Solve it

Solve it 1- پیج کا مقصد بہاولنگر کی بہتری
2- اجتماعی مسائل کی نشاندہی اور حل

07/09/2025
افضل راجپوت کے بیٹے، رانا سچل سر مست صدر سولواٹ اور رانا شہیر کے چھوٹے بھائی حافظ غزال افضل امریکہ میں وفات پا گئے ہیں ا...
02/09/2025

افضل راجپوت کے بیٹے، رانا سچل سر مست صدر سولواٹ اور رانا شہیر کے چھوٹے بھائی حافظ غزال افضل امریکہ میں وفات پا گئے ہیں
انا للہ و انا الیہ راجعون

18/08/2025

سوات مینگورہ سٹی

بہاولنگر کی زمین آج رو رہی ہے۔کپاس، گندم اور چاول کی فصلیں بے موسمی بارشوں اور بڑھتی ہوئی گرمی سے بار بار اجڑ رہی ہیں۔ ک...
16/08/2025

بہاولنگر کی زمین آج رو رہی ہے۔
کپاس، گندم اور چاول کی فصلیں بے موسمی بارشوں اور بڑھتی ہوئی گرمی سے بار بار اجڑ رہی ہیں۔ کسان دن رات پسینہ بہاتے ہیں مگر موسم کی بے رحمی ان کی محنت کو برباد کر دیتی ہے۔

شہر کی گلیاں بھی اس دکھ کو سہہ رہی ہیں۔ لو چلتی ہے تو سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے، بجلی جاتی ہے تو گرمی لوگوں کو بے حال کر دیتی ہے۔ یہ سب موسمیاتی تبدیلی کے وہ وار ہیں جنہیں ہم روز سہتے ہیں، مگر پھر بھی بے پروا رہتے ہیں۔

اسی پس منظر میں Solve It نے آج پرائم سائنس اکیڈمی میں 1 سو سے زائد بچوں کو پودے تحفے میں دیے۔ ہم نے ان سے کہا کہ یہ پودا تمہاری ذمہ داری ہے، تمہارے کل کی ضمانت ہے۔ جو بچہ اپنے پودے کی ایک ماہ تک بہترین دیکھ بھال کرے گا، اسے انعام دیا جائے گا۔

یہ صرف ایک سرگرمی نہیں، ایک مقابلہ ہے،
زمین بچانے کا، فصلیں بچانے کا، اور اپنے شہر کو پھر سے سانس دینے کا۔

“Plant today, breathe tomorrow.” 🌍💚

سولو اٹ نے قریش کالونی نئی آبادی میں موجود "جمال القرآن" مدرسہ کے لان میں پھل دار اور سایہ دار پودے لگائے۔
05/08/2025

سولو اٹ نے قریش کالونی نئی آبادی میں موجود "جمال القرآن" مدرسہ کے لان میں پھل دار اور سایہ دار پودے لگائے۔

مدنی کالونی گراؤنڈ، بہاولنگر       Suthra Punjab Bahawalnagar AV DC Bahawalnagar
31/07/2025

مدنی کالونی گراؤنڈ، بہاولنگر

Suthra Punjab Bahawalnagar AV
DC Bahawalnagar

30/07/2025

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہور حسین صاحب سے ملاقات کے بعد ممبر سولو اٹ عمر خان ایڈووکیٹ ملاقات کا احوال بتا رہے ہیں ان کے ہمراہ حمزہ اصغر قریشی اور ادریس عباسی ہیں۔

آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین صاحب سے ملاقات کی۔ مدنی کالونی گراؤنڈ میں عرصہ دراز سے قائم کچرا کنڈی کے خاتمے پر خ...
30/07/2025

آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین صاحب سے ملاقات کی۔ مدنی کالونی گراؤنڈ میں عرصہ دراز سے قائم کچرا کنڈی کے خاتمے پر خراج تحسین پیش کیا۔ علاقے کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ظہور حسین صاحب نے یقین دہانی کروائی کہ جلد مدنی کالونی گراؤنڈ کو فیملی پارک بنا دیا جائے گا۔
سولواٹ کی ٹیم نے ہی مدنی کالونی گراؤنڈ کی صفائی کے حوالے سے بھرپور آواز اٹھائی تھی اور انتظامیہ کو توجہ دلائی تھی۔
ہم نے جولائی 2024 میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر صاحب کو مدنی کالونی گراؤنڈ میں قائم غیر قانونی کچرا کنڈی کے خاتمے کے لئے درخواست دی تھی۔ جس پر انہوں نے ایکشن لیتے ہوئے ڈمپنگ سائٹ کو ختم کیا اور گراؤنڈ کی مکمل صفائی کروائی۔ انشاءاللہ جلد ہی اس گراؤنڈ کو فیملی پارک بنایا جائے گا۔

30/07/2025

ٹیم سولواٹ کی شجر کاری مہم جاری ہے
وکلاء کالونی میں بکائن کا پودا لگایا گیا۔ ان شاء اللہ بہاولنگر کے گلی، محلے، مین سڑکوں کے اطراف میں پودے لگائے جائیں گے ۔۔ آج لگائیں کل بچائیں ☘️

27/07/2025

مدنی کالونی میں بکائن کا پودا لگایا گیا۔
اگر آپ بھی اپنے گھر کے باہر یا دوکان کے سامنے پودا لگانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں اور فری پودا حاصل کریں۔

Address

Bahawalnagar
62300

Telephone

+923033330805

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Solve it posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category