05/06/2026
محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او رانا عبدالوہاب نے ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کے ہمراہ جلوس روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ افسران نے جلوسوں کے راستوں پر موجود انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ عزاداران کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رہے۔
نعیم اختر
ترجمان پولیس بہاولپور