Regional Information Office, Bahawalpur

Regional Information Office, Bahawalpur Regional Information Office, Bahawalpur is an official page of Directorate of Public Relations Govt of Punjab Bahawalpur Division Bahawalpur.

02/09/2026








بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز،حکومت پنجاب، بہاول پور ڈویژنہینڈآؤٹ نمبر585 بہاول پور:2/ ستمبر ( )وزیراعلیٰ پنجاب مریم ...
02/09/2026

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز،حکومت پنجاب، بہاول پور ڈویژن
ہینڈآؤٹ نمبر585
بہاول پور:2/ ستمبر ( )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ”خوبصورت پنجاب“ کے تحت کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بی وی ایچ کے سامنے واقع تکون پارک میں جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ تکون پارک کو جلد از جلد خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مرکزی مقام پر واقع ہونے کے باعث تکون پارک کو جدید طرز پر خوبصورت بنایا جائے گا، جبکہ پارک کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے۔کمشنر نے پارک کو بہترین بنانے، نئے الیکٹرک پولز نصب کرنے اور جالیوں کو پینٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور پارک کو شہریوں کے لیے خوبصورت، صاف ستھرا اور پُرکشش مقام بنایا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقراء مبین، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل وقاص محمد دین اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
ہینڈآؤٹ نمبر586
بہاول پور:2/ ستمبر ( )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پر فوری، شفاف اور بلاامتیاز ریلیف کی فراہمی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس بہاولپور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوار منظور وڑائچ، ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا اور ڈی پی او رانا عبدالوہاب نے شہریوں کی درخواستیں فرداً فرداً سنیں اور ان کے مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔کھلی کچہری میں دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف نوعیت کے مسائل و شکایات پر مشتمل تحریری درخواستیں پیش کیں ۔ متعلقہ محکموں کے افسران سے موقع پر ہی شکایات کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں جبکہ بعض درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لانے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شگفتہ جبیں ، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر حمزہ احتشام سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوار منظور وڑائچ نے کہا کہ بدعنوانی، رشوت طلبی اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق شکایات بلاخوف درج کرائی جائیں ، موصول ہونے والی شکایات پر قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے شہریوں کا تعاون انتہائی اہم ہے۔ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں بلاوجہ تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، تمام شکایات کو میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق نمٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں اور انتظامیہ کے درمیان براہ راست رابطے کو مؤثر بنانا ہے۔ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ڈی پی او رانا عبدالوہاب نے پولیس سے متعلقہ درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سرکاری اداروں سے بروقت اور شفاف ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل اور شفاف طرز حکمرانی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ہینڈآؤٹ نمبر587
بہاول پور:2/ ستمبر ( )ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی زیر صدارت مرکزی لائبریری بہاول پور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق نوجوانوں میں علمی استعداد، فکری شعور اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کیلئے مختلف علمی و تربیتی پروگرامز کے انعقاد، لائبریری کی بحالی اور تزئین و آرائش کے امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سول سروسز فاؤنڈیشن پروگرام، سول سروسز اینڈ ریسرچ کارنر اور مکالمہ گھر کے منصوبوں کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی ، منیجنگ ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی،چیف لائبریرین، ڈائریکٹر میوزیم ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، پنجاب بہاول پور کونسل آف دی بہاول پور، بی ڈبلیو ایم سی اور واسا سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں ، طلبہ اور ریسرچرز کو معیاری، پُرسکون اور خوشگوار مطالعاتی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سول سروسز فاؤنڈیشن پروگرام کمشنر بہاولپور ڈویژن اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی بہاولپور کی مشترکہ کاوش ہے، جس کا مقصد مستقبل کے عوامی رہنماؤں کی تیاری، طلبہ کے اعتماد میں اضافہ، تصورات کو مضبوط بنانا اور مسابقتی امتحانات کیلئے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔مرکزی لائبریری میں سول سروسز اینڈ ریسرچ کارنر کے تحت سول سروسز اور مسابقتی امتحانات سے متعلق کتب، تحقیقی جرائد و وسائل، اخبارات، کرنٹ افیٔرز کارنر اور ریفرنس اسسٹنس سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اجلاس میں ”مکالمہ گھر“ کے پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں تنقیدی سوچ، اظہارِ خیال، قیادت اور مثبت مکالمے کو فروغ دینا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مرکزی لائبریری کو نوجوانوں کیلئے علم، تحقیق، مطالعہ اور مثبت فکری سرگرمیوں کا مؤثر مرکز بنایا جائے گا۔ لائبریری کے تمام حصوں میں صفائی ستھرائی، خوبصورتی اور نظم و ضبط کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لائبریری کے اندرونی و بیرونی حصوں کو خوبصورت، منظم اور دیدہ زیب بنایا جائے اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے مرکزی لائبریری میں سول سروسز ریسرچ انسٹیٹیوٹ، آئی ٹی لیب اور مکالمہ گھر کا معائنہ کیا اور سول سروسز فاؤنڈیشن پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مرکزی لائبریری میں گٹروں کا گندا پانی جمع ہونے کے مسئلے کا فوری سدباب کرنے کیلئے واسا حکام کو ہدایات جاری کیں جبکہ ڈائریکٹر کالجز کو طلبہ و طالبات کے مرکزی لائبریری کے ہفتہ وار مطالعاتی وزٹس یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
٭٭٭

02/09/2026

"Those who sacrifice their comfort and peace for serving the people are the real Heroes"

Honoring exemplary public service during recent emergencies.

Address

Khakwani Colony Near Darbar Palace
Bahawalpur
63100

Telephone

+92629330069

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Regional Information Office, Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Regional Information Office, Bahawalpur:

Shortcuts

Share