ComNet Family Bajour

ComNet Family Bajour Public Awareness

12/12/2025

!!!پولیو کے بارے میں آگاہی پیغام!!!

Well done 👍👍👍

10/12/2025

!!پولیو کے بارے میں ایک سبق آموز ویڈیو !!

تمام والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے دو قطریں ضرور پلائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

سائنس پر اعتماد کے ساتھ - اپنے بچے کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ مضبوط معاشرے کی بنیاد صحت مند بچوں سے ہوتی ہے۔          🇵🇰
08/12/2025

سائنس پر اعتماد کے ساتھ - اپنے بچے کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ مضبوط معاشرے کی بنیاد صحت مند بچوں سے ہوتی ہے۔

🇵🇰

پولیو کا کوئی علاج نہیں، لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کوپولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائیں اور ان...
08/12/2025

پولیو کا کوئی علاج نہیں، لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کوپولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھیں۔

🌟 خسرہ اور روبیلا کے بارے میں اہم معلوماتمنسلکہ / درج ذیل معلومات والدین کو خسرہ اور روبیلا کے بارے میں درست اور ضروری آ...
22/11/2025

🌟 خسرہ اور روبیلا کے بارے میں اہم معلومات

منسلکہ / درج ذیل معلومات والدین کو خسرہ اور روبیلا کے بارے میں درست اور ضروری آگاہی فراہم کرنے کے لیے مرتب کی گئی ہیں، تاکہ وہ جاری خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران اپنے بچوں کی لازمی ویکسینیشن یقینی بنا سکیں۔

پاکستان میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک چلائی جا رہی ہے۔ 💉
اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
💧 اس مہم کے دوران مخصوص اضلاع میں پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ لہٰذا اپنی قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیدائش سے پانچ سال تک کے تمام بچے پولیو کے دو قطرے ضرور پیئیں۔
📍 یہ ویکسین مندرجہ ذیل جگہوں پر دستیاب ہوگی:
✅ سرکاری مراکزِ صحت
✅ منتخب عارضی مراکز
✅ اسکولوں اور مدارس میں
یاد رکھئے! اگر آپ کے بچے کو پہلے ہی خسرہ اور روبیلا کی ویکسین لگ چکی ہے، تب بھی قومی خسرہ و روبیلا مہم کے دوران بچے کو دوبارہ ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ قوتِ مدافعت مزید مضبوط ہو۔
📞 مزید معلومات کے لیے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کی صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر مفت کال کریں۔

خسرہ روبیلا دو مختلف وائرل بیماریاں ہیں جو بچوں میں عام ہوتی ہیں۔*خسرہ (Measles)*خسرہ ایک وائرل بیماری ہے جو بچوں میں عا...
20/11/2025

خسرہ روبیلا دو مختلف وائرل بیماریاں ہیں جو بچوں میں عام ہوتی ہیں۔

*خسرہ (Measles)*

خسرہ ایک وائرل بیماری ہے جو بچوں میں عام ہوتی ہے۔ یہ بیماری خسرہ وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، جو ہوا کے ذریعے پھیلتی ہے۔ خسرہ کی علامات میں شامل ہیں:

- بخار
- کھانسی
- نزلہ
- آنکھوں کی سرخی
- جسم پر سرخ دھبے

*روبیلا (Rubella)*

روبیلا بھی ایک وائرل بیماری ہے جو بچوں میں عام ہوتی ہے۔ یہ بیماری روبیلا وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، جو ہوا کے ذریعے پھیلتی ہے۔ روبیلا کی علامات میں شامل ہیں:

- بخار
- کھانسی
- نزلہ
- جسم پر سرخ دھبے
- گردن میں سوجن

*خسرہ روبیلا کی ویکسین*

خسرہ روبیلا کی ویکسین بچوں کو 9-12 ماہ کی عمر میں دی جاتی ہے، اور دوسری خوراک 16-24 ماہ کی عمر میں دی جاتی ہے۔ یہ ویکسین بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاتی ہے اور ان کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔

*خسرہ روبیلا کی روک تھام*

خسرہ روبیلا کی روک تھام کے لیے درج ذیل اقدامات کیے جا سکتے ہیں:

- بچوں کو خسرہ روبیلا کی ویکسین دیں
- بچوں کو صاف ستھرا رکھیں
- بچوں کو صحت مند غذا دیں
- بچوں کو وائرل بیماریوں سے بچائیں

14/11/2025

خطبۂ جمعہ — 14 نومبر 2025
مولانا محمد اسماعیل صاحب، خطیب و دینی سماجی رہنما جامع مسجد اقصیٰ، فیز 6، UC حیات آباد-2،
نے خسرہ و روبیلا مہم کے بارے میں مؤثر اور رہنمائی پر مبنی پیغام دیتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ انہیں خطرناک
بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

13/11/2025

!!خسرہ اور روبیلا سے بچاو کی ویکسین ضرور لگوائں!!

اس میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔ ہر پولیو مہم میں بچوں کو لازمی دو قطرے پولیو ویکسین پلوائیں تاکہ وہ زندگی بھر کی م...
13/11/2025

اس میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔ ہر پولیو مہم میں بچوں کو لازمی دو قطرے پولیو ویکسین پلوائیں تاکہ وہ زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ رہیں۔ جب والدین پولیو ویکسین کے لیے 'ہاں' کہتے ہیں، تو وہ معذوری، اور پچھتاوے کو 'نہیں' کہتے ہیں۔

ہر بچہ اس دنیا میں بہت سارے خواب لے کر آتا ہے، لیکن ذرا سی غفلت انہیں زندگی بھر کے لیے معذور بنا سکتی ہے۔بچوں کی صحت کا ...
13/11/2025

ہر بچہ اس دنیا میں بہت سارے خواب لے کر آتا ہے، لیکن ذرا سی غفلت انہیں زندگی بھر کے لیے معذور بنا سکتی ہے۔
بچوں کی صحت کا تحفظ آپ کی ذمہ داری ہے، پولیو ویکسین کے یہ دو قطرے ان کی زندگی بدل سکتے ہیں۔

Address

Bajauri Koruna
18650

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ComNet Family Bajour posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category