06/01/2026
ضلع لودھراں پولیس کی منشیات کے خاتمے کی مہم کامیابی سے جاری
ایس ایچ او تھانہ قریشی والا انسپکٹر عرفان سکھیرا کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی،
منشیات فروش گرفتار 13 کلو چرس برآمد، ایس ایچ او عرفان سکھیرا کا کہنا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڈو موڑ سے منشیات فروش خضرحیات منڈھیرا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے گٹو میں چھپائی گئی 13 کلو چرس برآمد کی ملزم خضر حیات شجاع آباد کا رہائشی اور منشیات سپلائی کا دهنده کرتا ہے ڈی پی او علی بن طارق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس عوام کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہر شخص کو نشان عبرت بنائیں گے