Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur

Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur This page is a space for Commissioner Office to share information with the community.

اوپن ڈور، فوری انصاف — عوامی خدمت اولین ترجیحوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے عو...
06/08/2026

اوپن ڈور، فوری انصاف — عوامی خدمت اولین ترجیح

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے عوام کو بلا رکاوٹ رسائی اور فوری داد رسی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، محفوظ سفری سہولیات اور عوامی انفراسٹرکچر کی بروقت...
06/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، محفوظ سفری سہولیات اور عوامی انفراسٹرکچر کی بروقت بحالی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے بندرہ پلی رنگ روڈ کا دورہ کیا اور کراؤن فیلیر سے متاثرہ مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر سڑکوں کی موجودہ صورتحال، شہریوں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر بہاولپور نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کراؤن فیلیر سے متاثرہ مقامات کو عام ٹریفک کے لیے فوری طور پر مکمل سیل کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے مؤثر انداز میں بچا جا سکے۔ انہوں نے ریسکیو سروسز کو ہر وقت الرٹ رہنے، متاثرہ مقامات پر اپنی موجودگی یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق بہاولپور کو صاف، سرسبز، خوبصورت اور جدید شہر بنانے کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں...
06/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق بہاولپور کو صاف، سرسبز، خوبصورت اور جدید شہر بنانے کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے ملتان راؤنڈ اباؤٹ چوک کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ملتان راؤنڈ اباؤٹ چوک کو جدید تقاضوں کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ انداز میں تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں معیاری لینڈ اسکیپنگ، موسمی پھولوں اور سرسبز پودوں کی شجرکاری کے ساتھ ساتھ نصب کیے جانے والے فوارے کو بھی جلد فعال کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست وژن کے تحت ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ پروگرام کے پہلے مرحلے میں بہاولپور میں ش...
06/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست وژن کے تحت ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ پروگرام کے پہلے مرحلے میں بہاولپور میں شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب قرار پانے والے مستحق کسانوں میں زرعی اراضی کے الاٹمنٹ لیٹرز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کر دیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بے زمین کسانوں کو زرعی اراضی فراہم کرنے کا وعدہ عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔ حکومت پنجاب نے شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق افراد کو زرعی اراضی الاٹ کی ہے اور صوبہ بھر میں 31 ہزار زرعی لاٹس مستحق خاندانوں کے نام کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چولستان کے 10 ہزار 500 مستحق خاندانوں میں مرحلہ وار سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر 83 ہزار ایکڑ زرعی اراضی مستحق افراد میں تقسیم کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری علمی، ادبی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے بہاولپور میں سین...
05/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری علمی، ادبی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے بہاولپور میں سینٹرل لائبریری کی اپ گریڈیشن اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے سینٹرل لائبریری بہاولپور کا دورہ کیا اور لائبریری میں جاری تزئین و آرائش، بحالی اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر بہاولپور نے ہدایت کی کہ لائبریری میں تزئین و آرائش کے تمام کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں، طلبہ اور محققین کو ایک جدید، خوبصورت، پُرسکون اور معیاری علمی ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لائبریری میں موجود تمام کتب کو منظم انداز میں الماریوں میں ترتیب دے کر رکھا جائے جبکہ داخلی و خارجی حصوں کو دیدہ زیب بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور امن و امان کے قیام کے لیے جانوں ...
05/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور امن و امان کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی خدمات کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی یومِ شہدائے پولیس انتہائی عقیدت، احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے یومِ شہدائے پولیس کی مرکزی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران وطن عزیز میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے بہادر شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ بعدازاں شہداء کے ورثاء میں تحائف تقسیم کیے گئے اور ان سے دلی ہمدردی، اظہارِ یکجہتی اور بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے تاریخی فرید گیٹ تک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ر...
05/08/2026

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے تاریخی فرید گیٹ تک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے، بھارتی مظالم کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز بھی آویزاں۔ احتجاجی ریلی میں "کشمیر بنے گا پاکستان"، "ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں" اور "بھارتی مظالم نامنظور" کے فلک شگاف نعرے۔ بھارت نے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔

یومِ استحصالِ کشمیر پر بہاولپور میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی ک...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر پر بہاولپور میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے قومی اور آزاد کشمیر کا پرچم لہرا کر تقریب کا افتتاح کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، شرکاء کا کشمیری عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی۔

05/08/2026
کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا، ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رانا محمد طارق...
04/08/2026

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا، ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رانا محمد طارق نے ختم نبوت چوک پر مرکزی جلوس کا معائنہ کیاکا دورہ۔ چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس پر سیکیورٹی جلوس روٹس پر پانی، صفائی، روشنی اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔ عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی اور مانیٹرنگ پلان کا بھی جائزہ لیا گیا اور ریسکیو1122 کے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا

Address

Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share