir
Bagh
12500

Telephone

+923247220741

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bagh Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Bagh Azad Kashmir:

Shortcuts

Share